WhatsApp مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کیلئے Meta کی شرائط
WhatsApp مختلف قسم کی بزنس سروسز تیار کرتا اور چلاتا ہے (جیسا کہ WhatsApp Business کی سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے)، بشمول بزنسز کیلئے ڈیزائن کی گئی WhatsApp کی موبائل ایپلیکیشن ("WhatsApp Business ایپ")، جو بزنسز کو WhatsApp صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Meta نے WhatsApp Business ایپ کے اندر ایسی خصوصیات کو تیار کیا ہے اور آفر کیا ہے جو بزنسز کو یہ اجازت دیتی ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو مارکیٹنگ کے بامعاوضہ میسجز بھیج سکیں ("مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات")۔ WhatsApp مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کیلئے Meta کی یہ شرائط آپ کے مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے استعمال کی نگرانی کرتی ہیں۔ مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے تقسیم کار کے طور پر، Meta Platforms Ireland Limited معاہدہ کرنے والا ادارہ ہے جو آپ کو مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات تک رسائی فراہم کرتا ہے الاّ یہ کہ آپ ریاستہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا یا برازیل میں رہتے ہوں، ایسی صورت میں Meta Platforms, Inc. معاہدہ کرنے والا ادارہ ہے جو آپ کو مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات تک رسائی فراہم کرتا ہے (مجموعی طور پر، “Meta”، “ہمیں”، “ہم” یا “ہمارا")۔
مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات تک رسائی حاصل کر کے، آپ اور/یا کمپنی، بشمول کوئی بھی ملحقہ ادارہ، جس کی آپ نمائندگی کرنے کے مجاز ہیں ("آپ"، "آپ کا" یا " کمپنی") WhatsApp مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کیلئے Meta کی ان شرائط اور دیگر تمام قابل اطلاق شرائط اور پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیں جو ذیل میں بیان کردہ حوالہ کے ذریعے شامل ہیں (مجموعی طور پر، "معاہدہ")۔ اگر آپ کسی کمپنی یا دیگر قانونی ادارے (بشمول کسی بھی ملحقہ ادارے) کی جانب سے اس معاہدے میں داخل ہو رہے ہیں تو آپ اس بات کی نمائندگی کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کو ایسی کمپنی یا دیگر قانونی ادارے (بشمول کسی بھی ملحقہ ادارے) کو اس معاہدے کا پابند کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے۔ "ملحقہ ادارے" کا مطلب ہے کوئی بھی ایسا ادارہ جو، بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر، مالک ہے یا کنٹرول کرتا ہے یا آپ کی زیر ملکیت یا زیر کنٹرول ہے یا آپ کے ساتھ اس کی مشترکہ ملکیت یا کنٹرول ہے۔ "کنٹرول" کا مطلب ہے کسی ادارے کے انتظام کو ہدایت دینے کا اختیار اور "ملکیت" کا مطلب ہے ووٹنگ ایکویٹی سیکیورٹیز یا اس کے مساوی ادارے کے ووٹنگ مفادات کا %50 یا اس سے زیادہ۔
بڑے حروف والی اصطلاحات اس معاہدے میں سیاق و سباق کے مطابق بیان کی گئی ہیں اور بصورت دیگر کسی بھی اضافی، قابل اطلاق شرائط میں جو حوالہ کے ذریعہ اس معاہدے میں شامل ہیں۔
- استعمال کی شرائط
- کوئی ذاتی استعمال نہيں۔ آپ نمائندگی کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ WhatsApp Business ایپ اور مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کو صرف اور صرف بزنس، تجارتی اور مجاز مقاصد کیلئے استعمال کریں گے، نہ کہ ذاتی استعمال کیلئے۔
