فہرست مشمولات
WhatsApp LLC (اگر آپ برطانیہ یا یورپی علاقے سے باہر کسی علاقے میں مقیم ہیں) اور WhatsApp Ireland Limited (اگر آپ یورپی علاقے میں مقیم ہیں) (مجموعی طور پر "WhatsApp," "ہمارا،" "ہم" یا "ہمیں") لوگوں اور تنظیموں کی ان کے حقوق املاک دانش کی تحفظ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ہمارے صارفین، ہماری ایپس، سروسز، فیچرز، سافٹ ویئر، یا ویب سائیٹ (ایک ساتھ، ’’سروسز‘‘) انسٹال کر کے، ان تک رسائی حاصل کر کے، یا ان کا استعمال کر کے ہماری سروس کی شرائط (’’شرائط‘‘) سے اتفاق کرتے ہیں۔ ہماری شرائط ہمارے صارفین کو ہماری سروسز کے استعمال کے دوران کسی دوسرے کے املاک دانش کے حقوق، بشمول ان کے کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارکس، کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔
جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں مزید تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، ہم اپنے صارفین کے میسجز کو عام طور پر، ہماری سروسز مہیا کرنے کے دوران، اپنے پاس نہیں رکھتے۔ تاہم، ہم اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کی معلومات ضرور ہوسٹ کرتے ہیں، جس میں ہمارے صارفین کی پروفائل تصویر، پروفائل نام، یا میسج کا تعارف شامل ہے، اگر وہ ان کو اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کے ساتھ ساتھ چینلز پر موجود مواد کے طور پر شامل کرنا چاہیں۔
کاپی رائٹ ایک قانونی حق ہے جس سے تصنیفی کاموں کے تحفظ کی سہولت ملتی ہے (مثلاً: کتابیں، موسیقی، فلم، آرٹ)۔ عام طور پر، کاپی رائٹ سے اصلی اظہار جیسے الفاظ یا تصاویر کے تحفظ کی سہولت ملتی ہے۔ اس سے حقائق اور آئیڈیاز کو تحفظ نہیں ملتا، حالانکہ اس سے کسی آئیڈیا کو بیان کرنے کیلئے استعمال ہونے والے اصل الفاظ یا تصاویر کی حفاظت کی سہولت مل سکتی ہے۔ کاپی رائٹ سے ناموں، عنوانات اور نعروں جیسی چیزوں کے تحفظ کی سہولت بھی نہیں ملتی ہے؛ تاہم، وہ ٹریڈ مارک کے نام سے موسوم ایک اور قانونی حق کی حفاظت کر سکتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ WhatsApp پر موجود مواد آپ کے کاپی رائٹ شدہ کام کی خلاف ورزی کرتا ہے تو آپ رابطہ فارم کو پُر کر کے اس کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔
WhatsApp LLC
Attn: WhatsApp Copyright Agent
1601 Willow Road
Menlo Park, California 94025
United States of America
اس سے پہلے کہ آپ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کریں، آپ اس متعلقہ WhatsApp صارف کو ایک پیغام بھیج سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ شاید آپ کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آپ شاید اس مسئلے کا حل براہ راست ان سے رابطہ کر کے نکال سکتے ہیں۔
ٹریڈ مارک ایک ایسا لفظ، نعرہ، علامت یا ڈیزائن (مثلاً: برانڈ کا نام، لوگو) ہے جو کسی شخص، گروپ یا کمپنی کی طرف سے پیش کردہ پراڈکٹس یا سروسز کو دیگر سے ممتاز کرتا ہے۔ عام طور پر، ٹریڈ مارک کے قانون سے صارفین کے درمیان اس الجھن کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کون پراڈکٹ یا سروس کو فراہم کرنے والا ہے یا اس سے وابستہ ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ WhatsApp پر موجود مواد آپ کے ٹریڈ مارک والے کام کی خلاف ورزی کرتا ہے تو آپ رابطہ فارم کو پُر کر کے اس کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے کہ آپ ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا کلیم رپورٹ کریں، آپ اس متعلقہ WhatsApp صارف کو، ایک پیغام بھیج سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ وہ شاید آپ کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آپ شاید اس مسئلے کا حل براہ راست ان سے رابطہ کر کے نکال سکتے ہیں۔
اگر کوئی شخص بار بار ایسا مواد پوسٹ کرتا ہے جس سے املاک دانش کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو درج ذیل نتائج واقع ہو سکتے ہیں:
اگر ہماری طرف سے کی جانے والی کارروائیوں میں سے کوئی بھی کارروائی کسی اپیل کی وجہ سے یا حقوق کے کسی مالک کی جانب سے اپنی رپورٹ واپس لینے کی وجہ سے کالعدم کر دی گئی ہے تو ہم متعدد خلاف ورزی سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت اسے مد نظر رکھیں گے۔
اگر ہم نے املاک دانش کی رپورٹ کی وجہ سے آپ کے چینل سے آپ کا مواد ہٹا دیا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا تو آپ اپیل جمع کرا سکتے ہیں۔
آپ کے چینل پر کی گئی املاک دانش کی کارروائی کی اپیل کرنے کیلئے بینر پر موجود چینل الرٹس پر ٹیپ کریں یا اپنے چینل کے نام > چینل الرٹس پر ٹیپ کریں۔