القرآن الکریم، حدیث نبوی ﷺ ، اذکار
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے ، بہت مہربان ہے
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصحیت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے
(سورۃ القمر : 17)
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی۔
(سورة الذاريات : 55)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
سب سے بہترین کلام اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا طریقہ ہے۔
(سنن نسائی : 1312)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیا۔
(سنن ابوداؤد : 3660)