WhatsApp کی قانونی معلومات
اگر آپ یورپی خطے یا برطانیہ کے باہر رہتے ہیں تو WhatsApp LLC ("WhatsApp"، "ہماری"، "ہم" یا "ہمیں") اس سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کے تحت آپ کو ہماری سروسز فراہم کرتی ہے۔
ہماری پرائیویسی پالیسی ("پرائیویسی پالیسی") ہماری ڈیٹا پریکٹسز کی وضاحت کرنے میں مدد کرتی ہے، بشمول وہ معلومات جسے ہم اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے پراسس کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، ہماری پرائیویسی پالیسی بیان کرتی ہے کہ ہم کونسی معلومات جمع کرتے ہیں اور یہ آپ کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ یہ ان اقدامات کی بھی وضاحت کرتی ہے جو ہم آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کیلئے اٹھاتے ہیں، جیسے ہماری سروسز کو ایسے بنانا کہ ڈیلیور شدہ میسجز ہمارے ذریعے اسٹور نہیں کیے جائیں اور آپ کو اس پر کنٹرول دینا کہ آپ ہماری سروسز پر کن سے بات چیت کرتے ہیں۔
ہم Meta کمپنیوں میں سے ایک ہیں۔ آپ اس پرائیویسی پالیسی میں ذیل میں مزید ان طریقوں کے بارے میں جان سکتے ہیں جن کے ذریعے ہم ان کمپنیوں میں معلومات شیئر کرتے ہیں۔
اس پرائیویسی پالیسی کا اطلاق ہماری تمام سروسز پر ہوتا ہے بجز اس کے کہ بصورت دیگر وضاحت کی گئی ہو۔
براہ کرم WhatsApp کی سروس کی شرائط ("شرائط") کا بھی مطالعہ کریں، جو ان شرائط کی وضاحت کرتی ہے جن کے تحت آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ہم انہیں فراہم کرتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
اہم اپ ڈیٹس
آپ کی پرائیویسی کا احترام ہماری رگ رگ میں شامل ہے۔ ہم نے WhatsApp کی شروعات سے ہی پرائیویسی کے مضبوط اصولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنی سروسز تشکیل دی ہیں۔ ہماری اپ ڈیٹ شدہ سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی میں آپ کو ملے گا:
- ہم آپ کے ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں اس کے بارے میں اضافی معلومات- ہماری اپ ڈیٹ شدہ شرائط اور پرائیویسی پالیسی اس بات کی مزید معلومات فراہم کرتی ہیں کہ ہم آپ کے ڈیٹا کو کس طرح پراسیس کرتے ہیں، اور پرائیویسی کیلئے ہم کس طرح عہد بستہ ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم نے حالیہ پروڈکٹ کے فیچرز اور افادیت کے بارے میں مزید معلومات شامل کی ہیں، اور یہ کہ ہم حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت کیلئے آپ کے ڈیٹا کو کیسے پراسیس کرتے ہیں، اور صارف کی سیٹنگز، امدادی مرکز کے مضامین میں مزید براہ راست لنکس اور آپ کی معلومات کو منظم کرنے کا طریقہ، شامل کیئے ہیں۔
- کاروباری اداروں کے ساتھ بہتر مواصلات- بہت سے کاروباری ادارے اپنے صارفین اور کلائنٹس کے ساتھ بات چیت کیلئے WhatsApp پر انحصار کرتے ہیں۔ ہم ایسے کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو WhatsApp پر آپ کے ساتھ اپنی مواصلات کو اسٹور کرنے اور ان کا بہتر انتظام کرنے میں مدد کیلئے Meta یا فریق ثالث کا استعمال کرتے ہیں۔
- اسے منسلک کرنے کیلئے آسان تر بنانا- Meta کمپنیوں کے حصے کے طور پر، Meta کی سبھی ایپس اور پروڈکٹس پر تجربات اور انضمام کی پیش کش کرنے کیلئے WhatsApp، Meta کے ساتھ شراکت کرتا ہے۔
اوپر واپس جائیں
معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں
WhatsApp کا اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹ کرنے کیلئے کچھ معلومات کو موصول کرنا یا جمع کرنا لازمی ہے، بشمول جب آپ ہماری سروسز کو انسٹال کرتے، ان تک رسائی کرتے یا استعمال کرتے ہیں۔
