WhatsApp کی رازداری کی پالیسی
فہرست مشمولات
WhatsApp کی قانونی معلومات
اگر آپ یورپی خطے میں رہتے ہیں تو WhatsApp Ireland Limited ("WhatsApp"، "ہماری"، "ہم"، یا "ہمیں") اس سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کے تحت آپ کو ہماری سروسز فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ یورپی خطے کے باہر رہتے ہیں، تو آپ کو سروسز WhatsApp LLC کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔
ہم Facebook کمپنیوں میں سے ایک ہیں۔ ہماری رازداری کی پالیسی ("رازداری کی پالیسی") ہمارے ڈیٹا کے طریق کار کی وضاحت کرنے میں مدد کرتی ہے، بشمول وہ معلومات جنہیں ہم اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیئے پراسیس کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر ہماری رازداری کی پالیسی بیان کرتی ہے کہ ہم کونسی معلومات جمع کرتے ہیں اور یہ آپ کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ یہ ان اقدامات کی بھی وضاحت کرتی ہے جو ہم آپ کی رازداری کی حفاظت کے لیئے اٹھاتے ہیں، جیسے ہماری سروسز کو ایسے بنانا کہ ڈیلیور شدہ پیغامات ہمارے ذریعے اسٹور نہیں کیے جائیں اور آپ کو اس پر کنٹرول دینا کہ آپ ہماری سروسز پر کن سے بات چیت کرتے ہیں۔
اس رازداری کی پالیسی کا اطلاق ہماری تمام سروسز پر ہوتا ہے بجز اس کے کہ بصورت دیگر وضاحت کی گئی ہو۔
براہ کرم WhatsApp کی سروس کی شرائط ("شرائط") کا بھی مطالعہ کریں، جو ان شرائط کی وضاحت کرتی ہے جن کے تحت آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ہم انہیں فراہم کرتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
کلیدی اپ ڈیٹس
آپ کی رازداری کا احترام ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے۔ ہم نے WhatsApp کی شروعات سے ہی رازداری کے مضبوط اصولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنی سروسز تشکیل دی ہیں۔ ہماری اپ ڈیٹ شدہ سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی میں آپ کو ملیں گی:
- *ہم آپ کے ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں اس کے بارے میں اضافی معلومات *- ہماری اپ ڈیٹ شدہ شرائط اور رازداری کی پالیسی اس پر مزید معلومات فراہم کرتی ہیں کہ ہم آپ کے ڈیٹا کو کس طرح پراسیس کرتے ہیں، جس میں ہماری پراسیسنگ کیلئے قانونی بنیاد ، اور رازداری کیلئے ہماری وابستگی پر معلومات شامل ہیں۔
- کاروباری اداروں کے ساتھ بہتر مواصلات- بہت سے کاروباری ادارے اپنے صارفین اور کلائنٹس کے ساتھ بات چیت کیلئے WhatsApp پر انحصار کرتے ہیں۔ ہم ایسے کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو WhatsApp پر آپ کے ساتھ اپنے مواصلات کو اسٹور کرنے اور ان کا بہتر انتظام کرنے میں مدد کیلئے Facebook یا فریق ثالث کا استعمال کرتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں
WhatsApp کا اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹ کرنے کے لئیے کچھ معلومات وصول کرنا یا جمع کرنا لازمی ہے، بشمول جب آپ ہماری سروسز کو انسٹال کرتے، ان تک رسائی کرتے یا انہیں استعمال کرتے ہیں۔ ہماری وصول کردہ اور جمع کردہ معلومات کی اقسام اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔
ہمیں اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے مخصوص معلومات درکار ہوتی ہیں اور اس کے بغیر ہم آپ کو اپنی سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے اپنا موبائل فون نمبر فراہم کر کے اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے۔
ہماری سروسز میں کچھ آپشنل فیچرز ہیں، جو اگر آپ کے ذریعے استعمال کئیے جاتے ہیں، تو ایسے فیچرز فراہم کرنے کیلئے ہمیں اضافی معلومات جمع کرنا ضروری ہے۔ آپ کو معلومات کے اس طرح جمع کئے جانے کے متعلق مناسب طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ اگر آپ کسی فیچر کو استعمال کرنے کیلئے مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال کرنے سے قاصر ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ہمیں اپنے آلے سے اپنے مقام کا ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو آپ اپنے روابط سے اپنا مقام شیئر نہیں کر پائیں گے۔ اجازتوں کا انتظام Android اور iOS دونوں آلات پر آپ کی سیٹنگز کے مینو سے کیا جا سکتا ہے۔
وہ معلومات جو آپ فراہم کرتے ہیں
- آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات۔ آپ کو WhatsApp اکاؤنٹ بنانے کیلئے اپنا موبائل فون نمبر اور بنیادی معلومات (جس میں اپنی پسند کا پروفائل نام شامل ہے) فراہم کرنا لازمی ہیں۔ اگر آپ ہمیں یہ معلومات فراہم نہیں کرتے، تو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کے لیئے اکاؤنٹ نہیں بنا پائیں گے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ میں پروفائل تصویر اور "تعارف" کی معلومات جیسی دیگر معلومات شامل کر سکتے ہیں۔
- آپ کے پیغامات۔ ہم اپنی سروسز آپ کو فراہم کرنے کے معمول کے مطابق آپ کے پیغامات کو اپنے پاس محفوظ نہیں رکھتے۔ اس کی بجائے، آپ کے پیغامات آپ کے آلہ پر اسٹور ہوتے ہیں نہ کہ ہمارے سرورز پر۔ آپ کے پیغامات ڈیلیور ہو جانے پر وہ ہمارے سرورز سے حذف ہو جاتے ہیں۔ مندرجہ ذیل منظر نامے ان حالات کی وضاحت کرتے ہیں جہاں ہم آپ کے پیغامات ڈیلیور کرتے ہوئے انہیں اسٹور کر سکتے ہیں:
- ڈیلیور نہ ہونے والے پیغامات۔ اگر کوئی پیغام فوراً ڈیلیور نہیں کیا جا سکتا (مثال کے طور پر اگر وصول کنندہ آف لائن ہو) تو ہم اسے ہمارے سرورز پر 30 دن تک ڈیلیور کرنے کی کوشش میں مرموز حالت میں رکھتے ہیں۔ اگر کوئی پیغام 30 دن کے بعد بھی ڈیلیور نہیں ہوتا ہے، تو ہم اسے حذف کر دیتے ہیں۔
- میڈیا فارورڈنگ۔ جب کوئی صارف پیغام میں میڈیا فارورڈ کرتا ہے، تو ہم عارضی طور پر ہمارے سرورز پر اس میڈیا کو مرموز حالت میں اسٹور رکھتے ہیں تاکہ اضافی فارورڈز کی زیادہ موثر ڈیلیوری میں مدد ہو سکے۔
- ہم ہماری سروسز کیلئے شروع سے آخر تک مرموز کاری پیش کرتے ہیں۔ شروع سے آخر تک مرموز کاری کا مطلب ہے کہ آپ کے پیغامات مرموز شدہ ہیں تاکہ ہم اور فریق ثالث انہیں پڑھ نہ سکیں۔ شروع سے آخر تک مرموز کاری اور WhatsApp پر کاروباری ادارے آپ سے کیسے بات چیت کر سکتے ہیں کے متعلق مزید جانیں۔
- آپ کے روابط۔ آپ رابطہ اپ لوڈ کریں فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں اور اگر قابل اطلاق قوانین کی اجازت ہو تو، باقاعدہ طور پر آپ کی ایڈریس بک میں موجود فون نمبرز ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، جس میں آپ کے دیگر روابط اور ہماری سروسز کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اگر آپ کا کوئی رابطہ ابھی تک ہماری سروسز استعمال نہیں کر رہا ہے، تو ہم آپ کیلئے اس معلومات کا انتظام اس طریقے سے کریں گے جو یقینی بنائے کہ ہم ان روابط کی شناخت نہ کر سکیں۔ یہاں ہمارے رابطہ اپ لوڈ کرنے کے فیچر کے متعلق مزید جانیں۔ آپ گروپس اور بروڈکاسٹ کی فہرستیں بنا سکتے ہیں، ان میں شامل ہو سکتے ہیں یا کوئی آپ کو ان میں شامل کر سکتا ہے، اور ایسے گروپس اور فہرستیں آپ کی اکاؤنٹ کی معلومات سے وابستہ ہو جاتی ہیں۔ آپ اپنے گروپس کو نام دیتے ہیں۔ آپ گروپ پروفائل کی تصویر یا تفصیل فراہم کر سکتے ہیں۔
