آخری اپ ڈیٹ: 16 فروری 2024
WhatsApp چینلز پرائیویٹ میسجنگ سے الگ WhatsApp کے اندر ایک اختیاری، یک طرفہ بروڈکاسٹنگ خصوصیت ہے جو ان لوگوں اور تنظیموں کی معلومات کو فالو کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے بنائی گئی ہے جو ان کیلئے اہم ہوں۔ چینل کے ایڈمنز کو درج ذیل گائیڈ لائنز (ان "چینلز کی گائیڈ لائنز") کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ ان کی اپ ڈیٹس عام ناظرین کیلئے موزوں ہوں۔ WhatsApp چینلز کا استعمال کر کے، آپ ان چینلز کی گائیڈ لائنز اور ہماری WhatsApp چینلز کیلئے سروس کی ضمنی شرائطسے اتفاق کرتے ہیں۔
چینل کے ایڈمنز کو اپنے فالوورز کا احترام کرنا چاہیے اور بہت زیادہ اپ ڈیٹس یا ایسی کم معیار والی اپ ڈیٹس بھیجنے سے گریز کرنا چاہیے جو وصول کنندگان کی جانب سے ان کے چینل کو ان فالو کرنے کا باعث بن سکتی ہوں۔ چینل کے ایڈمنز کو چاہیے کہ وہ اپنے چینل کو ایک ایسا عنوان دیں جس سے چینل کے مواد کی عکاسی ہو اور جس سے صارفین کو اس بارے میں باخبر انتخاب کرنے میں مدد مل سکے کہ وہ کن چینلز کو فالو کرنے کا انتخاب کریں۔
WhatsApp درج ذیل چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے:
WhatsApp ان چینلز کی گائیڈ لائںز کے غلط استعمال کا پتا لگانے کیلئے خودکار ٹولز، انسانی جائزہ اور صارف کی رپورٹس کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی کر سکتا ہے۔ ہم صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ایسے کسی بھی چینل یا چینل کے ان مخصوص اپ ڈیٹس کی رپورٹ کریں جن سے ممکنہ طور پر ان چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ آپ WhatsApp پر کسی چینل کی رپورٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔ دانشورانہ املاک کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنے کے بارے میں معلومات کیلئے، براہ کرم یہاں دیکھیں۔
خودکار پراسیسنگ
خودکار ڈیٹا پراسیسنگ کو ہمارے جائزے کے پراسس میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ کچھ ایسے علاقوں کیلئے فیصلوں کو خودکار بناتی ہے جہاں چینلز کے مواد سے ان چینلز کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔
آٹومیشن ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے چینلز کو ان انسانی جائزہ کاروں تک پہنچا کر جائزے کو ترجیح دینے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے جن کے پاس موضوع اور زبان کی صحیح مہارت ہوتی ہے، تاکہ ہماری ٹیمیں سب سے پہلے اہم ترین کیسز پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
انسانی جائزہ کی ٹیمیں
جب کسی چینل کو مزید جائزہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارے خودکار سسٹمز اسے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے انسانی جائزہ کی ٹیم کو بھیجتے ہیں۔ ہماری انسانی جائزہ کی ٹیمیں پوری دنیا میں موجود ہیں، تفصیلی تربیت حاصل کرتی ہیں اور اکثر پالیسی کے مخصوص شعبوں اور خطوں میں مہارت رکھتی ہیں۔ ہمارے خودکار سسٹم ہر فیصلے سے سیکھتے اور خود کو بہتر بناتے ہیں۔
مقامی قانون کی خلاف ورزیاں
WhatsApp ان ممالک کے حکام کی طرف سے جائز قانونی آرڈرز کا جائزہ لیتا ہے اور ان کا جواب دیتا ہے جہاں ہم خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں WhatsApp چینلز کو محدود کرنے کیلئے عدالتی احکامات بھی مل سکتے ہیں۔ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے ہم ہمیشہ حکومت کے درخواست کی قانونی حیثیت اور اس کے مکمل ہونے کا جائزہ لیتے ہیں۔
جب ہمیں غیر قانونی مواد یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کا پتا چلتا ہے تو ہم کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں درج ذیل شامل ہیں اور یہ مواد یا خلاف ورزی کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے:
WhatsApp چینلز کو معطل کر دے گا اگر ایڈمن (ایڈمنز) بار بار ایسا مواد پوسٹ کریں گے جن سے ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو، جن میں غیر قانونی مواد شامل ہیں۔ کسی چینل کو معطل کرنے کے فیصلے کا انحصار خلاف ورزی کرنے والے مواد کی مقدار، نوعیت اور شدت اور اگر قابل شناخت ہو تو صارف کے ارادے پر ہوگا۔
ہم اضافی کارروائیاں کر سکتے ہیں جیسا کہ WhatsApp چینلز کی سروس کی اضافی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔
چینلز کا نفاذ: جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، ہم چینلز کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں جب ہم یہ تعین کریں گے کہ وہ چینلز ہماری شرائط یا پالیسیوں بشمول ان چینلز کی گائیڈ لائںز کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ ہمارے ذریعے کیے گئے کسی فیصلے سے متفق نہیں ہیں تو آپ اپنے چینلز کے معلوماتی صفحہ پر جاکر اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں WhatsApp سپورٹ کے ذریعے بھی اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ غلط تھا تو ہم نفاذ کو پلٹ دیں گے۔
اکاؤنٹ غیر فعال ہو جاتا ہے: اگر ہم آپ کے اکاؤنٹ کو چینلز کی گائیڈ لائنز یا سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر غیر فعال کر دیتے ہیں تو آپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں جیسا کہ یہاں بیان کیا گیا ہے۔
اگر آپ چینلز پر کیے گئے مواد کے ہمارے فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور آپ یورپی یونین میں موجود صارف ہیں تو آپ اس فیصلے کو عدالت سے باہر تنازعات کو حل کرنے والے مصدقہ ادارے کے پاس اٹھا سکتے ہیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
صارف کی رپورٹس: اگر آپ دوسروں کے پوسٹ کردہ مواد کو رپورٹ کرتے ہیں لیکن ہمیں پتا چلتا ہے کہ مواد ہماری شرائط یا پالیسیوں کے خلاف نہیں ہے تو ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ اگر آپ ہمارے ذریعہ کیے گئے فیصلے سے متفق نہیں ہیں تو آپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ غلط تھا تو ہم نفاذ کو پلٹ دیں گے۔