ہیلتھ کیئر پروفیشنلز
بے حد غیر یقینی اور اکیلے پن کے اس وقت میں آپ WhatsApp پر اپنے مریضوں اور پیشہ ور ساتھیوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں، یہ وہی ٹول ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔
اپنے کسٹمرز کے ساتھ رابطے میں ہونے پر برائے مہربانی WhatsApp کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ صرف انہی صارفین سے مواصلت کریں جنہیں آپ جانتے ہیں اور جو آپ سے پیغامات موصول کرنا چاہتے ہیں، کسٹمرز سے کہیں کہ وہ آپ کا فون نمبر اپنی ایڈریس بُک میں محفوظ کر لیں، نیز گروپس میں خودکار یا پروموشنل پیغامات بھیجنے سے گریز کریں۔ ان آسان باتوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دیگر صارفین کی جانب سے شکایات ہو سکتی ہیں اور ممکنہ طور پر اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔
متعدد سوالات کا بہترین انداز میں نظم کرنے، کارآمد معلومات جیسے کہ کاروباری اوقات اور اسٹور کے بکثرت استعمال ہونے والے جوابات دکھانے کیلئے، ہماری تجویز ہے کہ آپ WhatsApp Business ایپ استعمال کریں جسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ WhatsApp Business ایپ کو استعمال کرنے کے بارے میں مرحلہ وار گائیڈ کے لیے یہاں کلک کریں ۔ اگر آپ کو اپنا اکاؤنٹ WhatsApp میسنجر سے WhatsApp Business ایپ میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے تو یہاں کلک کریں۔
اپنے فون کیلئے ڈاؤن لوڈ کریں
*ہر WhatsApp صارف اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار ہے کہ WhatsApp کا کسی بھی قسم کا استعمال ہیلتھ کیئر ڈیٹا کی رازداری اور سیکورٹی کے قوانین سمیت قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرتا ہو۔ WhatsApp ہیلتھ کیئر کی سروسز کا بندوبست نہیں کرتا اور نہ ہی فراہم کرتا ہے، نیز آپ یہ دعوی نہیں کر سکتے کہ WhatsApp آپ کی ہیلتھ کیئر پریکٹس سے ملحق ہے۔ WhatsApp مریضوں کے ساتھ صحت سے متعلق بالمشافہ مشاورت یا ایسی کیفیات کے علاج کا متبادل نہیں ہے جن کیلئے فوری طبی توجہ کی ضرورت ہو، اور اسے ایک باقاعدہ طبی آلہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