- WhatsApp Business ایپ۔ WhatsApp آپ کو اضافی شرائط کے تحت WhatsApp Business ایپ فراہم کرتا ہے جنہیں WhatsApp Business کی سروس کی شرائط میں بیان کیا گيا ہے۔ جب آپ WhatsApp Business ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ ان اضافی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں اور انہیں حوالہ کے ذریعے اس معاہدے میں شامل کیا گیا ہے۔
- کمیونٹی پیمنٹ کی خصوصیات۔ Meta ادائیگی کی کچھ خصوصیات فراہم کرتی ہے جو آپ کو کمیونٹی پیمنٹ کی شرائط میں متعین اضافی شرائط کے تحت مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے استعمال کیلئے ادائیگی کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ جب آپ مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے اپنے استعمال کیلئے ادائيگی کرتے ہیں تو آپ ان اضافی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں اور انہیں حوالہ کے ذریعے اس معاہدے میں شامل کیا گیا ہے۔
- پیمنٹ کی شرائط
- فیس۔ آپ faq.whatsapp.com/1022626499062292 پر درج فہرست کی قیمتوں اور قیمتوں کے تعین کے دفعات کے مطابق اپنے مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے استعمال کیلئے Meta کو ادائیگی کرنے پر اتفاق کرتے ہیں، جس میں اس میں حوالہ شدہ ریٹ کارڈز (" قیمتوں کی معلومات") شامل ہیں۔ WhatsApp اور Meta ڈیٹا ان رقوم کی واحد بنیاد ہوگی جو ہم آپ سے مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے آپ استعمال کیلئے وصول کرتے ہیں۔ سیکشن 7.a (تبدیلیوں) کے باوجود، ہمیں قیمتوں کے تعین کی معلومات (بشمول بغیر کسی حد کے اس میں حوالہ شدہ ریٹ کارڈز) کو وقتاً فوقتاً کسی بھی تبدیلی کے فوری اثر کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کا حق حاصل ہے۔
- ٹیکسز۔ جو رقوم ہم آپ سے وصول کرتے ہیں وہ کٹوتی ٹیکس سمیت قابل اطلاق ٹیکسز اور محصول کے تابع اور ان پر مشتمل ہو سکتی ہیں۔ آپ اپنے ٹرانزیکشنز پر لاگو ہونے والے سبھی ٹیکس کو برداشت کرنے اور ادائیگی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ایسا کرنے میں آپ کی ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے کسی بھی دعوے سے اور اس کے خلاف آپ ہمارے نقصان کی تلافی کریں گے اور ہمیں بے ضرر رکھیں گے۔
- ادائیگی کا طریقہ۔ آپ کیلئے ادائیگی کا طریقہ فراہم کرنا اور اس بات کی تصدیق کرنا ضروری ہے کہ آپ کو ادائیگی کا وہ طریقہ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ جب آپ کوئی ٹرانزیکشن کرتے ہیں تو آپ ہمیں (اور ہمارے نامزد پیمنٹ پروسیسر) کو اس ادائیگی کے طریقہ سے پوری رقم وصول کرنے کی اجازت دیتے ہیں جسے آپ ٹرانزیکشن کیلئے نامزد کرتے ہیں۔ آپ ہمیں ٹرانزیکشن کی دیگر متعلقہ معلومات کے ساتھ اس ادائیگی کے طریقہ کو جمع اور اسٹور کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔
- اختیار نامہ۔ اگر آپ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں تو ہم کارڈ جاری کرنے والے سے ایک ایسی رقم کیلئے پیشگی منظوری حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کی ادائیگی کی پوری قیمت کے برابر ہو سکتی ہے۔ آپ کے کارڈ سے آپ کے ادائیگی شروع کرنے کے وقت یا اس کے فوراً بعد چارج کیا جائے گا۔ اگر آپ کسی ٹرانزیکشن کو مکمل ہونے سے پہلے منسوخ کرتے ہیں تو اس پیشگی منظوری کے نتیجے میں وہ فنڈز بصورت دیگر آپ کیلئے فوری طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