- اسٹیٹس کی معلومات۔ آپ ہمیں اپنا اسٹیٹس فراہم کر سکتے ہیں اگر آپ اپنے اکاؤنٹ میں اسے شامل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ Android، iPhone، یا KaiOS پر اسٹیٹس استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔
- ٹرانزیکشنز اور ادائیگیوں کا ڈیٹا۔ اگر آپ ہماری ادائیگیوں کی سروسز استعمال کرتے ہیں یا ہماری خریداری کی یا دیگر مالیاتی ٹرانزیکشنز کیلئے بنائی گئی سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے متعلق اضافی معلومات پراسیس کریں گے، جس میں ادائیگی اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی معلومات شامل ہوگی۔ ادائیگی اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی معلومات میں وہ معلومات شامل ہے جو ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے ضروری ہے (مثال کے طور پر، آپ کے ادائیگی کے طریقہ کے متعلق معلومات، شپنگ کی تفصیلات اور ٹرانزیکشن کی رقم)۔ اگر آپ اپنے ملک میں یا علاقے میں دستیاب ہماری ادائیگی کی سروسز استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے رازداری کے طریقوں کو قابل اطلاق ادائیگیوں کی رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔
- کسٹمر سپورٹ اور دیگر مواصلات۔ جب آپ کسٹمر سپورٹ کے لئے ہم سے رابطہ کرتے ہیں یا بصورت دیگر ہم سے بات چیت کرتے ہیں، تو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کے متعلق اپنی معلومات ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، جن میں آپ کے پیغامات کی کاپیاں، کوئی دیگر معلومات جنہیں آپ مددگار سمجھتے ہیں اور آپ سے رابطہ کرنے کا طریقہ (جیسے ای میل پتہ) شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ہمیں ہماری ایپ کی کارکردگی کی معلومات سے متعلق یا دیگر مسائل سے متعلق ایک ای میل بھیج سکتے ہیں۔
خود کار طور سے جمع کردہ معلومات
- استعمال اور لاگ کی معلومات۔ ہم ہماری سروسز پر آپ کی سرگرمی کے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں، جیسے سروس سے متعلق، ڈائگناسٹک اور کارکردگی کی معلومات۔ ان میں آپ کی سرگرمی کے متعلق معلومات (بشمول ہماری سروسز استعمال کرنے کا آپ کا طریقہ، آپ کی سروس کی سیٹنگز، ہماری سروسز استعمال کرتے ہوئے آپ دوسروں سے کیسے تعامل کرتے ہیں (بشمول جب آپ کسی کاروبار سے تعامل کرتے ہیں)، اور آپ کی سرگرمیوں اور تعاملات کی مدت، فریکوئنسی اور دورانیہ)، لاگ فائلیں، اور ڈائگناسٹک، کریش، ویب سائٹ اور کارکردگی کے لاگز اور رپورٹس شامل ہیں۔ اس میں اس سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں کہ آپ نے ہماری سروسز استعمال کرنے کے لیئے کب رجسٹر کیا؛ جو فیچرز آپ استعمال کرتے ہیں جیسے میسجنگ، کالنگ، اسٹیٹس، گروپس (بشمول گروپ کا نام، گروپ کی تصویر، گروپ کی تفصیل)، ادائیگیوں یا بزنس کے فیچرز؛ پروفائل فوٹو؛ "تعارف" کی معلومات؛ آیا آپ آن لائن ہیں؛ آپ نے کب آخری مرتبہ ہماری سروسز استعمال کیں (آپ کا "آخری بار دیکھا")؛ اور آخری بار کب آپ نے اپنی "تعارف" کی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا۔
- آلہ اور کنکشن کی معلومات۔ جب آپ ہماری سروسز انسٹال کرتے ہیں، ان تک رسائی کرتے ہیں یا استعمال کرتے ہیں تو ہم آلہ اور کنکشن سے متعلق مخصوص معلومات جمع کرتے ہیں۔ اس میں ایسی معلومات جیسے ہارڈویئر ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کی معلومات، بیٹری لیول، سگنل کی طاقت، ایپ کا ورژن، براؤزر کی معلومات، موبائل نیٹ ورک، کنکشن کی معلومات (بشمول فون نمبر، موبائل آپریٹر یا ISP)، زبان اور ٹائم زون، IP ایڈریس، آلہ کے آپریشنز کی معلومات اور شناخت کار (جس میں وہ شناخت کار بھی شامل ہیں جو منفرد Facebook کمپنی کی پروڈکٹس سے ایک ہی آلہ یا اکاؤنٹ سے جڑے ہیں) شامل ہیں۔
- مقام کی معلومات۔ جب آپ مقام سے متعلق فیچرز استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم آپ کی اجازت سے آپ کے آلہ سے عین مقام کی معلومات جمع کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، جیسے جب آپ اپنا مقام اپنے روابط سے شیئر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں یا نزدیکی مقامات دیکھتے ہیں یا ان مقامات کو دیکھتے ہیں جنہیں دوسروں نے آپ سے شیئر کیا ہے۔ یہاں مقام سے متعلق معلومات کی کچھ سیٹنگز ہیں جو آپ اپنے آلہ کی سیٹنگز میں یا درون ایپ سیٹنگز میں تلاش کر سکتے ہیں، جیسے مقام شیئر کرنا۔ چاہے آپ ہمارے مقام سے متعلق فیچرز استعمال نہ کرتے ہوں، ہم آپ کے عمومی مقام (مثال کے طور پر شہر اور ملک) کا اندازا لگانے کیلئے IP ایڈریسز اور دیگر معلومات، جیسے فون نمبر کے علاقہ کوڈز استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کے مقام کی معلومات کا استعمال ڈائگناسٹکس اور ٹربل شوٹنگ کے مقاصد کے لیئے بھی کرتے ہیں۔
- کوکیز۔ ہم آپریٹ کرنے اور ہماری سروسز فراہم کرنے کے لیئے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں، جن میں ویب پر مبنی سروسز فراہم کرنا، آپ کے تجربات بہتر بنانا، یہ سمجھنا کہ ہماری سروسز کیسے استعمال کی جا رہی ہیں اور انہیں حسبِ ضرورت بنانا شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم کوکیز کا استعمال ویب اور ڈیسک ٹاپ اور دیگر ویب پر مبنی سروسز کو ہماری سروسز فراہم کرنے کے لیئے کرتے ہیں۔ ہم کوکیز کا استعمال یہ سمجھنے کے لیئے کہ ہمارے کون سے امدادی مرکز مضامین زیادہ مقبول ہیں اور آپ کو ہماری سروسز کے متعلق متعلقہ مواد دکھانے کے لیئے بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم کوکیز کا استعمال آپ کے انتخابات کو یاد رکھنے کیلئے، جیسے آپ کی زبان کی ترجیحات، زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کرنے کیلئے، اور بصورت دیگر آپ کیلئے ہماری سروسز کو حسبِ ضرورت بنانے کیلئے کر سکتے ہیں۔ آپ کو ہماری سروسز فراہم کرنے کے لیئے ہمارے کوکیز استعمال کرنے کے طریقے کے متعلق مزید جانیں۔
فریق ثالث کی معلومات
- وہ معلومات جو دیگر لوگ آپ کے بارے میں فراہم کرتے ہیں۔ ہم آپ کے متعلق معلومات دیگر صارفین سے موصول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب دوسرے صارفین جن کو آپ جانتے ہیں ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، تو وہ آپ کا فون نمبر، نام، اور دیگر معلومات (جیسے ان کی موبائل ایڈریس بک سے معلومات) فراہم کر سکتے ہیں جیسے کہ شاید آپ ان کی فراہم کرتے۔ وہ آپ کو پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں، آپ سے وابستہ گروپس میں پیغامات بھیج سکتے ہیں، یا آپ کو کال کر سکتے ہیں۔ ہم تقاضہ کرتے ہیں کہ ہمیں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے پہلے ان میں سے ہر صارف کے پاس آپ کی معلومات جمع، استعمال اور ان کا اشتراک کرنے کے قانونی حقوق ہوں۔