ہماری موصول کردہ اور جمع کردہ معلومات کی اقسام اس بات پر منحصر ہوتی ہیں کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے مخصوص معلومات درکار ہوتی ہیں اور اس کے بغیر ہم آپ کو اپنی سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے اپنا موبائل فون نمبر فراہم کر کے اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے۔
ہماری سروسز میں کچھ آپشنل فیچرز ہیں، جو اگر آپ کے ذریعے استعمال کئیے جاتے ہیں، تو ایسے فیچرز فراہم کرنے کیلئے ہمیں اضافی معلومات جمع کرنا ضروری ہے۔ آپ کو معلومات کے اس طرح جمع کئے جانے کے متعلق مناسب طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ اگر آپ کسی فیچر کو استعمال کرنے کیلئے مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال کرنے سے قاصر ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ہمیں اپنے آلے سے اپنے مقام کا ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو آپ اپنے روابط سے اپنا مقام شیئر نہیں کر پائیں گے۔ اجازتوں کا انتظام Android اور iOS دونوں آلات پر آپ کی سیٹنگز کے مینو سے کیا جا سکتا ہے۔
وہ معلومات جو آپ فراہم کرتے ہیں
- آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات۔ آپ کو WhatsApp اکاؤنٹ بنانے کیلئے اپنا موبائل فون نمبر اور بنیادی معلومات (جس میں اپنی پسند کا پروفائل نام شامل ہے) فراہم کرنا لازمی ہیں۔ اگر آپ ہمیں یہ معلومات فراہم نہیں کرتے، تو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے اکاؤنٹ نہیں بنا پائیں گے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ میں پروفائل تصویر اور "تعارف" کی معلومات جیسی دیگر معلومات شامل کر سکتے ہیں۔
- آپ کے میسجز۔ ہم اپنی سروسز آپ کو فراہم کرنے کے معمول کے مطابق آپ کے میسجز کو اپنے پاس محفوظ نہیں رکھتے۔ اس کی بجائے، آپ کے میسجز آپ کے آلہ پر اسٹور ہوتے ہیں نہ کہ ہمارے سرورز پر۔ آپ کے میسجز ڈیلیور ہو جانے پر وہ ہمارے سرورز سے حذف ہو جاتے ہیں۔ مندرجہ ذیل منظر نامے ان حالات کی وضاحت کرتے ہیں جہاں ہم آپ کے میسجز ڈیلیور کرتے ہوئے انہیں اسٹور کر سکتے ہیں:
- ڈیلیور نہ ہونے والے میسجز۔ اگر کوئی میسج فوراً ڈیلیور نہیں کیا جا سکتا (مثال کے طور پر اگر وصول کنندہ آف لائن ہو) تو ہم اسے ہمارے سرورز پر 30 دن تک ڈیلیور کرنے کی کوشش میں اینکرپٹڈ حالت میں رکھتے ہیں۔ اگر کوئی پیغام 30 دن کے بعد بھی ڈیلیور نہیں ہوتا ہے، تو ہم اسے حذف کر دیتے ہیں۔
- میڈیا فارورڈنگ۔ جب کوئی صارف میسج میں میڈیا فارورڈ کرتا ہے، تو ہم عارضی طور پر اپنے سرورز پر اس میڈیا کو اینکرپٹڈ حالت میں اسٹور رکھتے ہیں تاکہ اضافی فارورڈز کی زیادہ موثر ڈیلیوری میں مدد ہو سکے۔
ہم اپنی سروسز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن پیش کرتے ہیں۔ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کا مطلب ہے کہ آپ کے میسجز اینکرپٹڈ ہیں تاکہ ہم اور فریق ثالث انہیں پڑھ نہ سکیں۔ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور WhatsApp پر کاروباری ادارے آپ سے کیسے بات چیت کر سکتے ہیں کے متعلق مزید جانیں۔
- آپ کے روابط۔ آپ رابطہ اپ لوڈ کریں فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں اور اگر قابل اطلاق قوانین کی اجازت ہو تو، باقاعدہ طور پر آپ کی ایڈریس بک میں موجود فون نمبرز ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، جس میں آپ کے دیگر روابط اور ہماری سروسز کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اگر آپ کا کوئی رابطہ ابھی تک ہماری سروسز استعمال نہیں کر رہا ہے، تو ہم آپ کیلئے اس معلومات کا انتظام اس طریقے سے کریں گے جو یقینی بنائے کہ ہم ان روابط کی شناخت نہ کر سکیں۔ یہاں ہمارے 'روابط اپ لوڈ کریں' فیچر کے متعلق مزید جانیں۔ آپ گروپس اور بروڈکاسٹ کی فہرستیں بنا سکتے ہیں، ان میں شامل ہو سکتے ہیں یا کوئی آپ کو ان میں شامل کر سکتا ہے، اور ایسے گروپس اور فہرستیں آپ کی اکاؤنٹ کی معلومات سے وابستہ ہو جاتی ہیں۔ آپ اپنے گروپس کو نام دیتے ہیں۔ آپ گروپ پروفائل کی تصویر یا تفصیل فراہم کر سکتے ہیں۔