- ناکام ادائیگیاں۔ اگر آپ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں اور آپ کا لوڈ ٹرانزیکشن آپ کے بینک سے اوور ڈرافٹ یا دیگر فیس کا باعث بنتا ہے تو آپ اکیلے اس فیس کے ذمہ دار ہیں۔
- میسج کریڈٹس
- میسج کریڈٹس۔ جب آپ مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین کو میسجز بھیجنے کا انتخاب کریں گے، بشمول اگر آپ میسجنگ سروسز کیلئے پیشگی ادائیگی کرنا چاہیں گے (تمام دائرہ اختیار میں دستیاب نہیں ہے) تو ہم ایسے تمام میسجز کیلئے آپ کے ادائیگی کے طریقے سے فوری طور پر چارج کریں گے اور ڈیلیور نہ ہونے والے کسی بھی میسج کیلئے آپ کو کریڈٹ کیا جائے گا ("میسج کریڈٹس")۔ میسج کریڈٹس کا استعمال آپ صرف اور صرف مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے نئے میسجز بھیجنے کیلئے کر سکتے ہیں۔ میسج کریڈٹس قابل منتقلی نہیں ہیں، ہماری طرف سے کسی بھی رقم یا مالیاتی قیمت کیلئے ریڈیم کرنے کے قابل نہیں ہیں اور ناقابل واپسی ہیں، سوائے ہر اس کیس کے جہاں قانون کے مطابق ضرورت ہو۔ Meta ایک ٹرسٹی/کسٹوڈین کے طور پر فنڈز نہیں رکھتی، یہ بینک نہیں ہے اور بینکنگ سروسز فراہم نہیں کرتی ہے؛ اسی طرح، میسج کریڈٹس سے سود کی کمائی نہیں ہوتی ہے، ڈپازٹ نہيں ہیں یا اسٹور کردہ قدر کی ذمہ داریاں نہیں ہیں اور فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن، فنانشل سروسز کمپنسیشن اسکیم یا کسی دوسرے ادارے یا انشورنس اسکیم سے بیمہ نہیں کیے گئے ہیں، خواہ وہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ۔
- میسج کریڈٹس کی میعاد ختم ہونا۔ آپ کے پاس موجود کسی بھی میسج کریڈٹ کی میعاد فوری طور پر ختم ہو جائے گی اور اس کا مزید کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر: (i) آپ میسج کریڈٹ کو غیر استعمال شدہ چھوڑ دیں گے اور بصورت دیگر مسلسل 6 ماہ کی مدت تک مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کا استعمال نہیں کریں گے، (ii) آپ WhatsApp Business ایپ کے اپنے استعمال کے ساتھ وابستہ اکاؤنٹ کو حذف کر دیں گے یا (iii) یہ معاہدہ ختم ہو جاتا ہے یا برخاست کر دیا جاتا ہے۔ اگر قابل اطلاق قانون کے تحت میسج کریڈٹس کی اس طرح کی میعاد ختم ہونے کی اجازت نہیں ہے تو ہم اس کے بجائے آپ کے میسج کریڈٹس کو اپنی قانونی ذمہ داریوں کے مطابق پراسس کر سکتے ہیں، بشمول آپ کے میسج کریڈٹس سے وابستہ فنڈز کو مناسب نگراں ادارے میں جمع کرانا جیسا کہ قابل اطلاق قانون تقاضا کرتا ہو۔
- میعاد اور برخاستگی
- میعاد۔ یہ معاہدہ آپ کے مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کا استعمال شروع کرنے کی تاریخ سے مؤثر ہے اور اس تاریخ سے پہلے تک جاری رہے گا جب: (i) آپ WhatsApp Business ایپ کے اپنے استعمال سے وابستہ اکاؤنٹ کو حذف کردیں گے یا (ii) یہ معاہدہ یہاں دی گئی اجازت کے مطابق برخاست کر دیا جاتا ہے۔
- سہولت کیلئے برخاستگی۔ آپ Meta کو 30 دن کی پیشگی تحریری نوٹس دے کر کسی بھی وقت، کسی بھی وجہ سے یا کسی بھی وجہ کے بغیر، اس معاہدے کو برخاست کر سکتے ہیں۔