آپ کو یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ عام طور پر کوئی بھی صارف آپ کی چیٹس یا پیغامات کے اسکرین شاٹس لے سکتا ہے یا ان کے ساتھ آپ کی کالز کی ریکارڈنگ کر سکتا ہے اور انہیں WhatsApp یا کسی اور کو بھیج سکتا ہے، یا انہیں کسی دوسرے پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکتا ہے۔ - صارف کی رپورٹس۔ جیسے آپ دیگر صارفین کی رپورٹ کر سکتے ہیں، ویسے ہی دیگر صارفین یا فریق ثالث ہماری سروسز پر ان کے یا دوسروں کے ساتھ آپ کے تعاملات اور پیغامات کی ہمیں رپورٹ کر سکتے ہیں؛ مثال کے طور پر، ہماری شرائط اور پالیسیوں کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنا۔ جب کوئی رپورٹ بن جاتی ہے، تو ہم رپورٹ کرنے والے صارف اور جس صارف کی رپورٹ کی گئی ہے دونوں کی معلومات جمع کرتے ہیں۔ صارف کی رپورٹ بننے پر کیا ہوتا ہے اس کے متعلق مزید جاننے کے لیے، براہ کرم "تحفظ اور سیکیورٹی کے جدید فیچرز" یہاں دیکھیں۔
- WhatsApp پر کاروباری ادارے۔ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے آپ جن کاروباری اداروں سے تعامل کرتے ہیں وہ ہمیں آپ کے ساتھ ان کے تعاملات سے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم تقاضہ کرتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کاروبار ہمیں کوئی بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے قابل اطلاق قوانین کے مطابق عمل کرے۔ جب آپ WhatsApp پر کسی بزنس کو پیغام بھیجتے ہیں، تو اس بات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ جو مواد آپ شیئر کر رہے ہیں اسے اس بزنس میں کئی لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہو سکتا ہے کہ چند کاروباری ادارے اپنے کسٹمرز کے ساتھ مواصلات کے انتظام میں مدد کیلئے فریق ثالث سروس فراہم کنندگان (جن میں Facebook شامل ہو سکتا ہے) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہوں۔ مثال کے طور پر، کوئی بزنس ایسے کسی فریق ثالث سروس فراہم کنندہ کو اپنی مواصلات کو بزنس کے لیئے بھیجنے، اسٹور کرنے، پڑھنے، انتظام کرنے یا بصورت دیگر انہیں پراسیس کرنے کے لیئے رسائی فراہم کر سکتا ہے۔
یہ سمجھنے کے لیئے کہ کوئی بزنس آپ کی معلومات کیسے پراسیس کرتا ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ آپ کی معلومات کو فریق ثالث یا Facebook کے ساتھ کیسے شیئر کر سکتا ہے، آپ کو اس بزنس کی رازداری کی پالیسی کا جائزہ لینا چاہئے یا براہ راست بزنس سے رابطہ کرنا چاہئے۔ - فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان۔ ہم اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کے لیئے فریق ثالث فراہم کنندگان اور دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ان کے ساتھ ہماری ایپس کو تقسیم کرنے؛ ہمارا تکنیکی اور مادی انفراسٹرکچر، ڈیلیوری، اور دیگر سسٹمز فراہم کرنے؛ انجنیئرنگ سپورٹ، سائبر سیکیورٹی سپورٹ اور آپریشنل سپورٹ فراہم کرنے؛ سپلائی مقام، نقشہ، اور جگہوں کی معلومات؛ ادائیگیاں پراسیس کرنے؛ لوگ ہماری سروسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں یہ سمجھنے میں مدد کرنے؛ ہماری سروسز کی مارکیٹنگ کرنے؛ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے کاروباری اداروں سے جڑنے میں مدد کرنے؛ ہمارے لیئے سروے کرنے اور تحقیق کرنے؛ تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے؛ اور کسٹمر سروس میں مدد کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔ یہ کمپنیاں مخصوص حالات میں ہمیں آپ کے متعلق معلومات فراہم کر سکتی ہیں؛ مثال کے طور پر، App Stores ہمیں سروس کے مسائل کا پتہ لگانے اور انہیں حل کرنے میں مدد کے لیئے رپورٹس فراہم کر سکتے ہیں۔
WhatsApp کیسے دیگر Facebook کمپنیوں سے معلومات جمع اور ان کے ساتھ شیئر کرتی ہے اس سے متعلق مزید معلومات مندرجہ ذیل سیکشن "ہم دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں" میں فراہم کی گئی ہیں۔ ہم کیسے Facebook کمپنیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اس سے متعلق بھی آپ ہمارے امدادی مرکز میں مزید جان سکتے ہیں۔ - فریق ثالث کی سروسز۔ ہم آپ کو فریق ثالث کی سروسز اور Facebook کمپنی کی پروڈکٹس کے ساتھ ہماری سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر آپ ہماری سروسز کو ایسی فریق ثالث کی سروسز یا Facebook کمپنی کی پروڈکٹس کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، تو ہم ان سے آپ کے متعلق معلومات موصول کر سکتے ہیں؛ مثال کے طور پر اگر آپ کسی نیوز سروس پر WhatsApp کے روابط، گروپس، یا ہماری سروسز پر بروڈکاسٹ کی فہرستوں کے ساتھ کسی نیوز آرٹیکل کو شیئر کرنے کے لئے WhatsApp شیئر بٹن کا استعمال کرتے ہیں یا اگر آپ ہماری سروسز تک رسائی کسی موبائل کیریئر یا آلہ فراہم کنندہ کے ہماری سروسز کی پروموشن کے ذریعے کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ فریق ثالث کی سروسز یا Facebook کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں، ان کی اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسیاں آپ کے ان سروسز اور پروڈکٹس کے استعمال پر نافذ ہوں گی۔
اوپر واپس جائیں
ہم معلومات کا استعمال کیسے کرتے ہیں
ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کو (آپ کے انتخابات اور قابل اطلاق قانون کے تحت) چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کے لیئے کرتے ہیں۔ اس طرح سے:
- ہماری سروسز۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کیلئے کرتے ہیں، جس میں کسٹمر سپورٹ فراہم کرنا، خریداریاں یا ٹرانزیکشنز مکمل کرنا؛ اور ہماری سروسز کو بہتر بنانا، مسائل حل کرنا اور حسب ضرورت بنانا شامل ہیں۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کو یہ سمجھنے کے لیئے بھی استعمال کرتے ہیں کہ لوگ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کرتے ہیں؛ ہماری سروسز کی تشخیص اور ان کو بہتر بنانے، تحقیق کرنے، ڈیولپمنٹ کرنے اور نئی سروسز اور فیچرز کی جانچ کرنے اور مسائل حل کرنے کے لیئے کرتے ہیں۔ ہم آپ کی معلومات کا استعمال جب آپ ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو جواب دینے کے لیے بھی کرتے ہیں۔
- حفاظت، سکیورٹی، اور سالمیت۔ حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت ہماری سروسز کا لازمی حصہ ہیں۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال اکاؤنٹس اور سرگرمی کی توثیق کرنے؛ نقصان دہ طرز عمل کا مقابلہ کرنے، صارفین کو برے تجربات اور اسپام سے بچانے؛ اور ہماری سروسز پر یا ان سے باہر حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت کو پروموٹ کرنے کیلئے کرتے ہیں، جیسے مشتبہ سرگرمی یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے، اور یہ یقینی بنانے کیلئے کہ ہماری سروسز قانونی طور سے استعمال کی جا رہی ہیں۔ براہ کرم مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل سیکشن "قانون، ہمارے حقوق اور حفاظت" ملاحظہ کریں۔
- ہماری سروسز اور Facebook کی کمپنیوں کے بارے میں مواصلات۔ ہم ہمارے پاس موجود معلومات کا استعمال اپنی سروسز کے بارے میں آپ کے ساتھ بات چیت کرنے اور آپ کو ہماری شرائط، پالیسیوں اور دیگر اہم اپ ڈیٹس کے بارے میں بتانے کے لئے کرتے ہیں۔ ہم آپ کو اپنی اور Facebook کمپنیوں کی سروسز کیلئے مارکیٹنگ فراہم کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم "اپنے حقوق استعمال کرنے کے طریقہ کار" کا سیکشن ملاحظہ کریں۔
- کوئی فریق ثالث کے بینری اِشتہارات نہیں۔ ہم اب بھی اپنی سروسز پر فریق ثالث کے بینری اِشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ مستقبل میں ہم ان کو متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں، لیکن اگر ہم کبھی ایسا کرتے ہیں تو ہم رازداری کی اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
