مؤثر تاریخ 15 اکتوبر، 2024
یہ پرائیویسی نوٹس تب لاگو ہوتا ہے جب آپ چہرے اور ہاتھ کے ایفیکٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم ان کیمرہ ایفیکٹس کو جنریٹ کرنے کیلئے آپ کی معلومات کا استعمال اور ان کی حفاظت کس طرح کرتے ہیں اور یہ WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں اضافہ کرتا ہیں۔
چہرے اور ہاتھ کے ایفیکٹس ایسے آگمنٹڈ ریئلٹی فیچرز ہیں جو منظر میں لوگوں کے حرکت کرنے، بولنے اور اظہار خیال کرنے پر ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔ ان میں فلٹرز، ماسکس اور دیگر انٹریکٹو ڈیجیٹل تجربات شامل ہوتے ہیں۔ آپ ان ایفیکٹس کا استعمال اپنے کیمرے، تصاویر اور ویڈیوز میں ان کر سکتے ہیں۔
جب آپ چہرے اور ہاتھ کے ایفیکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو ہمیں انہیں آپ کے کیمرے، تصاویر اور ویڈیوز میں صحیح جگہ پر دکھانا ہوتا ہے اور آپ کے اشارات، تاثرات یا حرکات و سکنات پر کچھ ایفیکٹس والےرد عمل دینے ہوتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کتے کے کانوں والے ایفیکٹس کا انتخاب کرتے ہیں تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کان آپ کے سر کے اوپر والے حصے پر دکھائی دیں اور آپ کے حرکت کرنے پر بھی اسی جگہ نظر آئیں۔ ایسا کرنے کیلئے، ہم آپ کے چہرے کے حصوں کا (جیسے آپ کی آنکھیں، ناک یا منہ) اور آپ کے چہرے، آنکھوں یا ہاتھوں پر موجود پوائنٹس کے مقام کا اندازہ لگاتے ہیں۔ کچھ ایفیکٹس کیلئے، ہم ان پوائنٹس کو چہرے کے عام ماڈل پر لگاتے ہیں اور آپ کے چہرے کے تاثرات اور حرکات و سکنات کی نقل کرنے کیلئے اسے ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ یہ معلومات آپ کی شناخت کرنے کیلئے استعمال نہیں کی جاتی۔
ہم اس معلومات کو اپنے سرورز پر پراسس یا اسٹور نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی اسے فریق ثالث کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ معلومات کو پراسس کیا جاتا ہے، لیکن اسے آپ کی ڈیوائس پر محفوظ نہیں کیا جاتا ہے اور آپ کے منتخب کردہ ایفیکٹ کے استعمال کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔
جب آپ چہرے اور ہاتھ کے ایفیکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کی کیمرہ فیڈ، تصویر یا ویڈیو میں ظاہر ہونے والے دیگر لوگوں کی تصاویر کی معلومات کو پراسس کر سکتے ہیں۔ مثلاً، جب آپ ویڈیو کال پر ایفیکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو پس منظر میں موجود شخص کے سر پر کتے کے کان والا ایفیکٹ دکھایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ امریکہ کے رہائشی ہیں تو آپ کو WhatsApp پر چہرے اور ہاتھ کے ایفیکٹس تک رسائی حاصل کرنے سے پہلے ان کو آن کرنا ہوگا۔ جب آپ پہلی بار WhatsApp پر چہرے اور ہاتھ کے ایفیکٹس کا استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو ایفیکٹس آن کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
آپ کسی بھی وقت اپنی چہرے اور ہاتھ کے ایفیکٹس کی سیٹنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر سیٹنگ آف کر دی گئی ہے تو پھر بھی آپ کو دیگر فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی۔
ایفیکٹس آن کر کے، آپ اس بات سے متفق ہیں کہ آپ ایفیکٹس کا استعمال صرف اس صورت میں کریں گے جب آپ کی کیمرہ فیڈ، تصویر یا ویڈیو میں نظر آنے والے تمام لوگوں نے بھی اپنے WhatsApp اکاؤنٹس کے ذریعے ایفیکٹس کو آن کر دیا ہو گا، یا آپ ان کے قانونی طور پر مجاز نمائندے ہوں اور آپ ان کی طرف سے اس نوٹس کی شرائط پر رضامندی دیتے ہوں۔