- معطلی اور برخاستگی۔ Meta مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات یا WhatsApp Business ایپ تک آپ کی رسائی کو فوری طور پر معطل کر سکتی ہے یا اس معاہدے کو کسی بھی وقت اور کسی بھی قابل اطلاق قانون کی طرف سے قابل اجازت وجہ سے ختم کر سکتی ہے، بشمول اگر ہم، اپنی صوابدید پر، یہ تعین کرتے ہیں کہ (i) آپ نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، (ii) قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنا ضروری ہے یا (iii) آپ Meta، WhatsApp یا کسی اور Meta کمپنی، ہمارے صارفین یا دوسروں کیلئے نقصان، خطرہ یا ممکنہ قانونی پریشانی پیدا کرتے ہیں۔
- برخاستگی کا اثر۔ اس معاہدے کے برخاست ہونے یا اس کی میعاد ختم ہونے پر، آپ کو فوری طور پر مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کا استعمال بند کر دینا چاہیے۔ سوائے جیسا کہ اس معاہدے میں بیان کیا جا سکتا ہے، کسی بھی فریق کی جانب سے کسی بھی تدارک کا استعمال، بشمول برخاستگی، اس معاہدے کے تحت، قانون کے ذریعے یا کسی اور صورت میں اس کے پاس موجود کسی بھی دوسرے تدارک سے تعصب کے بغیر ہے۔ WhatsApp مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کیلئے ان Meta شرائط کی درج ذیل دفعات برخاستگی سے بچ جائیں گی: سیکشن 3.b (میسج کریڈٹس کی میعاد ختم ہونا)، سیکشن 6 (ذمہ داری) اور سیکشن 7 (جنرل)۔
- ڈیٹا کی شرائط۔
- Meta کیلئے انکشافات۔ آپ سمجھتے اور اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کو مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات فراہم کرنے کیلئے، WhatsApp انہيں جمع کرتا ہے، اسٹور کرتا ہے اور استعمال کرتا ہے: (i) آپ کے بزنس اکاؤنٹ اور رجسٹریشن کی معلومات؛ (ii) WhatsApp Business سروسز کے آپ کے استعمال سے جنریٹ کردہ استعمال، لاگ اور فنکشن سے متعلق معلومات؛ (iii) کارکردگی، تشخیص اور تجزیاتی معلومات؛ (iv) آپ کی تکنیکی یا دیگر معاونت کی درخواستوں سے متعلق معلومات؛ اور (v) دیگر ذرائع سے آپ کے بارے میں معلومات جیسے دوسرے WhatsApp صارفین، بزنسز، فریق ثالث کمپنیاں اور دیگر Meta کی کمپنیاں۔ اس معاہدے اور قابل اطلاق قانون کے تحت، ہم اس معلومات کو دیگر Meta کی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں اور ہم اور دیگر Meta کی کمپنیاں اسے مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات، WhatsApp Business سروسز، WhatsApp کی دیگر سروسز اور Meta کی کمپنیوں کے سروسز اور پراڈکٹس تیار کرنے، چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ جب آپ مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات استعمال کریں گے تو Meta آپ کے مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے استعمال کیلئے ادائیگیوں کو پراسس کرنے اور ان کا نظم کرنے کیلئے ضروری ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔
- ذمہ داری۔
- اعلان دستبرداری۔ کمپنی مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کو اپنے خطرے پر اور مندرجہ ذیل اعلان دستبرداری کے تحت استعمال کرتی ہے۔ الّا یہ کہ قابل اطلاق قانون کی طرف سے ممانعت ہو، ہم مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کو کسی بھی واضح یا مضمر ضمانتوں کے بغیر "جیسا ہے ویسا" کی بنیاد پر فراہم کر رہے ہیں، جن میں قابل خرید و فروخت ہونے کی ضمانتیں، کسی خاص مقصد کیلئے فٹنس، عنوان، عدم خلاف ورزی اور کمپیوٹر وائرس یا دیگر نقصان دہ کوڈ سے آزادی شامل ہيں، لیکن ان تک محدود نہيں ہیں۔ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ ہماری طرف سے فراہم کردہ کوئی بھی معلومات درست، مکمل یا مفید ہے؛ یہ کہ مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات یا ہماری کوئی بھی دوسری سروس آپریشنل، خامی سے پاک، محفوظ یا مامون ہوں گی؛ یا یہ کہ مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات یا ہماری کوئی بھی دوسری سروس رکاوٹوں، تاخیر یا خامیوں کے بغیر کام کریں گی۔ ہم اسے کنٹرول نہیں کرتے اور نہ کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں کہ ہمارے صارف مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات یا ہماری دیگر سروسز یا مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات یا ہماری دیگر سروسز کے ذریعے فراہم کردہ خصوصیات، فعالیات اور انٹرفیسز کو کیسے یا کب استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین یا دیگر فریق ثالث کی کارروائیوں یا معلومات (بشمول مواد) کو کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ دار یا پابند نہيں ہیں۔
- ذمہ داری کی حد بندی۔ ہم کسی بھی ان منافع کے نقصان یا نتیجہ خیز، خصوصی، تعزیری، بالواسطہ یا حادثاتی نقصانات کیلئے کمپنی کو جوابدہ نہیں ہوں گے جو اس معاہدے، ہماری کارروائیاں کرنے یا کارروائیاں نہ کرنے یا مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات سے متعلق ہوں گے، ان کی وجہ سے ہوں گے یا کسی بھی طرح سے ان سے جڑے ہوئے ہوں گے اگرچہ ہمیں اس طرح کے نقصانات کے امکان کے بارے میں مشورہ دیا گیا ہو۔ اس معاہدے، ہماری کارروائیاں کرنے یا کارروائیاں نہ کرنے یا مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات سے متعلق، ان سے پیدا ہونے والی یا کسی بھی طرح سے ان جڑی ہوئی ہماری مجموعی ذمہ داری ایک سو ڈالر (100$) سے زیادہ نہیں ہوں گی یا وہ رقم جو کمپنی نے ہمیں پچھلے بارہ مہینوں میں مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کو استعمال کرنے کیلئے ادا کی ہے۔ مستند نقصانات اور ذمہ داری کی حد بندی کی مذکورہ بالا دستبرداری قابل اطلاق قانون کے ذریعے اجازت دی گئی زیادہ سے زیادہ حد تک لاگو ہوگی۔ کچھ ریاستوں یا دائرہ اختیارات کے قوانین بعض نقصانات کے استثناء یا حد کو محدود کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، لہذا ممکن ہے کہ مندرجہ بالا تعین کردہ کچھ یا تمام استثناء اور حدود کمپنی پر لاگو نہ ہوتی ہوں۔ اس معاہدے میں کچھ بھی برعکس نہیں ہونے کے باوجود، اس طرح کے معاملات میں، Meta اور اس کے ڈائریکٹرز، افسران، ملازمین، ملحقہ اداروں اور ایجنٹوں ("Meta پارٹیوں") کی ذمہ داری قابل اطلاق قانون کے ذریعے مکمل حد تک محدود ہوگی۔ اگر آپ کیلیفورنیا کے رہائشی ہیں تو آپ کیلیفورنیا سول کوڈ § 1542 کو معاف کرنے سے اتفاق کرتے ہیں، جس میں کہا گیا ہے: عام برات ان کلیم تک وسیع نہیں ہوتی ہے جسے کریڈٹر برات کی کارروائی پر عملدرآمد کرتے وقت نہیں جانتا ہے یا اسے شبہ نہيں ہے کہ یہ اس کے حق میں ہے اور یہ کہ اگر اسے معلوم ہوتا تو مقروض کے ساتھ اس کے تصفیے کو مادی طور پر ضرور متاثر کرتا۔
- جنرل