- کاروباری تعاملات۔ ہم آپ کو اور فریق ثالث، جیسے کاروباری اداروں کو، ہماری سروسز استعمال کر کے ایک دوسرے سے بات چیت اور تعامل کرنے کا اہل بناتے ہیں جیسے WhatsApp پر کاروباری اداروں کیلئے کیٹالاگز جہاں آپ پروڈکٹس اور سروسز کو براؤز کر سکتے ہیں اور آرڈرز کر سکتے ہیں۔ کاروباری ادارے آپ کو ٹرانزیکشن، اپائنٹمنٹ اور شپنگ نوٹیفکیشنز؛ پراڈکٹ اور سروس کی اپ ڈیٹس؛ اور مارکیٹنگ بھیج سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو آئندہ سفر کے لیئے پرواز کے اسٹیٹس کی معلومات، آپ کی کسی خریداری کی رسید، یا کوئی ڈلیوری کب کی جائے گی اس کی اطلاع موصول ہو سکتی ہے۔ آپ کو کسی کاروبار سے موصول ہونے والے پیغامات میں کسی ایسی چیز کی آفر شامل ہوسکتی ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو اسپیم والا تجربہ ہو؛ اپنے تمام پیغامات کے ساتھ، آپ ان مواصلات کا انتظام کر سکتے ہیں، اور ہم آپ کے انتخابات کا احترام کریں گے۔
- میٹا ڈیٹا کی پیغام رسانی۔ میٹا ڈیٹا کی پیغام رسانی ان معلومات پر مشتمل ہے جنہیں ہم آپ کے پیغامات اور کالز بھیجنے کیلئے پراسیس کرتے ہیں اور اس میں ایسی معلومات شامل ہوتی ہیں جیسے صارف ID اور آپ کے پیغام بھیجنے کا وقت۔ ہم میٹا ڈیٹا کی پیغام رسانی کو مواصلات کی ترسیل کرنے، ہماری سروسز چلانے (جس میں عمومی ٹریفک کا انتظام اور ناکامیوں کی روک تھام، سراغ لگانا، تحقیق اور ناکامیوں کی اصلاح شامل ہے)، ہماری سروسز کا تحفظ اور سیکیورٹی یقینی بنانے (جس میں ان کی دستیابی، صداقت، سالمیت اور رازداری، اور خاص طور پر سیکورٹی حادثات، اسپام، کمزوریاں، مالویئر اور سروسز کے غیر مجاز استعمال یا رسائی کی روک تھام، سراغ رسانی، تحقیق اور اصلاح شامل ہیں)، بلنگ کے لیئے (جہاں قابل اطلاق ہو)، اور قابل اطلاق قانون کے تحت قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کے لیئے کرتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
وہ معلومات جو آپ اور ہم شیئر کرتے ہیں
جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات شیئر کرتے ہیں، اور ہم آپ کی معلومات کو اپنی سروسز چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کے لیئے شیئر کرتے ہیں۔
- اپنی معلومات ان لوگوں کو بھیجیں جنہیں آپ بات چیت کرنے کیلئے منتخب کرتے ہیں۔ آپ اپنی معلومات کا اشتراک (بشمول پیغامات کے) ہماری سروسز کے استعمال اور اس کے ذریعے بات چیت کرنے میں کرتے ہیں۔
- آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ معلومات۔ آآپ کا فون نمبر، پروفائل نام اور تصویر، "تعارف" کی معلومات، آخری بار دیکھے جانے کی معلومات اور پیغامات کی رسیدیں ہماری سروسز استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو دستیاب ہو سکتی ہیں، اگرچہ آپ اپنی سروسز کی سیٹنگز میں دوسرے صارفین کے لئے دستیاب کچھ مخصوص معلومات کا انتظام کرنے کو ترتیب دے سکتے ہیں، بشمول کاروباری اداروں کے، جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں۔
- آپ کے روابط اور دیگر لوگ۔ صارفین، بشمول کاروبار جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں، آپ کی معلومات (بشمول آپ کا فون نمبر یا پیغامات) کو اسٹور کر سکتے ہیں اور ہماری سروسز پر یا کہیں اور دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ ہماری سروسز پر جن صارفین سے بات چیت کرتے ہیں اور خاص معلومات شیئر کرتے ہیں ان کا انتظام کرنے کے لیئے آپ ہماری سروسز میں اپنی سروسز کی سیٹنگز اور "بلاک کریں" فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
- WhatsApp پر کاروباری ادارے۔ ہم کاروباری اداروں کو مخصوص سروسز اور فیچرز آفر کرتے ہیں جیسے انہیں ہماری سروسز کے استعمال کے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنا۔
- فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان۔ ہم اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کے لیئے فریق ثالث فراہم کنندگان اور دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ہم ہماری سروسز کو سپورٹ کرنے کے لیئے ان کمپنیز کے ساتھ کام کرتے ہیں جیسے، تکنیکی انفرا اسٹرکچر، ڈیلیوری اور دیگر سسٹمز فراہم کرنے کے لیئے؛ ہماری سروسز کی مارکیٹنگ کرنے؛ ہمارے لیئے سروے اور تحقیق کرنے؛ صارفین اور دیگر لوگوں کے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کی حفاظت کرنے؛ اور کسٹمر سروس میں مدد کرنے کے لیئے۔ جب ہم فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان اور دیگر Facebook کمپنیوں سے اس حیثیت سے معلومات شیئر کرتے ہیں تو ہم یہ تقاضہ کرتے ہیں کہ وہ آپ کی معلومات کو ہماری جانب سے ہماری ہدایات اور شرائط کے مطابق استعمال کریں۔ Facebook کمپنیاں کیسے ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہیں، اس پر مزید معلومات کے لیئے ذیل میں "ہم دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں" دیکھیں۔ ہمارے امدادی مرکز میں آپ مزید جان سکتے ہیں کہ Facebook کمپنیوں کے ساتھ ہم کس طرح کام کرتے ہیں۔
- فریق ثالث کی سروسز۔ جب آپ اور دیگر لوگ فریق ثالث سروسز یا دیگر Facebook کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جو ہماری سروسز سے منسلک ہیں، تو وہ سروسز آپ اور دیگر لوگ کیا شیئر کرتے ہیں اس کے متعلق معلومات موصول کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ہماری سروسز کے ساتھ مربوط کردہ ڈیٹا بیک اپ کی سروس (جیسے کہ iCloud یا Google Drive) استعمال کرتے ہیں، تو انہیں وہ معلومات موصول ہوں گی جو آپ ان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جیسے آپ کے WhatsApp پیغامات۔ اگر آپ ہماری سروسز کے ذریعے منسلک کسی فریق ثالث کی سروس یا کسی دوسری Facebook کمپنی کی پروڈکٹ سے تعامل کرتے ہیں، جیسے کہ جب آپ کسی فریق ثالث کے پلیٹ فارم سے مواد چلانے کیلئے درون ایپ پلیئر استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے متعلق معلومات جیسے آپ کا IP ایڈریس اور یہ کہ آپ WhatsApp صارف ہیں، ایسے فریق ثالث کو یا Facebook کمپنی کی پروڈکٹ کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ فریق ثالث کی سروسز یا دیگر Facebook کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں، تو ان کی اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسیاں آپ کے ان کی سروسز اور پروڈکٹس کے استعمال پر نافذ ہوں گی۔
اوپر واپس جائیں
ہم دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں
Facebook کمپنیوں کے حصہ کے طور پر، WhatsApp دیگر Facebook کمپنیوں سے معلومات وصول کرتی ہے اور ان کے ساتھ شیئر کرتی ہے تاکہ تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو Facebook کمپنی کی پروڈکٹس میں پروموٹ کر سکے، مثلاً اسپام، خطرے، بد زبانی یا خلاف ورزی کی سرگرمیوں سے لڑنے کیلئے۔
