1. WhatsApp Business ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور کھولیں: WhatsApp Business ایپ Google Play Store اور Apple App Store پر مفت میں ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہے۔ اپنی ہوم اسکرین پر موجود WhatsApp Business کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
2. سروس کی شرائط کا جائزہ لیں: WhatsApp Business کی شرائط کا جائزہ لیں، پھر شرائط قبول کرنے کیلئے متفق ہوں اور جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
3. رجسٹر کریں: اپنے ملک کا کوڈ شامل کرنے کے لیے ڈراپ ڈاؤن فہرست سے اپنا ملک منتخب کریں ، پھر اپنا فون نمبر بین الاقوامی فون نمبر فارمیٹ میں درج کریں۔ ہو گیا یا آگے پر ٹیپ کریں، پھر SMS یا فون کال کے ذریعے اپنا 6 ہندسوں والا رجسٹریشن کوڈ موصول کرنے کیلئے ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کیلئے، اپنا 6 ہندسوں والا کوڈ درج کریں۔ اس مضمون میں اپنا فون نمبر رجسٹر کرنے کا طریقہ جانیں۔
4. رابطوں اور تصاویر تک رسائی کی اجازت دیں: رابطے آپ کے فون کی ایڈریس بُک سے WhatsApp Business ایپ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ اپنے فون کی تصاویر، ویڈیوز اور فائلز تک رسائی کی بھی اجازت دے سکتے ہیں۔
5. ایک اکاؤنٹ بنائیں: اپنا کاروباری نام درج کریں، کاروباری زمرہ منتخب کریں اور پروفائل کیلئے ایک تصویر منتخب کریں۔
6. اپنی کاروباری پروفائل بنائیں:دریافت کریں > کاروباری پروفائل پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ اہم کاروباری معلومات جیسے کہ اپنا کاروباری پتہ، تفصیل، وقت، اور مزید بہت کچھ شامل کر سکتے ہیں۔
7. ایک چیٹ شروع کریں۔ آپ کی کاروباری پروفائل اب سیٹ اپ ہو چکی ہے۔ یا پر ٹیپ کریں، پھر میسج بھیجنے کیلئے کوئی رابطہ تلاش یا منتخب کریں۔ ٹیکسٹ فیلڈ میں میسج درج کریں۔ پھر یا پر ٹیپ کریں۔
WhatsApp Business ایپ کے کئی ٹولز ہیں جو مؤثر طریقے سے آپ کا کاروبار چلانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ان ٹولز کو دریافت کرنے کیلئے اپنی چیٹس کی اسکرین پر جائیں۔ Android پر مزید آپشنز یا iPhone پر سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد، کاروباری ٹولز پر ٹیپ کریں۔