- اسٹیٹس کی معلومات۔ آپ ہمیں اپنا اسٹیٹس فراہم کر سکتے ہیں اگر آپ اپنے اکاؤنٹ میں اسے شامل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ Android، iPhone، یا KaiOS پر اسٹیٹس استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔
- ٹرانزیکشنز اور ادائیگیوں کا ڈیٹا۔ اگر آپ ہماری ادائیگیوں کی سروسز استعمال کرتے ہیں یا ہماری خریداری کی یا دیگر مالیاتی ٹرانزیکشنز کیلئے بنائی گئی سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے متعلق اضافی معلومات پراسیس کریں گے، جس میں ادائیگی اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی معلومات شامل ہوگی۔ ادائیگی اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی معلومات میں وہ معلومات شامل ہے جو ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے ضروری ہے (مثال کے طور پر، آپ کے ادائیگی کے طریقہ کے متعلق معلومات، شپنگ کی تفصیلات اور ٹرانزیکشن کی رقم)۔ اگر آپ اپنے ملک میں یا علاقے میں دستیاب ہماری ادائیگی کی سروسز استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے پرائیویسی کے طریقوں کو قابل اطلاق ادائیگیوں کی پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔
- کسٹمر سپورٹ اور دیگر مواصلات۔ جب آپ کسٹمر سپورٹ کیلئے ہم سے رابطہ کرتے ہیں یا بصورت دیگر ہم سے بات چیت کرتے ہیں، تو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کے متعلق اپنی معلومات ہمیں فراہم کر سکتے ہیں، جن میں آپ کے میسجز کی نقول، کوئی دیگر معلومات جنہیں آپ مددگار سمجھتے ہیں اور آپ سے رابطہ کرنے کا طریقہ (جیسے ای میل پتہ) شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ہمیں ایپ کی کارکردگی کی معلومات سے متعلق یا دیگر مسائل سے متعلق ایک ای میل بھیج سکتے ہیں۔
خود کار طور سے جمع کردہ معلومات
- استعمال اور لاگ کی معلومات۔ ہم ہماری سروسز پر آپ کی سرگرمی کے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں، جیسے سروس سے متعلق، ڈائگناسٹک اور کارکردگی کی معلومات۔ اس میں آپ کی سرگرمی کے متعلق معلومات (بشمول ہماری سروسز استعمال کرنے کا آپ کا طریقہ، آپ کی سروس سیٹنگز، ہماری سروسز استعمال کرتے ہوئے آپ دوسروں سے کیسے تعامل کرتے ہیں (بشمول جب آپ کسی کاروبار سے تعامل کرتے ہیں)، اور آپ کی سرگرمیوں اور تعاملات کی مدت، فریکوئنسی اور دورانیہ)، لاگ فائلیں، اور ڈائگناسٹک، کریش، ویب سائٹ اور کارکردگی کے لاگز اور رپورٹس شامل ہیں۔ اس میں اس متعلق معلومات بھی شامل ہے کہ آپ نے ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے کب رجسٹر کیا؛ جو فیچرز آپ استعمال کرتے ہیں جیسے میسجنگ، کالنگ، اسٹیٹس، گروپس (بشمول گروپ کا نام، گروپ کی تصویر، گروپ کی تفصیل)، ادائیگیوں یا بزنس کے فیچرز؛ پروفائل فوٹو؛ "تعارف" کی معلومات؛ آیا آپ آن لائن ہیں؛ آپ نے کب آخری مرتبہ ہماری سروسز استعمال کیں (آپ کا "آخری بار دیکھا")؛ اور آخری بار کب آپ نے اپنی "تعارف" کی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا۔
- آلہ اور کنکشن کی معلومات۔ جب آپ ہماری سروسز انسٹال کرتے ہیں، ان تک رسائی حاصل کرتے ہیں یا انہیں استعمال کرتے ہیں تو ہم آلہ اور کنکشن سے متعلق مخصوص معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔ اس میں معلومات جیسے ہارڈویئر ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کی معلومات، بیٹری لیول، سگنل کی طاقت، ایپ کا ورژن، براؤزر کی معلومات، موبائل نیٹ ورک، کنکشن کی معلومات (بشمول فون نمبر، موبائل آپریٹر یا ISP)، زبان اور ٹائم زون، IP ایڈریس، آلہ کے آپریشنز کی معلومات، اور شناخت کار (جس میں وہ شناخت کار بھی شامل ہیں جو منفرد Meta کمپنی کی پروڈکٹس سے ایک ہی آلہ یا اکاؤنٹ سے جڑے ہیں) شامل ہیں۔