WhatsApp دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کرتی اور معلومات شیئر کرتی ہے، جو ہماری جانب سے ہماری سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹنگ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس میں انفرا اسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور سسٹمز کی دفعہ شامل ہے، مثلاً دنیا بھر میں آپ کو تیز اور معتبر پیغامات اور کالز فراہم کرنا؛ انفراسٹرکچر اور ڈیلیوری کے سسٹمز کو بہتر بنانا؛ ہماری سروسز کیسے استعمال کی جا رہی ہیں اسے سمجھنا؛ آپ کو کاروبار سے جڑنے کا طریقہ فراہم کرنے میں مدد کرنا؛ اور سسٹمز کی حفاظت کرنا۔ جب ہم Facebook کمپنیوں سے سروسز وصول کرتے ہیں، تو جو معلومات ہم ان سے شیئر کرتے ہیں وہ WhatsApp کی جانب سے اور ہماری ہدایات کے مطابق استعمال کی جاتی ہیں۔ کوئی بھی معلومات جو WhatsApp اس بنیاد پر شیئر کرتی ہے وہ Facebook کمپنیوں کے اپنے مقاصد کے لیئے استعمال نہیں کی جا سکتی ہیں۔
Facebook کمپنیوں کے ساتھ WhatsApp کیسے کام کرتی ہے اس سے متعلق مزید معلومات کو ہم نے امدادی مرکز میں متعین کیا ہے۔
اوپر واپس جائیں
ڈیٹا پراسیس کرنے کی ہماری قانونی بنیاد
قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قانون کے تحت، کمپنیوں کے پاس ڈیٹا پراسیس کرنے کیلئے قانونی بنیاد ہونا لازمی ہے۔ اس رازداری کی پالیسی میں وضاحت کیے گئے مختلف مقاصد کے لیئے اپنا ڈیٹا پراسیس کرنے کے لیئے ہم مختلف قانونی بنیادوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ذیل میں بیان کردہ، حالات کی بنیاد پر، ہم ایک ہی مقصد کے لیئے آپ کا ڈیٹا پراسیس کرنے کے لیئے مختلف قانونی بنیادوں پر انحصار کر سکتے ہیں۔ ہر درج ذیل قانونی بنیاد کیلئے، ہم اپنی پراسیسنگ (کیوں ہم آپ کی معلومات پراسیس کرتے ہیں) اور ہمارے پراسیسنگ آپریشنز (کیسے ہم آپ کا ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں، مثال کے طور پر، ہم آپ سے معلومات جمع کرتے ہیں اور انہیں آپ کا اکاؤنٹ بنانے میں استعمال کرتے ہیں) کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہیں۔ ہم آپ کے ڈیٹا کی اقسام کی بھی فہرست بناتے ہیں جو ہم ہر مقصد کے لیئے پراسیس کرتے ہیں۔
ہم کون سی قانونی بنیاد استعمال کرتے ہیں، اس پر منحصر آپ کے پاس بھی اپنے لیئے دستیاب مخصوص حقوق موجود ہیں، اور انہیں ہم نے ذیل میں بیان کر دیا ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ چاہے کسی بھی قانونی بنیاد کا اطلاق ہو اس سے قطع نظر، آپ کو اپنے ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کرنے، اس کی اصلاح کرنے اور اسے مٹانے کا حق ہمیشہ حاصل ہے۔ اپنے حقوق استعمال کرنے کے لیئے ذیل میں "اپنے حقوق استعمال کرنے کے طریقہ کار" کا سیکشن دیکھیں۔
ہم "معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں" سیکشن میں بیان کی گئی معلومات کو جمع، استعمال اور شیئر کرتے ہیں:
- جیسے کہ ہماری شرائط کے سیکشن "ہماری سروسز" میں بیان کردہ میسیجنگ اور مواصلات کی سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کے لیئے ضروری ہیں۔ یہاں مزید جانیں؛
- جہاں قابل اطلاق ہو (بشمول جہاں رضامندی قانونی طور پر ضروری ہے)، اگر آپ نے اپنی رضامندی دے دی ہے جسے آپ کسی بھی وقت منسوخ کر سکتے ہیں۔ یہاں مزید جانیں؛
- جیسا کہ ہمارے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیئے ضروری ہو جیسے کہ جب قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے قانونی درخواست کا جواب دینا ہمارے لئے ضروری ہوتا ہے۔ یہاں مزید جانیں؛
- جب اور جیسے ضروری ہو، آپ کے یا دوسروں کے اہم مفادات کی حفاظت کرنے کے لیئے جیسے کسی ہنگامی صورتحال میں جہاں آپ کی یا کسی اور کی زندگی کو خطرہ ہو۔ یہاں مزید جانیں؛
- جیسا کہ ہمارے (یا دوسروں) کے جائز مفادات کے لیے ضروری ہو، بشمول ہمارے صارفین اور پارٹنرز کو جدید، متعلقہ، محفوظ اور منافع بخش سروس فراہم کرنے میں ہماری دلچسپیوں سمیت، بجز اس کے کہ آپ کے مفادات یا بنیادی حقوق اور آزادیاں جن کے لیے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ درکار ہو ان مفادات کو کالعدم کر دیں؛ مثال کے طور پر، ہماری سروسز کو نقصان دہ یا غیر قانونی سرگرمی کے لیئے استعمال ہونے سے بچانے کے لیئے۔ یہاں مزید جانیں؛
- جہاں یہ عوام کے مفاد میں ضروری ہو۔ یہاں مزید جانیں۔
ان طریقوں اور مقاصد کے متعلق جن کیلئے ہم آپ کا ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں اور ایسا کرنے کی ہماری قانونی بنیاد کے بارے میں آپ یہاں مزید جان سکتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
ہم آپ کی معلومات کو کیسے پراسیس کرتے ہیں
شرائط کے مطابق سروسز کی فراہمی
جیسا کہ آپ کے ساتھ ہمارے معاہدے کو انجام دینے کے لیئے ضروری ہے (شرائط)، ہم ہمارے پاس موجود آپ کے متعلق ڈیٹا کو پراسیس کرتے ہیں (جیسا "ہم جو معلومات جمع کرتے ہیں" سیکشن میں بیان کیا گیا ہے)۔ جن ڈیٹا کی اقسام کو ہم پراسیس کرتے ہیں وہ آپ جو ڈیٹا فراہم کرنا منتخب کرتے ہیں اور جس طریقے سے آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں (جو ہماری خودکار طریقے سے جمع کی جانے والی معلومات کا تعین کرتا ہے) پر منحصر ہوں گی۔ پراسیسنگ کے مقاصد جو ہمارے معاہدے کی سروسز فراہم کرنے کے لیئے ضروری ہیں:
ہم آپ کے ڈیٹا کو کیوں اور کیسے پراسیس کرتے ہیں:
- چلانے، فراہم کرنے، حسب ضرورت بنانے اور ہماری سروسز کو سپورٹ کرنے کیلئے جیسا کہ ہماری شرائط کے "ہماری سروسز" سیکشن میں بیان کیا گیا ہے جس میں آپ کو کاروبار سمیت دیگر WhatsApp صارفین سے جڑنے اور بات چیت کرنے کے طریقے فراہم کرنا شامل ہے۔ اس میں WhatsApp اکاؤنٹ بنانے کیلئے آپ سے معلومات جمع کرنا، WhatsApp کے ذریعے قابل رسائی کاروباری اداروں سے آپ کو جوڑنا، آپ کا ہماری سروسز کے استعمال کا تجزیہ کرنا، کسی مسئلے کے جواب میں کسٹمر سپورٹ فراہم کرنا یا اگر آپ اپنا اکاؤنٹ بند کرنا منتخب کرتے ہیں تو اس صورت میں آپ کا ڈیٹا حذف کرنا شامل ہیں۔
- ہم پیغام رسانی میٹا ڈیٹا کا استعمال مواصلت کی ترسیل کیلئے؛ سروسز کے آپریشن، جس میں عمومی ٹریفک کا انتظام اور ناکامیوں کی روک تھام، سراغ رسانی، تحقیق اور اصلاح شامل ہیں؛ اور بلنگ کیلئے، جہاں قابل اطلاق ہے، کرتے ہیں۔
- ہماری سروسز کے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیئے کارروائی کر کے مثال کے طور پر اسپیمرز پر، جو متعدد اکاؤنٹس استعمال کرتے ہین۔ اس میں اکاؤنٹ بناتے وقت آپ کے فراہم کردہ ڈیٹا کی توثیق کرنا یا ہماری سروسز کو غیر قانونی طور پر استعمال ہونے سے روکنے کیلئے آپ کے اکاونٹ سے جڑی مشتبہ سرگرمی کا جائزہ لینا شامل ہو سکتا ہے۔
- ہم پیغام رسانی میٹا ڈیٹا کا استعمال ہماری سروسز کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کرتے ہیں، (جس میں ان کی دستیابی، صداقت، سالمیت اور رازداری، اور خاص طور سے سیکیورٹی حادثات، کمزوریوں، مالویئر اور عناصر جو ہماری سروسز کی دستیابی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں جیسے اسپام یا سروسز یا صارف آلات پر غیر مجاز رسائی یا استعمال کو روکنا، سراغ لگانا، تحقیق کرنا اور اصلاح شامل ہیں۔ مزید جاننے کیلئے، WhatsApp سیکیورٹی کا پیج ملاحظہ کریں۔
- تیسرے ممالک میں آپ کے ڈیٹا کو منتقل کرنے، یا ترسیل کرنے اسٹور کرنے یا اس کو پراسیس کرنے کے لیئے، جس میں امریکہ اور دیگر ممالک یا خطے شامل ہیں جیسا کہ "ہمارے عالمی آپریشنز" میں وضاحت کی گئی ہے۔
