آخری اپ ڈیٹ: 16 فروری 2024
WhatsApp میسجز بھیجنے اور کال کرنے کا ایک آسان، محفوظ اور قابل اعتماد ذریعہ ہے۔ کوئی بھی، یہاں تک کہ WhatsApp بھی، آپ کے ذاتی میسجز کو نہیں دیکھ سکتا جو ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتے ہیں۔
یہ میسجنگ کے گائیڈ لائنز (یہ "گائیڈ لائنز") 1:1 چیٹس، کالز، گروپ چیٹس اور کمیونٹیز پر لاگو ہوتے ہیں۔ اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی ان گائیڈ لائنز کے تابع ہیں۔
WhatsApp Messenger ایپلیکیشن کا استعمال ہماری سروس کی شرائط اور ان گائیڈ لائنز کے زیر انتظام ہیں۔ ہماری بزنس سروسز کا استعمال، بشمول WhatsApp Business ایپلیکیشن اور WhatsApp Business پلیٹ فارم ان گائیڈ لائنز کے علاوہ WhatsApp Business کی سروس کی شرائط اور کاروباری پالیسیوں کے زیر انتظام ہیں۔
WhatsApp ہماری سروس کی شرائط یا ان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کے خلاف WhatsApp پر دستیاب محدود معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر سکتا ہے، جس میں بنیادی اکاؤنٹ، گروپ اور کمیونٹی پروفائل کی معلومات کے ساتھ ساتھ دیگر صارفین کے ذریعے رپورٹ کردہ میسجز شامل ہيں۔ آپ کے ذاتی میسجز اور کال ہمیشہ شروع سے آخر تک مرموزکاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔
صارفین ان WhatsApp روابط، گروپس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اپ ڈیٹس یا مخصوص میسجز کو رپورٹ کر سکتے ہیں جن سے ممکنہ طور پر ان گائیڈ لائںز کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ آپ WhatsApp پر رپورٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔ دانشورانہ املاک کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنے کے بارے میں معلومات کیلئے، براہ کرم یہاں دیکھیں۔
WhatsApp ان گائیڈ لائنز کی ممکنہ خلاف ورزیوں کیلئے ہمارے پاس دستیاب معلومات بشمول اکاؤنٹ، گروپ اور کمیونٹی پروفائل کی معلومات کے ساتھ ساتھ رپورٹ شدہ میسجز کا پتہ لگانے اور جائزہ لینے کیلئے خودکار پراسیسنگ تکنیک اور انسانی جائزہ کی ٹیموں دونوں کا استعمال کر سکتا ہے۔
خودکار ڈیٹا پراسیسنگ کو ہمارے جائزے کے پراسس میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ کچھ ایسے علاقوں کیلئے فیصلوں کو خودکار بناتی ہے جہاں اکاؤنٹ کے وریے یا رپورٹ شدہ میسجز کے مواد سے ان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔
آٹومیشن ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس، گروپس یا کمیونٹیز کو ان انسانی جائزہ کاروں تک پہنچا کر جائزوں کو ترجیح دینے اور تیز کرنے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے جن کے پاس موضوع اور زبان کی صحیح مہارت ہوتی ہے، تاکہ ہماری ٹیمیں سب سے پہلے اہم ترین کیسز پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
جب کسی اکاؤنٹ، گروپ یا کمیونٹی کو مزید جائزہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارے خودکار سسٹمز اسے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے انسانی جائزہ کی ٹیم کو بھیجتے ہیں۔ ہماری انسانی جائزہ کی ٹیمیں پوری دنیا میں موجود ہیں، تفصیلی تربیت حاصل کرتی ہیں اور اکثر پالیسی کے مخصوص شعبوں اور خطوں میں مہارت رکھتی ہیں اور اکاؤنٹ کی معلومات اور رپورٹ شدہ میسجز کا جائزہ لینے کے قابل ہوتی ہیں۔ ذاتی میسجز شروع سے آخر تک مرموزکاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔ ہمارے خودکار سسٹم ہر فیصلے سے سیکھتے اور خود کو بہتر بناتے ہیں۔
جب حکومتوں کو لگتا ہے کہ WhatsApp پر موجود اکاؤنٹس، گروپس یا کمیونٹیز سے مقامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ درخواست کر سکتی ہیں کہ ہم اپنے پاس دستیاب اکاؤنٹ کی معلومات کا جائزہ لیں۔ ذاتی میسجز اور کال ہمیشہ شروع سے آخر تک مرموزکاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔ ہمیں WhatsApp اکاؤنٹ کو محدود کرنے کیلئے عدالتی احکامات بھی مل سکتے ہیں۔ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے ہم ہمیشہ حکومت کے درخواست کی قانونی حیثیت اور اس کے مکمل ہونے کا جائزہ لیتے ہیں۔
جب ہمیں غیر قانونی مواد یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کا پتہ چلتا ہے تو ہم کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں درج ذیل شامل ہیں اور یہ مواد یا خلاف ورزی کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے:
ہم اضافی کارروائیاں کر سکتے ہیں جیسا کہ WhatsApp کی سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