- مقام کی معلومات۔ جب آپ مقام سے متعلق فیچرز استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم آپ کی اجازت سے آپ کے آلہ سے عین مقام کی معلومات جمع کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، جیسے جب آپ اپنا مقام اپنے روابط سے شیئر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں یا نزدیکی مقامات دیکھتے ہیں یا ان مقامات کو دیکھتے ہیں جنہیں دوسروں نے آپ سے شیئر کیا ہے۔ یہاں مقام سے متعلق معلومات کی کچھ سیٹنگز ہیں جو آپ اپنے آلہ کی سیٹنگز میں یا ان ایپ سیٹنگز میں تلاش کر سکتے ہیں، جیسے مقام شیئر کرنا۔ چاہے آپ ہمارے مقام سے متعلق فیچرز استعمال نہ کرتے ہوں، ہم آپ کے عمومی مقام (مثال کے طور پر شہر اور ملک) کا اندازا لگانے کیلئے IP ایڈریسز اور دیگر معلومات، جیسے فون نمبر علاقہ کوڈز استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کے مقام کی معلومات کا استعمال ڈائگناسٹکس اور ٹربل شوٹنگ مقاصد کیلئے بھی کرتے ہیں۔
- کوکیز۔ ہم اپنی سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کیلئے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں، جس میں ویب پر مبنی سروسز فراہم کرنا، آپ کے تجربات کو بہتر بنانا، یہ سمجھنا کہ ہماری سروسز کیسے استعمال کی جا رہی ہیں اور انہیں حسبِ ضرورت بنانا شامل ہے۔ مثال کے طور پر، ہم کوکیز کا استعمال ویب اور ڈیسک ٹاپ اور دیگر ویب پر مبنی سروسز کو ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے کرتے ہیں۔ ہم کوکیز کا استعمال یہ سمجھنے کیلئے کہ ہمارے کون سے امدادی مرکز مضامین مقبول ترین ہیں اور آپ کو ہماری سروسز کے متعلق متعلقہ مواد دکھانے کیلئے بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم کوکیز کا استعمال آپ کے انتخابات کو یاد رکھنے کیلئے کر سکتے ہیں، جیسے آپ کی زبان کی ترجیحات، زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کرنے کیلئے، اور بصورت دیگر آپ کیلئے ہماری سروسز کو حسبِ ضرورت بنانے کیلئے۔ آپ کو ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے ہمارے کوکیز استعمال کرنے کے طریقے کے متعلق مزید جانیں۔
اوپر واپس جائیں
فریق ثالث کی معلومات
- وہ معلومات جو دیگر لوگ آپ کے بارے میں فراہم کرتے ہیں۔ ہم آپ کے متعلق معلومات دیگر صارفین سے موصول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب دوسرے صارفین جن کو آپ جانتے ہیں ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، تو وہ آپ کا فون نمبر، نام، اور دیگر معلومات (جیسے ان کی موبائل ایڈریس بک سے معلومات) فراہم کر سکتے ہیں جیسے کہ شاید آپ ان کی فراہم کرتے۔ وہ آپ کو میسجز بھی بھیج سکتے ہیں، آپ سے وابستہ گروپس میں میسجز بھیج سکتے ہیں یا آپ کو کال کر سکتے ہیں۔ ہم تقاضہ کرتے ہیں کہ ہمیں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے پہلے ان میں سے ہر صارف کے پاس آپ کی معلومات جمع، استعمال اور شیئر کرنے کے قانونی حقوق ہوں۔
آپ کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ عام طور پر کوئی بھی صارف آپ کی چیٹس یا میسجز کے اسکرین شاٹس لے سکتا ہے یا ان کے ساتھ آپ کی کالز کی ریکارڈنگز کر سکتا ہے اور انہیں WhatsApp یا کسی اور کو بھیج سکتا ہے یا انہیں کسی دوسرے پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکتا ہے۔