- سروس سے متعلق مسائل پر آپ سے بات چیت کرنے کیلئے، جیسے آپ کو کسی اپ ڈیٹ کے متعلق اطلاع بھیجنا یا ہم سے رابطہ کرنے پر آپ کو جواب دینا۔
- استعمال کیے گئے ڈیٹا کے زمرے: ہم اس مقصد کیلئے اس رازداری کی پالیسی کے "آپ کی فراہم کی گئی معلومات" سیکشن میں بیان کی گئی معلومات استعمال کرتے ہیں۔
*ان میں سے ہر مقصد مزید تفصیل سے ہم معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں اور ہمارے عالمی آپریشنز میں بیان کیے گئے ہیں۔ جب ہم آپ کے فراہم کردہ ڈیٹا کو آپ کے ساتھ GDPR کے تحت ہمارے معاہدے کے تعلق کو انجام دینے کی غرض سے ضرورت کے مطابق پراسیس کرتے ہیں، تو آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اپنے ڈیٹا کو پورٹ کر دیں۔ اپنے حقوق استعمال کرنے کیلئے، رازداری کی پالیسی کا سیکشن اپنے حقوق کا استعمال کیسے کریں ملاحظہ کریں۔ *
وہ دیگر بنیادیں جن پر ہم بعض اوقات آپ کے ڈیٹا کو پراسیس کرنے کیلئے انحصار کرتے ہیں، نیچے دی گئی ہیں:
آپ کی رضامندی
جب آپ ہمیں ایسا کرنے کی رضامندی دے دیتے ہیں، تو ہم ذیل میں بیان کیے گئے مقاصد کے لیئے ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں۔ ہم آپ کی رضامندی پر انحصار کرتے ہیں:
ہم آپ کے ڈیٹا کو کیوں اور کیسے پراسیس کرتے ہیں:
جو معلومات جمع کرنے اور استعمال کرنے کیلئے آپ نے ہمیں فعال کی گئی آلہ پر مبنی سیٹنگز کے ذریعے وصول کرنے کی اجازت دی ہے (جیسے آپ کے مقام، کیمرہ، یا تصاویر تک رسائی)، تاکہ ہم آپ کی سیٹنگز فعال کرنے پر وضاحت شدہ سروسز فراہم کر سکیں؛ مثال کے طور پر، آپ کے آلے کا عین مقام شیئر کرنا اگر آپ اپنے روابط سے اپنا مقام شیئر کرنے کیلئے ہمارے مقام فیچرز کا استعمال کر رہے ہیں یا اگر آپ اپنے روابط سے تصاویر یا میڈیا شیئر کرنا منتخب کرتے ہیں تو آپ کے کیمرا یا فوٹو گیلری تک رسائی کرنا۔
- استعمال کیے گئے ڈیٹا کے زمرے: ہم اس مقصد کے لیئے آلہ کی معلومات (آلہ سے ڈیٹا جیسے آپ کا مقام، تصاویر اور میڈیا) استعمال کرتے ہیں۔
جب ہم آپ کی رضامندی پر مبنی ڈیٹا کو پراسیس کرتے ہیں، تو رضامندی واپس لینے سے پہلے آپ کو کسی بھی وقت ایسی رضامندی کی بنیاد پر پراسیسنگ کے جواز کو متاثر کیے بغیر اپنی رضامندی واپس لینے کا حق ہے۔ آپ ہمیں جو ڈیٹا فراہم کرتے ہیں اور جسے ہم آپ کی رضامندی سے پراسیس کرتے ہیں، آپ اسے پورٹ کرنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔ اپنے حقوق استعمال کرنے کے لیئے اپنی آلہ پر مبنی سیٹنگز، اپنی ایپ پر مبنی سیٹنگز جیسے آپ کی درون ایپ مقام کنٹرول اور اس رازداری کی پالیسی کا "اپنے حقوق کا استعمال کیسے کریں" سیکشن ملاحظہ کریں۔
قانونی ذمہ داری کی تعمیل
ہم آپ کے ڈیٹا کو کیوں اور کیسے پراسیس کرتے ہیں:
ڈیٹا پراسیس کرنے کے لیئے جب ہم کسی قانونی ذمہ داری کی تعمیل کرتے ہیں، مثال کے طور پر، اگر کسی ڈیٹا کے لیئے درست قانونی درخواست ہو جیسے قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے تحقیق کرنے کے لیئے ڈیٹا فراہم کرنے کا کوئی آرڈر، جیسے آپ کا نام، پروفائل تصویر یا IP پتہ۔ ہم قانونی ذمہ داری کے مطابق ڈیٹا کا انکشاف کریں گے۔
آپ کے یا کسی دوسرے شخص کے اہم مفادات کا تحفظ
ہم آپ کے ڈیٹا کو کیوں اور کیسے پراسیس کرتے ہیں:
آپ کے یا کسی دوسرے شخص کے اہم مفادات کے تحفظ کیلئے ڈیٹا پراسیس کرنے کے لیئے۔ اس پراسیسنگ کے لیے ہم جن اہم مفاد پر انحصار کرتے ہیں ان میں آپ کی اور دیگر افراد کی زندگی، جسمانی سالمیت یا تحفظ کی حفاظت شامل ہے اور ساتھ ہی ہم نقصان دہ رویے سے مقابلہ کرنے اور تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینے کے لیئے بھی اس پر انحصار کرتے ہیں، بشمول، مثال کے طور پر، جب ہم نقصان دہ رویے کی رپورٹس کی تحقیق کر رہے ہوں یا جب کسی کو مدد کی ضرورت ہو۔ اس میں قانون نافذ کرنے والوں کی درخواست کرنے پر کسی ہنگامی صورت حال میں اور کسی شخص کی زندگی یا تحفظ کی حفاظت کیلئے ڈیٹا کی فراہمی کے ذریعے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینا شامل ہے، مثال کے طور پر جہاں قریبی نقصان دہ رویے کا خطرہ ہو جیسے کوئی حملہ یا جہاں کسی شخص کے تحفظ کو خطرہ ہو۔
قانونی مفادات
ہم ہمارے قانونی مفادات یا کسی فریق ثالث کے قانونی مفادات پر انحصار کرتے ہیں جہاں وہ آپ کے مفادات یا بنیادی حقوق اور آزادیوں سے زیادہ برتر نہیں ہوں ("قانونی مفادات"):
ہم آپ کے ڈیٹا کو کیوں اور کیسے پراسیس کرتے ہیں:
پیمائش، تجزیات اور دیگر کاروباری سروسز فراہم کرنے کے لیئے، جہاں ہم کنٹرولر کے طور پر ڈیٹا کو پراسیس کر رہے ہوں۔
- ان باتوں پر منحصر قانونی مفادات:
- ہمارے کاروبار اور دیگر شراکت داروں کو درست اور قابل اعتماد مجموعی رپورٹنگ فراہم کرنے کے لیئے، کارکردگی پر درست قیمت سازی اور اعداد و شمار کو یقینی بنانے کے لیئے، اور قدر کا مظاہرہ کرنے کے لیئے جو ہمارے شراکت دار ہماری سروسز کا استعمال کرنے کے دوران محسوس کرتے ہیں؛ اور
- کاروباری اداروں اور دیگر شراکت داروں کو ان کے کسٹمرز کو سمجھنے کے لیئے اور ان کا کاروبار بہتر بنانے کے لیئے اور ہمارے قیمت سازی کے ماڈلز کی توثیق کرنے کے لیئے اور ان کی سروسز اور پیغامات کی اثر انگیزی اور تقسیم کی پیمائی کرنے کے لیئے اور سمجھنے کے لیئے کہ لوگ کیسے ان سے ہماری سروسز کے ذریعے تعامل کرتے ہیں۔
- استعمال کیے گئے ڈیٹا کے زمرے: ہم ان مقاصد کے لیئے اس رازداری کی پالیسی کے "آپ کی فراہم کی گئی معلومات"، "خودکار طور سے جمع کی گئی معلومات" اور "فریق ثالث کی معلومات" کے سیکشنز میں بیان کی گئی معلومات استعمال کرتے ہیں۔
آپ کو مارکیٹنگ کی مواصلات فراہم کرنے کے لیئے۔
دیگر لوگوں بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کیلئے اور قانونی درخواستوں کا جواب دینے کیلئے۔ مزید معلومات کیلئے قانون، ہمارے حقوق اور حفاظت کے تحت ہماری رازداری کی پالیسی دیکھیں۔
- ان باتوں پر منحصر قانونی مفادات:
- دھوکہ دہی، Facebook کمپنی کی پروڈکٹس کے غیر مجازی استعمال، ہماری شرائط اور پالیسیوں یا دیگر نقصان دہ یا غیر قانونی سرگرمی کو روکنے اور نمٹانے کے لیئے۔
- خود کی حفاظت کے لیئے (جس میں ہمارے حقوق، املاک یا پروڈکٹس شامل ہیں)، ہمارے صارفین یا دیگر لوگ، جس میں تفتیش یا انضباطی انکوائریز کے حصے کے طور پر؛ یا موت یا قریبی جسمانی نقصان کو روکنا شامل ہے۔
- استعمال کیے گئے ڈیٹا کے زمرے: ہم اس مقصد کیلئے اس رازداری کی پالیسی کے "آپ کی فراہم کی گئی معلومات"، "خودکار طور سے جمع کی گئی معلومات" اور "فریق ثالث کی معلومات" سیکشنز میں بیان کی گئی معلومات استعمال کرتے ہیں۔
تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینے کے مقصد سے Facebook کمپنیوں کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کیلئے۔ مزید معلومات کیلئے "ہم دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں" بھی دیکھیں۔
آپ کو اس طرح کی پراسیسنگ پر اعتراض کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے؛ اپنے حقوق کا استعمال کرنے کیلئے رازداری کی پالیسی کے "اپنے حقوق کا استعمال کیسے کریں" سیکشن کو ملاحظہ کریں۔
عوامی مفادات میں انجام دیے گئے کام:
ہم آپ کے ڈیٹا کو کیوں اور کیسے پراسیس کرتے ہیں:
