**"السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
یہ اسلامی واٹس ایپ چینل قرآن و سنت کی روشنی میں دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس چینل کا مقصد مسلمانوں کو دین کے بنیادی اصولوں، اخلاقیات، اور اسلامی شعائر سے آگاہ کرنا ہے تاکہ ہم سب اپنی زندگی کو اسلام کے مطابق ڈھال سکیں۔
اس چینل پر درج ذیل موضوعات شامل کیے جاتے ہیں:
قرآن پاک کی آیات کے ترجمے اور تفسیر
احادیث مبارکہ اور ان کی وضاحت
دینی مسائل اور ان کے شرعی حل
اسلامی تاریخ کے اہم واقعات
اخلاقیات اور نیک اعمال کی ترغیب
روزمرہ زندگی کے مسائل پر اسلامی رہنمائی
دعائیں، اذکار، اور نیک نصیحتیں
چینل کے اصول:
1. چینل پر صرف اسلامی مواد ہی شیئر کیا جائے گا۔
2-کوئی بھی اختلافی یا فرقہ وارانہ مواد شیئر نہیں کیا جاتا.
3. اسلام کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف مستند معلومات فراہم کی جائیں گی۔
براہ کرم چینل کے پیغامات کو زیادہ سے زیادہ دوسروں تک پہنچانے میں مدد کریں تاکہ علم دین عام ہو اور ہم سب آخرت میں کامیاب ہوں۔
جزاک اللہ خیر۔"**