- صارف کی رپورٹس۔ جیسے آپ دیگر صارفین کی رپورٹ کر سکتے ہیں، ویسے ہی دیگر صارفین یا فریق ثالث ہماری سروسز پر ان کے یا دوسروں کے ساتھ آپ کے تعاملات اور میسجز کی ہمیں رپورٹ کر سکتے ہیں؛ مثال کے طور پر، ہماری شرائط اور پالیسیوں کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنا۔ جب کوئی رپورٹ بن جاتی ہے، تو ہم رپورٹ کرنے والے صارف اور جس صارف کی رپورٹ کی گئی ہے دونوں کی معلومات جمع کرتے ہیں۔ صارف کی رپورٹ بننے پر کیا ہوتا ہے اس کے متعلق مزید جاننے کیلئے، براہ کرم تحفظ اور سیکیورٹی کے جدید فیچرز دیکھیں۔
- WhatsApp پر کاروباری ادارے۔ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے آپ جن کاروباری اداروں سے تعامل کرتے ہیں وہ ہمیں آپ کے ساتھ ان کے تعاملات سے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم تقاضہ کرتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کاروباری ادارہ ہمیں کوئی بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے قابل اطلاق قوانین کے مطابق عمل کرے۔
جب آپ WhatsApp پر کسی بزنس کو پیغام بھیجتے ہیں تو یہ ذہن میں رکھیں کہ جو مواد آپ شیئر کر رہے ہیں اسے اس کاروبار میں کئی لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہو سکتا ہے کہ چند کاروباری ادارے اپنے کسٹمرز کے ساتھ مواصلات کے نظم میں مدد کیلئے فریق ثالث سروس فراہم کنندگان (جن میں Meta شامل ہو سکتی ہے) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہوں۔ مثال کے طور پر، کوئی کاروبار ایسے کسی فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندہ کو کاروبار کیلئے اپنی مواصلات بھیجنے، اسٹور کرنے، پڑھنے، انتظام کرنے یا بصورت دیگر انہیں پراسس کرنے کیلئے رسائی فراہم کر سکتا ہے۔ یہ سمجھنے کیلئے کہ کوئی کاروبار آپ کی معلومات کیسے پراسس کرتا ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ آپ کی معلومات کو فریق ثالث یا Meta کے ساتھ کیسے شیئر کر سکتا ہے، آپ کو اس کاروبار کی پرائیویسی پالیسی کا جائزہ لینا چاہیے یا براہ راست کاروبار سے رابطہ کرنا چاہیے۔
- فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان۔ ہم اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کیلئے فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان اور دیگر Meta کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ان کے ساتھ ہماری ایپس کو تقسیم کرنے؛ ہمارا تکنیکی اور مادی انفراسٹرکچر، ڈیلیوری اور دیگر سسٹمز فراہم کرنے؛ انجنیئرنگ سپورٹ، سائبر سیکیورٹی سپورٹ اور آپریشنل سپورٹ فراہم کرنے؛ سپلائی مقام، نقشہ اور جگہوں کی معلومات؛ ادائیگیاں پراسس کرنے؛ لوگ ہماری سروسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں یہ سمجھنے میں مدد کرنے؛ ہماری سروسز کی مارکیٹنگ کرنے؛ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے کاروباری اداروں سے جڑنے میں مدد کرنے؛ ہمارے لیے سروے کرنے اور تحقیق کرنے؛ تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے؛ اور کسٹمر سروس میں مدد کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔ یہ کمپنیاں مخصوص حالات میں ہمیں آپ کے متعلق معلومات فراہم کر سکتی ہیں؛ مثال کے طور پر App Stores ہمیں سروس کے مسائل کا پتا لگانے اور انہیں حل کرنے میں مدد کیلئے رپورٹس فراہم کر سکتے ہیں۔
WhatsApp کیسے دیگر Meta کمپنیوںسے معلومات جمع اور ان کے ساتھ شیئر کرتی ہے اس سے متعلق مزید معلومات مندرجہ ذیل سیکشن "ہم دیگر Meta کمپنیوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں" میں فراہم کی گئی ہیں۔
