انجمن خدّام القرآن سندھ، کراچی کے قیام کا مقصدو منبع ایمان اور سرچشمہ ٔیقین قرآن ِ حکیم کے علم و حکمت کی وسیع پیمانےاور اعلیٰ علمی سطح پر تشہیر و اشاعت ہے ۔ تاکہ اُمت مسلمہ کے فہیم عناصر میں تجدید ایمان کی ایک عمومی تحریک برپا ہوجائے اور اس طرح اسلام کی نشأۃ ثانیہ اور غلبۂ دینِ حق کے دورِ ثانی کی راہ ہموار ہوسکے۔
انجمن خدّام القرآن سندھ،کراچی کے اغراض و مقاصد:
☆عربی زبان کی تعلیم و ترویج؛
☆قرآن مجید کےمطالعے کی عام ترغیب و تشویق؛
☆علومِ قرآنی کی عمومی نشر و اشاعت؛
☆ ایسے نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت جو تعلّم و تعلیمِ قرآن کو اپنا مقصدِ زندگی بنالیں اور
☆ ایک ایسی قرآن اکیڈمی کا قیام جو قرآنِ حکیم کے فلسفہ و حکمت کو وقت کی اعلیٰ ترین علمی سطح پر پیش کرسکے۔