تحقیق کرنے کیلئے اور تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینے کیلئے جیسا کہ "ہم اس معلومات کا استعمال کیسے کرتے ہیں" سیکشن میں مزید تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، جہاں یہ عوامی مفاد میں ضروری ہو، جیسا کہ قابل اطلاق قانون کے ذریعے مزید واضح کیا گیا ہے (مثال کے طور پر یورپی یونین کے قانون میں)۔
جب ہم اس بنیاد پر پراسیسنگ کرتے ہیں، تو ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، کہ ہم مناسب طور پر شفاف ہوں۔
جب ہم عوامی مفاد میں انجام دیے گئے کسی کام کے لیئے ضروری ہونے پر آپ کے ڈیٹا کو پراسیس کرتے ہیں، تو آپ کے پاس ہماری پراسیسنگ پر اعتراض کرنے، اور اس پر پابندی لگانے کی درخواست کرنے کا حق ہوتا ہے۔ اپنے حقوق استعمال کرنے کے لیئے رازداری کی پالیسی کے "اپنے حقوق کا استعمال کیسے کریں" سیکشن پر جائیں۔
اوپر واپس جائیں
اپنے حقوق کا استعمال کیسے کریں
قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قانون کے تحت، آپ کو اپنی معلومات تک رسائی کرنے، ان کی اصلاح کرنے، انہیں پورٹ کرنے اور مٹانے کا حق حاصل ہے، ساتھ ہی ساتھ اپنی معلومات کی کسی پراسیسنگ کو محدود کرنے اور اس پر اعتراض کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔
اس میں براہ راست مارکیٹنگ کیلئے آپ کی معلومات کی ہماری پراسیسنگ پر اعتراض کرنے کا حق شامل ہے اور عوامی مفاد کیلئے، یا ہمارے یا فریق ثالث کے قانونی مفادات کیلئے جہاں ہم کوئی کام کر رہے ہوں وہاں آپ کی معلومات کی ہماری پراسیسنگ پر سوال اٹھانے کا حق شامل ہے۔ ہم کسی اعتراض کا تعین کرتے وقت کئی عناصر پر غور کریں گے بشمول: ہمارے صارفین کی مناسب توقعات؛ آپ کو، ہمیں، دیگر صارفین، فریق ثالث کو ہونے والے فوائد اور خطرات؛ اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے دیگر دستیاب وسائل جو کم ناگوار ہوں اور جنہیں غیر متناسب کوشش کی ضرورت نہیں ہو۔ آپ کے اعتراض کو برقرار رکھا جائے گا اور ہم تب تک آپ کی معلومات کو پراسیس نہیں کریں گے، جب تک کہ پراسیسنگ مضبوط قانونی بنیاد پر مبنی نہیں ہوتی یا قانونی وجوہات کی بنا پر ضروری نہیں ہوتی۔
آپ اپنی معلومات کی ہماری پراسیسنگ پر اعتراض کر سکتے ہیں اور آپ کی معلومات کو استعمال کرنے کے ہمارے طریقوں پر پابندی لگانے کے اپنے اختیارات کے متعلق یہاں جا کر مزید جان سکتے ہیں۔ جہاں ہم آپ کی معلومات کو براہ راست مارکیٹنگ کے لیئے استعمال کرتے ہیں، آپ کبھی بھی ایسی مواصلات میں مستقبل کے براہ راست مارکیٹنگ پیغامات کے لیئے ان سبسکرائب لنک کا استعمال کر کے اعتراض کر سکتے ہیں اور آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں یا ہمارے درون ایپ "بلاک کریں" فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ ہمارے درون ایپ اکاؤنٹ کی معلومات درخواست کرنے کے فیچر (سیٹنگز > اکاؤنٹ کے تحت دستیاب) کا استعمال کر کے اپنی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے یا انہیں پورٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی معلومات کی براہ راست درون ایپ، جیسا کہ "اپنی معلومات کا انتظام کرنا اور برقرار رکھنا" سیکشن میں بیان کیا گیا ہے، اصلاح کرنے، اپ ڈیٹ کرنے اور مٹانے کے لیئے ٹولز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
جب ہم آپ کے فراہم کردہ ڈیٹا کو آپ کی رضامندی کے مطابق پراسیس کرتے ہیں، تو رضامندی واپس لینے سے پہلے آپ کو کسی بھی وقت رضامندی کی بنیاد پر پراسیسنگ کے جواز کو متاثر کیے بغیر اپنی رضامندی واپس لینے کا حق ہے۔ اپنی رضامندی واپس لینے کے لیئے، اپنی آلہ پر مبنی یا درون ایپ سیٹنگز ملاحظہ کریں۔
آپ کے پاس WhatsApp کی لیڈ سپروائزری اتھارٹی، آئرش ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن یا دیگر قابل ڈیٹا تحفظ سپروائزری اتھارٹی کے پاس شکایت درج کرانے کا حق ہے۔
اوپر واپس جائیں
آپ کی معلومات کا انتظام کرنا اور برقراری
اس رازداری کی پالیسی میں نشاندہی کردہ مقاصد کے لیئے جب تک ضروری ہوتا ہے ہم معلومات اسٹور کرتے ہیں، بشمول اپنی سروسز فراہم کرنے یا دیگر جائز مقاصد کے لیئے، جیسے قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے، ہماری شرائط کی خلاف ورزیوں کا نفاذ اور روک تھام، یا اپنے حقوق، املاک اور صارفین کا تحفظ یا دفاع کرنے کے لیئے۔ اسٹور کرنے کی مدّت کا تعین ہر ایک کیس کی مختلف بنیاد پر کیا جاتا ہے معلومات کی نوعیت، اس کو جمع اور اس پر عملدرآمد کیوں کیا گیا، متعلقہ قانونی یا آپریشنل برقراری کی ضروریات، اور قانونی ذمہ داریوں جیسے عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔
قانونی ذمہ داریاں اور مسائل۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کی معلومات قانونی وجوہات کی بنا پر بھی رکھتے ہیں جیسے جب ڈیٹا کو برقرار رکھنا ہماری قانونی ذمہ داری ہو، ہماری شرائط کو نافذ کرنا اور ان کی خلاف ورزیوں کو روکنا یا اگر ضروری ہو تو حقوق، املاک اور صارفین کی حفاظت کرنا۔ ہمارا "قانون، ہمارے حقوق اور حفاظت" سیکشن اس پر مزید معلومات فراہم کرتا ہے۔
آپریشنل برقراری کی ضروریات۔ مثال کے طور پر، ہم ہماری سروسز فراہم کرتے وقت آپ کے پیغامات کو برقرار نہیں رکھتے (اوپر بتائے گئے محدود حالات کے علاوہ)، اور جب آپ کے پیغامات ڈیلیور ہو جاتے ہیں تو وہ ہمارے سرورز سے حذف ہو جاتے ہیں۔ تاہم جیسا کہ اوپر بتایا گیا، اگر کوئی پیغام فوراً ڈیلیور نہیں کیا جا سکا تو ہم اسے ہمارے سرورز پر 30 دن تک ڈیلیور کرنے کی کوشش میں مرموز حالت میں رکھتے ہیں، اس کے بعد وہ حذف کر دیا جاتا ہے۔
میٹا ڈیٹا کی پیغام رسانی کی ڈیلیشن۔ پیغام رسانی میٹا ڈیٹا کوحذف یا گمنام کر دیا جاتا ہے، جب مواصلات کی ترسیل، ہماری سروسز چلانے، ہماری سروسز کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے، بلنگ کے لیئے (جہاں قابل اطلاق ہو)، یا قابل اطلاق قانون کے تحت قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیئے اس کی مزید ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
اگر آپ اپنی معلومات کا مزید نظم کرنا، انہیں تبدیل، محدود یا حذف کرنا چاہتے ہیں، تو مندرجہ ذیل آلات کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں:
- سروسز کی سیٹنگز۔ آپ دوسرے صارفین کو دستیاب کچھ مخصوص معلومات کا نظم کرنے کے لیئے اپنی سروسز کی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے روابط، گروپس اور بروڈکاسٹ کی فہرستوں کا نظم کر سکتے ہیں یا پھر جن سے آپ ہماری سروسز پر بات چیت کرتے ہیں ان کا انتظام کرنے کے لیئے "بلاک کریں" فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
- اپنا موبائل فون نمبر، پروفائل نام اور تصویر، اور "تعارف" کی معلومات تبدیل کرنا۔ اگر آپ اپنا موبائل فون نمبر تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کو لازمی طور پر ہمارا درون ایپ نمبر تبدیل کریں فیچر کا استعمال کرکے اسے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور اپنے اکاؤنٹ کو اپنے نئے موبائل نمبر پر منتقل کرنا ہوگا۔ آپ کسی بھی وقت اپنا پروفائل نام، پروفائل کی تصویر اور "تعارف" کی معلومات بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
- اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرنا۔ آپ ہمارا درون ایپ میرا اکاؤنٹ حذف کریں فیچر استعمال کر کے کسی بھی وقت اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کا عمل شروع کر دیتے ہیں تو اس اکاؤنٹ کو آپ مزید استعمال نہیں کر سکتے (مثال کے طور پر آپ لاگ ان یا دوبارہ رجسٹر نہیں کر سکتے)۔
آپ کا اکاؤنٹ حذف کرنے پر آپ کی معلومات کا کیا ہوتا ہے؟
جب آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو ہم آپ کے متعلق ہمارے پاس موجود معلومات کو حذف کر دیتے ہیں، درج ذیل معلومات کے علاوہ جنہیں ہم محدود حالات میں برقرار رکھتے ہیں۔
حذف شدہ معلومات۔ آپ کے بغیر ڈیلیور ہوئے پیغامات، آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات اور پروفائل فوٹو ہمارے سرورز سے حذف کر دیے جاتے ہیں۔ آپ تمام WhatsApp گروپس سے ہٹا دیے جائیں گے۔ نوٹ کریں کہ آپ کی WhatsApp معلومات حذف کرنے کے لیئے حذف کرنے کا عمل شروع ہونے کی تاریخ سے 90 دن تک کا وقت لگتا ہے۔ آپ کی معلومات کی نقول 90 دن کے بعد بھی محدود وقت کے لیئے بیک اپ اسٹوریج میں موجود رہ سکتی ہیں جنہیں ہم کسی مصیبت، سافٹ ویئر کی خرابی یا ڈیٹا ضائع ہونے کی کسی دوسری صورت میں ضائع شدہ ڈیٹا کو بحال کرنے کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔
معلومات جو ہم برقرار رکھتے ہیں
- کچھ مخصوص حالات میں، ہماری سروسز کی سیکیورٹی بحال رکھنے کے لیئے، ہمیں خاص لاگز برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جن کا ہم سیکورٹی کے کسی حادثے یا خطرے کی زد میں ہونے کا تجزیہ/تفتیش کرنے کے لیئے عام برقراری کی مدت ختم ہونے کے باوجود جائزہ لے رہے ہوتے ہیں۔
- کچھ مواد کی نقول جیسے کہ مخصوص لاگ ریکارڈز، ہمارے ڈیٹا بیس میں برقرار رہتی ہیں مگر یہ ذاتی شناخت کاران سے غیر وابستہ ہوتی ہیں اور مزید آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک نہیں ہوتی ہیں۔ اس ڈیٹا کو اپنے اکاؤنٹ سے غیر وابستہ کرنے کے لیئے، ہم صارف شناخت کار کو بے ترتیبانہ بنائے گئے متبادل سے بدل دیتے ہیں تاکہ وہ واپس آپ کے اکاؤنٹ سے لنک نہ کیا جا سکے۔
- ہماری شرائط کو نافذ کرنے اور ان کی خلاف ورزیوں کو روکنے یا اگر ضروری ہو تو ہمارے حقوق، املاک اور صارفین کی حفاظت کرنے کے لیئے مخصوص معلومات کی نقول بھی برقرار رکھی جا سکتی ہیں، جیسے کہ جب ڈیٹا کو برقرار رکھنا ہماری قانونی ذمہ داری ہو۔ ہمارا "قانون، ہمارے حقوق اور حفاظت" سیکشن اس پر مزید معلومات فراہم کرتا ہے۔
دھیان رہے کہ اگر آپ ہمارے درون ایپ میرا اکاؤنٹ حذف کریں فیچر کا استعمال کیے بغیر صرف اپنے آلے سے WhatsApp ایپ حذف کرتے ہیں، تو آپ کی معلومات ہمارے پاس زیادہ عرصے کے لیے محفوظ رہیں گی۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ جب آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں، تو آپ کے بنائے گئے گروپس سے متعلق معلومات یا دیگر صارفین کے پاس موجود آپ سے متعلق معلومات، جیسے ان کو بھیجے گئے میسج کی نقل، متاثر نہیں ہوں گی۔
آپ ہمارے ڈیٹا کو حذف کرنے اور برقرار رکھنے کے طریقوں اور اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کے طریقوں کے بارے میں Android، iPhone، یا KaiOS امدادی مرکز کے مضامین میں مزید جان سکتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
قانون، ہمارے حقوق اور تحفظ
ہم "معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں" سیکشن میں بیان کردہ آپ کی معلومات تک رسائی، تحفظ اور ان کو شیئر کرتے ہیں، جس میں "ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی ہماری قانونی بنیاد" کے سیکشن کے مطابق ریگولیٹرز، قانون نافذ کرنے والی، دیگر حکومتی ایجنسیاں، انڈسٹری شراکت دار اور دیگر لوگ شامل ہیں اگر ہمیں نیک نیتی پر مبنی یقین ہو کہ ایسا کرنا ضروری ہے: (ا) قابل اطلاق قانون یا ضوابط، قانونی عمل، یا حکومت کی درخواستوں کے مطابق جواب دینے؛ (ب) ہماری شرائط اور کسی بھی قابل اطلاق شرائط اور پالیسیوں کو نافذ کرنے، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کے لئے؛ (ج) دھوکہ دہی اور دیگر غیر قانونی سرگرمی یا سیکیورٹی اور تکنیکی امور کا پتہ لگانے، چھان بین کرنے، روکنے، یا ؛ (د) ہمارے صارفین، WhatsApp، دیگر Facebook کمپنیوں یا دوسروں کے حقوق، املاک اور تحفظ کی حفاظت کرنے، جس میں موت یا فوری جسمانی نقصان کو روکنا شامل ہے۔
مختلف قانونی بنیادوں پر مزید معلومات کے لیئے ہم "ڈیٹا پراسیس کرنے کے لیئے ہماری قانونی بنیاد" سیکشن میں درج حالات پر مبنی اس پراسیسنگ کو کرنے پر انحصار کرتے ہیں، جس میں "شرائط کے مطابق سروسز کی فراہمی"، "قانونی مفادات" اور "اہم مفادات" کی ہیڈنگز شامل ہیں۔
اوپر واپس جائیں
ہمارے عالمی آپریشنز
WhatsApp عالمی اور داخلی، دونوں سطحوں پر Facebook کمپنیوں کے ساتھ اور خارجی طور پر اپنے شراکت داروں اور سروس فراہم کنندگان کے ساتھ، اور ان لوگوں کے ساتھ جن سے آپ دنیا بھر میں بات چیت کرتے ہیں، اس رازداری کی پالیسی اور ہماری شرائط کے مطابق معلومات کا اشتراک کرتی ہے۔
WhatsApp کی طرف سے کنٹرول کردہ معلومات کو اس رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کیلئے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یا آپ کی رہائش کے ملک کے باہر کے تیسرے ممالک میں منتقل یا ترسیل یا اسٹور یا پراسیس کیا جائے گا۔ WhatsApp ریاستہائے متحدہ امریکہ سمیت، Facebook کے عالمی انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کا استعمال کرتی ہے۔
یہ منتقلیاں ہماری شرائط میں درج سروسز فراہم کرنے کیلئے اور آپ کیلئے ہماری سروسز کو عالمی طور پر چلانے اور فراہم کرنے کا اہل بنانے کیلئے ضروری اور درکار ہیں۔ تیسرے ممالک میں منتقلیاں کرنے کے لیئے، ہم یورپی کمیشن کے ذریعے منظور شدہ معیاری معاہدے کی شقوں ( یہ شقیں کیا ہیں یہاں اس کی وضاحت دیکھیں) کا استعمال کرتے ہیں، یا چند ممالک کے متعلق یورپی کمیشن کی موزونیت کے فیصلوں پر انحصار کرتے ہیں، جس کے ذریعے یورپی کمیشن پہچانتا ہے کہ تیسرا ملک، علاقہ، یا تیسرے ملک میں ایک یا زائد مخصوص خطہ مناسب سطح کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، یا جیسا قابل اطلاق ہے قابل اطلاق قانون کے تحت فراہم کردہ مساوی میکانیات استعمال کرتا ہے۔ یورپی اقتصادی علاقے سے امریکہ تک ڈیٹا کی منتقلیوں کے لیئے، ہم معیاری معاہدے کی شقوں پر انحصار کرتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
ہماری پالیسی میں اپ ڈیٹس
ہم اپنی رازداری کی پالیسی میں ترمیم یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو مناسب طور پر اس رازداری کی پالیسی میں ہونے والی ترامیم کا نوٹس فراہم کریں گے، اور اس رازداری کی پالیسی کے اوپری حصے میں "آخری بار ترمیم شدہ" تاریخ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ براہ کرم وقتاً فوقتاً ہماری رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیتے رہیں۔
اوپر واپس جائیں
ہم سے رابطہ کریں
WhatsApp ڈیٹا کے تحفظ کے آفیسر سے یہاں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اگر ہماری رازداری کی پالیسی کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہیں تو، براہ کرم ہم سے رابطہ کریں یا یہاں ہمیں لکھیں۔
WhatsApp Ireland Limited
Attn: Privacy Policy
4 Grand Canal Square
Grand Canal Harbour
Dublin 2
Ireland
اوپر واپس جائيں