- فریق ثالث کی سروسز۔ ہم آپ کو فریق ثالث کی سروسز اور Meta کمپنی کے پروڈکٹس کے ساتھ بھی اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر آپ ہماری سروسز کو ایسی فریق ثالث کی سروسز یا Meta کمپنی کی پروڈکٹس کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو ہم ان سے آپ کے متعلق معلومات موصول کر سکتے ہیں؛ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی نیوز سروس پر WhatsApp کے روابط، گروپس یا ہماری سروسز پر بروڈکاسٹ کی فہرستوں کے ساتھ کسی نیوز آرٹیکل کو شیئر کرنے کیلئے WhatsApp شیئر بٹن کا استعمال کرتے ہیں یا اگر آپ ہماری سروسز تک رسائی کسی موبائل کیریئر یا آلہ فراہم کنندہ کے ہماری سروسز کی پروموشن کے ذریعے کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ فریق ثالث سروسز یا Meta کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کریں گے تو ان کی اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیاں ان کی سروسز اور پروڈکٹس کے آپ کے استعمال پر نافذ ہوں گی۔
اوپر واپس جائیں
ہم معلومات کا استعمال کیسے کرتے ہیں
ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کو (آپ کے انتخابات اور قابل اطلاق قانون کے تحت) چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کیلئے کرتے ہیں۔ اس طرح سے:
- ہماری سروسز۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال ہماری سروسز کو چلانے اور فراہم کرنے کیلئے کرتے ہیں، جس میں کسٹمر سپورٹ فراہم کرنا، خریداریاں یا ٹرانزیکشنز مکمل کرنا؛ اور ہماری سروسز کو بہتر بنانا، مسائل حل کرنا اور حسب ضرورت بنانا؛ اور آپ کی زیر استعمال Meta کمپنی کی پروڈکٹس کے ساتھ اپنی سروسز جوڑنا شامل ہے۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کو یہ سمجھنے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں کہ لوگ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کرتے ہیں؛ ہماری سروسز کی تشخیص اور ان کو بہتر بنانے، تحقیق کرنے، ڈیولپمنٹ کرنے اور نئی سروسز اور فیچرز کی جانچ کرنے اور مسائل حل کرنے کیلئے کرتے ہیں۔ ہم آپ کی معلومات کا استعمال جب آپ ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو جواب دینے کیلئے بھی کرتے ہیں۔
- حفاظت، سکیورٹی، اور سالمیت۔ حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت ہماری سروسز کا لازمی حصہ ہیں۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا استعمال اکاؤنٹس اور سرگرمی کی توثیق کرنے؛ نقصان دہ طرز عمل کا مقابلہ کرنے، صارفین کو برے تجربات اور اسپام سے بچانے؛ اور ہماری سروسز پر یا ان سے باہر حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینے کیلئے کرتے ہیں، جیسے مشتبہ سرگرمی یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے، اور یہ یقینی بنانے کیلئے کہ ہماری سروسز قانونی طور سے استعمال کی جا رہی ہیں۔ براہ کرم مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل سیکشن "قانون، ہمارے حقوق اور حفاظت" ملاحظہ کریں۔
- ہماری سروسز اور Meta کمپنیوں کے بارے میں مواصلات۔ ہم ہمارے پاس موجود معلومات کا استعمال اپنی سروسز کے بارے میں آپ کے ساتھ بات چیت کرنے اور آپ کو ہماری شرائط، پالیسیوں اور دیگر اہم اپ ڈیٹس کے بارے میں بتانے کیلئے کرتے ہیں۔ ہم آپ کو اپنی اور Meta کمپنیوں کی سروسز کیلئے مارکیٹنگ فراہم کر سکتے ہیں۔
- فریق ثالث کا کوئی بینر اِشتہار نہیں۔ ہم اب بھی اپنی سروسز پر فریق ثالث کے بینری اِشتہارات کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ مستقبل میں ہم ان کو متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں، لیکن اگر ہم کبھی ایسا کرتے ہیں تو ہم پرائیویسی کی اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