- تبدیلیاں۔ Meta اس معاہدے کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ("تبدیل") کر سکتا ہے۔ الاّ یہ کہ قانون بصورت دیگر کا تقاضہ کرتا ہو، ہم کوئی مادی تبدیلی کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کریں گے۔ اس طرح کے نوٹس کے بعد WhatsApp Business ایپ (بشمول، بغیر کسی حد کے، مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات) کا استعمال جاری رکھ کر آپ اس طرح کی تبدیلی سے اتفاق کرتے ہیں۔
- اتھارٹی کا حکم۔ فیس، قیمتوں کا تعین کرنے کے اصول اور صرف مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے حوالے سے ادائیگی سے متعلق دیگر شرائط کے سلسلے میں WhatsApp مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کیلئے Meta کی ان شرائط اور کمیونٹی پیمنٹ کی شرائط کے درمیان کسی بھی تنازع کی صورت میں، WhatsApp مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کیلئے Meta کے ان شرائط کو فوقیت دی جائے گی۔
- نگراں قانون۔ یہ معاہدہ، نیز کوئی بھی دعویٰ جو آپ اور ہمارے درمیان پیدا ہو سکتا ہے، وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ریاست کیلیفورنیا کے قوانین کے مطابق، جیسا کہ قابل اطلاق ہوگا، قانون کے تصادم کے ان کے اصولوں کو متاثر کیے بغیر، نافذ کیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے۔ اس معاہدے سے پیدا ہونے والے یا اس سے متعلق کسی بھی دعوے یا کارروائی کا آغاز خصوصی طور پر کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی امریکی ضلعی عدالت یا سان میٹیو کاؤنٹی میں واقع ریاستی عدالت میں ہونا چاہیے اور ہر فریق اس کے ذریعے ایسی عدالتوں کے ذاتی دائرہ اختیار سے اتفاق کرتا ہے۔
- پورا معاہدہ۔ یہ معاہدہ اور آپ اور Meta یا WhatsApp کے درمیان طے پانے والی کوئی بھی اضافی شرط مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کے حوالے سے فریقین کے درمیان پورے معاہدے پر مشتمل ہیں اور الاّ یہ کہ فریقین واضح طور بصورت دیگر متفق ہوں کسی بھی پیشگی نمائندگیوں یا معاہدوں کو کالعدم قرار دیتا ہے۔ عنوانات صرف سہولت کیلئے ہیں اور "بشمول" جیسی اصطلاحات کو بغیر کسی حد کے سمجھا جانا چاہیے۔ یہ معاہدہ انگریزی (US) میں لکھا گیا ہے۔ ہم آپ کی سہولت کیلئے آپ کو اس معاہدے کے ترجمہ شدہ ورژن فراہم کر سکتے ہیں، لیکن اس معاہدے کا انگریزی (US) ورژن وہ ورژن ہے جسے فوقیت حاصل ہوگی۔
- دستبرداری اور علیحدگی پذیری کسی دفعہ کو نافذ کرنے میں ناکامی کو دستبرداری نہیں سمجھا جائے گا؛ دستبرداری تحریری طور پر ہونی چاہیے اور اس پر دست بردار کرنے والے فریق کا دستخط ہونا چاہیے۔ کسی بھی صارف کی خریداری کے آرڈر یا بزنس فارم میں کوئی بھی شرط و ضابطہ اس معاہدے میں ترمیم نہیں کریں گے اور اس کے ذریعے واضح طور پر مسترد کیے جاتے ہیں اور ایسا کوئی بھی دستاویز صرف انتظامی مقاصد کیلئے ہوگا۔ اگر اس معاہدے کے کسی بھی دفعہ کو مجاز دائرہ اختیار کی عدالت کے ذریعہ ناقابل نفاذ، غلط یا بصورت دیگر خلاف قانون قرار دیا جاتا ہے تو اس طرح کے دفعہ کی تشریح اس طرح کی جائے گی جس سے اس کے مطلوبہ مقاصد کو بہترین طریقے سے پورا کیا جا سکے اور اس معاہدے کے بقیہ دفعات پوری قوت اور اثر کے ساتھ برقرار رہیں گے۔
