ہماری زبان کی آفتوں میں سے ایک بڑی آفت ’’بحث و مباحثہ‘‘ بھی ہے، لوگوں کو اس کا بڑا ذوق ہے، جہاں چند افراد کی مجلس جمی اور کوئی موضوع نکلا، بس پھر اس موضوع پر بحث و مباحثہ شروع ہوگیا۔ وہ مباحثہ بھی ایسی فضول باتوں کا جن کا نہ تو دنیا میں کوئی فائدہ ہے اور نہ آخرت میں کوئی فائدہ۔ یاد رکھئے! یہ بحث و مباحثہ ایسی چیز ہے جو انسان کے باطن کو تباہ کردیتا ہے۔
(شیخ الاسلام مدظلہم)