- کاروباری تعاملات۔ ہم آپ کو اور تیسرے فریقوں، جیسے کاروباری اداروں کو ہماری سروسز استعمال کر کے ایک دوسرے سے بات چیت اور تعامل کرنے کا اہل بناتے ہیں جیسے WhatsApp پر کاروباری اداروں کیلئے کیٹالاگز جن کے ذریعے آپ پروڈکٹس اور سروسز کو براؤز کر سکتے ہیں اور آرڈرز کر سکتے ہیں۔ کاروباری ادارے آپ کو ٹرانزیکشن، اپائنٹمنٹ اور شپنگ نوٹیفکیشنز؛ پروڈکٹ اور سروس اپ ڈیٹس؛ اور مارکیٹنگ بھیج سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو آئندہ سفر کیلئے پرواز کے اسٹیٹس کی معلومات، آپ کی کسی خریداری کی رسید، یا کوئی ڈلیوری کب کی جائے گی اس کی اطلاع موصول ہو سکتی ہے۔ آپ کو کسی کاروبار سے موصول ہونے والے میسجز میں کسی ایسی چیز کی آفر شامل ہوسکتی ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو اسپام والا تجربہ ہو؛ اپنے تمام میسجز کے ساتھ، آپ ان مواصلات کا انتظام کر سکتے ہیں، اور ہم آپ کے انتخابات کا احترام کریں گے۔
اوپر واپس جائیں
وہ معلومات جسے آپ اور ہم شیئر کرتے ہیں
جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات شیئر کرتے ہیں اور ہم آپ کی معلومات کو اپنی سروسز چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کیلئے شیئر کرتے ہیں۔
- اپنی معلومات ان لوگوں کو بھیجیں جنہیں آپ بات چیت کرنے کیلئے منتخب کرتے ہیں۔ ہماری سروسز استعمال کرنے اور اس کے ذریعے بات چیت کرنے کیلئے آپ اپنی معلومات (بشمول میسجز) شیئر کرتے ہیں۔
- آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ معلومات۔ آپ کا فون نمبر، پروفائل نام اور تصویر، "تعارف" کی معلومات، آخری بار دیکھے جانے کی معلومات اور میسجز کی رسیدیں ہماری سروسز استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو دستیاب ہو سکتی ہیں، اگرچہ آپ اپنی سروسز کی سیٹنگز میں دوسرے صارفین کیلئے دستیاب کچھ مخصوص معلومات کا انتظام کرنے کو ترتیب دے سکتے ہیں، بشمول کاروباری اداروں کے، جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں۔
- آپ کے روابط اور دیگر لوگ۔ صارفین، بشمول کاروبار جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں، آپ کی معلومات (بشمول آپ کا فون نمبر یا میسجز) کو اسٹور کر سکتے ہیں اور ہماری سروسز پر یا کہیں اور دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ ہماری سروسز پر جن صارفین سے بات چیت کرتے ہیں اور مخصوص معلومات شیئر کرتے ہیں ان کا انتظام کرنے کیلئے آپ ہماری سروسز میں اپنی سروسز کی سیٹنگز اور "بلاک کریں" فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
- WhatsApp پر کاروباری ادارے۔ ہم کاروباری اداروں کو مخصوص سروسز فراہم کرتے ہیں جیسے انہیں ہماری سروسز کے استعمال کے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنا۔
- فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان۔ ہم اپنی سروسز کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، حسبِ ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں مدد کیلئے فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان اور دیگر Meta کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ہم اپنی سروسز کو سپورٹ کرنے کیلئے ان کمپنیز کے ساتھ کام کرتے ہیں جیسے، تکنیکی انفراسٹرکچر، ڈیلیوری اور دیگر سسٹمز فراہم کرنے کیلئے؛ ہماری سروسز کی مارکیٹنگ کرنے؛ ہمارے لیے سروے اور تحقیق کرنے؛ صارفین اور دیگر افراد کے تحفظ، سیکیورٹی اور سالمیت کی حفاظت کرنے؛ اور کسٹمر سروس میں مدد کرنے کیلئے۔ جب ہم فریق ثالث کی سروس کے فراہم کنندگان اور دیگر Meta کمپنیوں سے اس حیثیت سے معلومات شیئر کرتے ہیں تو ہم یہ تقاضہ کرتے ہیں کہ وہ آپ کی معلومات کو ہماری جانب سے ہماری ہدایات اور شرائط کے مطابق استعمال کریں۔