- تفویض۔ کوئی بھی فریق دوسرے فریق کی پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر اس معاہدے یا اس کے حقوق یا ذمہ داریاں اس معاہدے کے تحت تفویض نہیں کر سکتا، سوائے اس کے کہ Meta اس معاہدے کو رضامندی کے بغیر Meta کی کمپنیوں کے کسی دوسرے رکن کو یا انضمام، تنظیم نو، حصول یا اس کے تمام یا کافی حد تک تمام اثاثوں یا ووٹنگ سکیورٹیز کی دوسری منتقلی کے سلسلے میں تفویض کر سکتا ہے۔ اس کے سلسلے میں تفویض کر سکتا ہے۔ مندرجہ بالا کے تحت، یہ معاہدہ ہر فریق کے اجازت یافتہ جانشینوں اور وارثوں کے فائدے کا پابند ہوگا۔ غیر اجازت شدہ تفویض باطل ہوں اور Meta پر ان کی کوئی ذمہ داری نہيں ہوگی۔
- آزاد ٹھیکیدار۔ فریقین آزاد ٹھیکیدار ہیں۔ اس معاہدے کے نتیجے میں کوئی ایجنسی، شراکت داری، جوائنٹ وینچر یا ملازمت پیدا نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی کسی فریق کو دوسرے کو پابند کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
- نوٹسز۔ اس معاہدے کے تحت کوئی ایک نوٹس تحریری طور پر بھی ہونا چاہیے۔ آپ کو کوئی بھی نوٹس Meta کو درج ذیل پتے پر بھیجنا چاہیے (جیسا کہ قابل اطلاق ہو): Meta Platforms Ireland Limited کے کیس میں، Merrion Road، Dublin 4, D04 X2K5، Ireland، Attn: Legal اور Meta Platforms, Inc. کے کیس میں , 1 Meta Way, Menlo Park, CA 94025 USA, Attn: Legal۔ Meta آپ کے WhatsApp Business ایپ کے استعمال سے وابستہ اکاؤنٹ سے وابستہ ای میل ایڈریس یا فون نمبر پر یا WhatsApp Business ایپ کے اندر میسجز یا نمایاں پوسٹنگ کے ذریعے نوٹس بھیج سکتی ہے۔
- آفَتِ سَماوی۔ کوئی بھی فریق اس معاہدے کے تحت کسی بھی ذمہ داری کو انجام دینے میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہوگا (ماسوائے فیس ادا کرنے میں ناکامی کے) اگر وہ تاخیر یا ناکامی غیر متوقع واقعات کی وجہ سے ہوئی ہے جو اس طرح کے فریق کے معقول کنٹرول سے باہر ہوں، جیسے کہ ہڑتال، ناکہ بندی، جنگ، دہشت گردی کی کارروائی، فسادات، قدرتی آفات، بجلی، ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیٹا نیٹ ورکس یا خدمات کی ناکامی یا کمی یا کسی سرکاری ایجنسی یا ادارے کی طرف سے لائسنس یا اجازت دینے سے انکار۔
- حکومتی ادارے کے استعمال کی شرائط۔ اگر آپ کسی سرکاری ادارہ سے وابستہ ہیں تو آپ اس بات کی نمائندگی کرتے ہیں کہ: (i) آپ کو کسی قابل اطلاق قانون، پالیسی یا اصول کے ذریعے اس معاہدے کی کسی بھی شرط یا ضابطہ سے اتفاق کرنے اور انجام دینے یا کارکردگی کو قبول کرنے سے منع نہیں کیا گیا ہے؛ (ii) کوئی قابل اطلاق قانون، پالیسی یا اصول اس معاہدے کی کسی بھی شرط یا ضابطہ کو آپ یا کسی قابل اطلاق سرکاری ادارے کے خلاف ناقابل نفاذ نہیں قرار دیتا ہے؛ (iii) آپ قابل اطلاق قوانین، پالیسیوں اور اصولوں کے تحت کسی بھی قابل اطلاق سرکاری ادارے کی نمائندگی کرنے اور اس معاہدے کی شرائط و ضوابط کے پابند کرنے کے مجاز ہیں اور آپ کے پاس قانونی صلاحیت ہے؛ اور (iv) آپ WhatsApp Business ایپ اور آپ کیلئے مارکیٹنگ کے میسجز کی خصوصیات کی قدر سے متعلق غیر جانبدارانہ فیصلے کی بنیاد پر اس معاہدے میں داخل ہوتے ہیں اور اس معاہدے میں داخل ہونے کے آپ کے فیصلے کسی پر کوئی غلط طرز عمل یا مفادات کا ٹکراؤ اثرانداز نہيں ہوا ہے۔ اگر کوئی حکومتی ادارہ اس سیکشن 7.j کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس معاہدے کو قبول کرتا ہے تو Meta اس معاہدے کو ختم کرنے کا انتخاب کر سکتی ہے یا فریقین ایک علیحدہ باہمی طور پر قابل قبول اور قابل نفاذ معاہدہ کر سکتے ہیں یا باہمی طور پر اس معاہدے میں ترمیم کرنے اور اس ترمیم کو نافذ کرنے پر متفق ہو سکتے ہیں۔