ہماری سروسز کو آپریٹ کرنے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے، اور ان کی تشہیر کرنے کے لیے، بشمول جب آپ ہماری سروسز کو انسٹال کرتے ہیں، ان تک رسائی کرتے ہیں یا انہیں استعمال کرتے ہیں، WhatsApp کے لیے کچھ معلومات موصول یا اکٹھی کرنا ضروری ہے۔
ہماری جانب سے موصول اور اکٹھی کی جانے والی معلومات کی نوعیت اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ آپ ہماری سروسز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے مخصوص معلومات درکار ہوتی ہیں اور اس کے بغیر ہم آپ کو اپنی سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے۔ ہم جو معلومات اکٹھی کرتے ہیں اس میں وہ معلومات جو آپ فراہم کرتے ہیں، خود بخود جمع کی گئی معلومات اور تیسرے فریق کی معلومات شامل ہوتی ہیں۔
اگر آپ WhatsApp کی جمع کردہ معلومات کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو براہ کرم
یہاں کلک کریں۔