علم و مطالعہ اور کتب بینی کا ذوق ختم ہوتا جا رہا ہے۔جب کہ ذوقِ مطالعہ انسانی طبیعت و فطرت میں ہوتا ہے ۔اسے اجاگر کرنے کے لیے ایسی کتابوں کا انتخاب کیا جاۓ جو علمیت و ادبیت سے لبریز ہوں۔ انسانی طبیعت مشغولیت چاہتی ہے جب بھی وہ کسی ایک کام سے دست بردار ہو جائے اسے ایسے کام میں مشغول کیا جائے جو حین حیات کارگر ثابت ہو۔ذوق مطالعہ کو مہمیز دینے اور سرد پڑچکے احساس کو گرمی فراہم کرنے کے لیے ایسا عمل اپنانا چاہیے جو احساس ضیا کی دولت سے سینہ گرما دے۔علم و مطالعہ کا ذوق فکر و نظر میں بالیدگی عطا کرتا ہے ۔اس دور افتادہ میں مطالعہ کا شغف و انہماک سے طلبہ عاری نظر آتے ہیں ۔کتب بینی کا ذوق ایسا ذوق ہے جس سے انسان سابقہ قوموں کے جملہ حالات کو معلوم کر سکتا ہے ۔ جیسے کہ کسی شاعر نے خوب ترجمانی کی ہے
سرور علم ہے کیف شراب سے بہتر
کوئی رفیق نہیں کتاب سے بہتر
اس لیے کہ کتاب ہی ایک ایسی رفیق ہے جو سدا حق رفاقت کو ادا کر سکتی ہے ۔سواۓ کتاب کے کوئی بھی مشکل اوقات کا رفیق سود مند ثابت نہیں ہو سکتا ۔جس سے شعور و آگہی کے بند دریچے کھل جاتے ہیں۔ ذہن و دماغ میں پختگی ہوتی ہے اور کتابیں پڑھ کر ہزار زندگیاں بسر کر سکتا ہے جیسے کہ جارج مارٹن جو انگلش ناول نگار ہے نے لکھا ہے کہ۔۔
"A reader lives a thousands lives before he dies .The man who never reads lives only one".
علم و مطالعہ سے شغف رکھنے والا ہزار زندگیاں بسر کرتا ہے بنسبت دوسرے کے وہ صرف ایک ہی زندگی بسر کرتا ہے۔
وقاص اقبال
------------
📚 ہندوستان کا معیاری آن لائن ادارہ!
دینی درسی وغیر درسی کتابیں گھر بیٹھے حاصل کرنے اور کتابوں سے متعلق معلومات کے لیے اس چینل کو جوائن کیجیے!
📦 دیگر مفید پروڈکٹس گھر بیٹھے منگانے کے لیے اس چینل کو فالو کیجیے:
🛍️ 𝑨𝒍 𝑸𝒂𝒔𝒊𝒎 𝑰𝒔𝒍𝒂𝒎𝒊𝒄 𝑺𝒕𝒐𝒓𝒆
🔗whatsapp.com/channel/0029Vb5xuvGGJP8ECGsyi91G
🔹 ہمارے دیگر مفید چینلز:
1. 🖋️ سنہری تحریریں
🔗 whatsapp.com/channel/0029Vb5b5cl6GcG6c2fvnP21
2. 🌳 بچوں کی تربیت
🔗 whatsapp.com/channel/0029VbAjdw23QxS46hEAjP0p
3. 📜 چند مشہور احادیث کی تحقیق
🔗 whatsapp.com/channel/0029Vb5wkVV9xVJYct6At737
4.🔗 𝗗𝗲𝗲𝗻𝗶 𝗥𝗮𝗵𝗻𝘂𝗺𝗮𝘆𝗶 (ہندی)
whatsapp.com/channel/0029VbBGnTULNSa0dndrKv3T
✍🏻فوائد منتقاة 📚
whatsapp.com/channel/0029VbAx79w9cDDUObigz53t