1۔ اپنے WhatsApp Messenger اکاؤنٹ کا بیک اپ لیں: اگر آپ WhatsApp Messenger اکاؤنٹ کو WhatsApp Business اکاؤنٹ پر منتقل کر رہے ہیں تو ہم بیک اپ لینے کی تجویز کرتے ہیں۔ بیک اپ نہ لینے سے آپ کی چیٹ کی سرگزشت ضائع ہو سکتی ہے۔ WhatsApp Messenger کھولیں۔ Android پر پھر سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔ iPhone پر، اپنی چیٹس کی اسکرین سے سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔ سیٹنگز سے، چیٹس پھر چیٹ بیک اپ پھر بیک اپ لیں یا ابھی بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔ آپ کا بیک اپ مکمل ہونے کے بعد، اگلے مرحلے پر جائيں۔
2۔ WhatsApp Business ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور کھولیں: WhatsApp Business ایپ Google Play Store اور Apple App Store پر مفت میں ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہے۔ اپنی ہوم اسکرین پر موجود WhatsApp Business کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
3۔ سروس کی شرائط کا جائزہ لیں: WhatsApp Business کی شرائط کا جائزہ لیں، پھر شرائط قبول کرنے کیلئے 'متفق ہوں اور جاری رکھیں' پر ٹیپ کریں۔
4۔ رجسٹر کریں: WhatsApp Business ایپ اس نمبر کی شناخت خودکار طور پر کر لیتی ہے جو آپ WhatsApp Messenger میں استعمال کرتے ہیں۔ جاری رکھنے کیلئے، اپنے کاروباری نمبر والے آپشن پر ٹیپ کریں۔
5۔ اپنا اکاؤنٹ منتقل کریں: جب تک اکاؤنٹ کی منتقلی کا عمل مکمل نہ ہو جائے WhatsApp Business ایپ کھلی رکھیں اور اپنا فون آن رکھیں۔ اگرچہ منتقلی کا عمل خودکار طور پر ہوتا ہے تاہم آپ کو اپنے بیک اپ سے بحال کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ جاری رکھیں یا بحال کریں پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد، اگر کہا جائے تو آگے پر ٹیپ کریں۔
6۔ رابطوں اور تصاویر تک رسائی کی اجازت دیں: رابطے آپ کے فون کی ایڈریس بُک سے WhatsApp Business ایپ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ اپنے فون کی تصاویر، ویڈیوز اور فائلز تک رسائی کی بھی اجازت دے سکتے ہیں۔
7۔ ایک اکاؤنٹ بنائیں: اپنا کاروباری نام درج کریں، کاروباری زمرہ منتخب کریں اور پروفائل کیلئے ایک تصویر منتخب کریں۔
8۔ اپنی کاروباری پروفائل بنائیں:دریافت کریں > کاروباری پروفائل پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ اہم کاروباری معلومات جیسے کہ اپنا کاروباری پتہ، تفصیل، وقت، اور مزید بہت کچھ شامل کر سکتے ہیں۔
9۔ ایک چیٹ شروع کریں۔ آپ کی کاروباری پروفائل اب سیٹ اپ ہو چکی ہے۔ یا پر ٹیپ کریں، پھر پیغام بھیجنے کیلئے کوئی رابطہ تلاش یا منتخب کریں۔ ٹیکسٹ فیلڈ میں پیغام درج کریں۔ پھر یا پر ٹیپ کریں۔
WhatsApp Business ایپ کے کئی ٹولز ہیں جو مؤثر طریقے سے آپ کا کاروبار چلانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ان ٹولز کو دریافت کرنے کیلئے اپنی چیٹس کی اسکرین پر جائیں۔ Android پر مزید آپشنز یا iPhone پر سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد، کاروباری ٹولز پر ٹیپ کریں۔