- فریق ثالث کی سروسز۔ جب آپ اور دیگر لوگ فریق ثالث سروسز یا دیگر Meta کمپنی کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جو ہماری سروسز سے منسلک ہیں تو وہ سروسز آپ اور دیگر لوگ کیا شیئر کرتے ہیں اس کے متعلق معلومات موصول کر سکتی ہیں۔ مثلاً، اگر آپ ہماری سروسز کے ساتھ مربوط کردہ ڈیٹا بیک اپ کی سروس (جیسے کہ iCloud یا Google اکاؤنٹ) استعمال کرتے ہیں تو انہیں وہ معلومات موصول ہوں گی جو آپ ان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جیسے آپ کے WhatsApp میسجز۔ اگر آپ ہماری سروسز کے ذریعے منسلک کسی فریق ثالث سروس یا کسی دوسری Meta کمپنی کی پراڈکٹ سے تعامل کرتے ہیں، جیسے کہ جب آپ کسی فریق ثالث پلیٹ فارم سے مواد چلانے کیلئے ان ایپ پلیئر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے متعلق معلومات جیسے آپ کا IP ایڈریس اور یہ کہ آپ WhatsApp صارف ہیں، ایسے فریق ثالث کو یا Meta کمپنی کی پراڈکٹ کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب آپ فریق ثالث سروسز یا Meta کمپنی کی دیگر پروڈکٹس استعمال کریں گے، تو ان کی اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیاں ان کی سروسز اور پروڈکٹس کے آپ کے استعمال پر نافذ ہوں گی۔
اوپر واپس جائیں
ہم دیگر Meta کمپنیوں کے ساتھ کس طرح کام کرتے ہیں
Meta کمپنیوں کے ایک حصے کے طور پر، WhatsApp دیگر Meta کمپنیوں سے معلومات موصول کرتی ہے اور ان کے ساتھ شیئر کرتی ہے (یہاں دیکھیں)۔ ہم اپنی سروسز اور ان کمپنیوں کی پیشکشیں بشمول Meta کمپنی کی پروڈکٹس کو چلانے، فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، انہیں حسب ضرورت بنانے، سپورٹ کرنے اور مارکیٹ کرنے میں مدد کیلئے ان سے حاصل ہونے والی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہماری شیئر کردہ معلومات استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں شامل ہے:
- انفراسٹرکچر اور ڈیلیوری کے سسٹمز کو بہتر بنانے میں مدد کرنا؛
- یہ سمجھنا کہ ہماری یا ان کی سروسز کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؛
- Meta کمپنی کی پروڈکٹس میں حفاظت، سیکیورٹی اور سالمیت کو فروغ دینا جیسے، سسٹمز کو محفوظ بنانا اور سپیم، دھمکیوں، بدزبانی، یا خلاف ورزی کی سرگرمیوں کے خلاف لڑنا؛
- ان کی سروسز اور ان کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تجربات کو بہتر بنانا، جیسے آپ کیلئے تجاویز پیش کرنا (مثال کے طور پر، دوستوں یا گروپ کے رابطوں یا دلچسپ مواد کی)، فیچرز اور مواد کو نجی بنانا، خریداری اور ٹرانزیکشنز کو مکمل کرنے میں آپ کی مدد کرنا اور Meta کمپنی کی پروڈکٹس پر متعلقہ آفرز اور اشتہارات دکھانا؛ اور
- انضمام فراہم کرنا جو آپ کو اپنے WhatsApp کے تجربات کو دیگر Meta کمپنی کی پروڈکٹس کے ساتھ مربوط کرنے کا اہل بناتا ہے۔ مثلاً، آپ کو WhatsApp پر چیزوں کی ادائیگی کیلئے اپنے Facebook Pay اکاؤنٹ کو مربوط کرنے کی اجازت دینا یا اپنے WhatsApp اکاؤنٹ سے منسلک کر کے دیگر Meta کمپنی کی پراڈکٹس، جیسے پورٹل پر اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرنے کا اہل بنانا۔
دیگر Meta کمپنیوں کی پرائیویسی پالیسیوں کا جائزہ لے کر ان کے اور ان کی پرائیویسی کے طریقوں کے بارے میں مزید جانیں۔
اوپر واپس جائیں
تفویض، کنٹرول کی تبدیلی، اور منتقلی
اس صورت میں کہ ہم اپنے تمام یا کچھ اثاثوں کے انضمام، حصول، تنظیم نو، دیوالیہ پن، یا فروخت میں شامل ہوں، تو ہم قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے مطابق ٹرانزیکشن کے سلسلے میں جانشین اداروں یا نئے مالکان کے ساتھ آپ کی معلومات شیئر کریں گے۔
اوپر واپس جائیں
آپ کی معلومات کا نظم کرنا اور برقراری
آپ ہمارا ان ایپ اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کا فیچر (سیٹنگز> اکاؤنٹ کے تحت دستیاب) استعمال کرکے اپنی معلومات تک رسائی یا انہیں پورٹ کرسکتے ہیں۔ iPhone کے صارفین کیلئے، آپ ہمارے iPhone ہیلپ سنٹر کے مضامین کے ذریعے اپنی معلومات تک رسائی کرنے، نظم کرنے،اورڈیلیٹ کرنےکا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ Android کے صارفین کیلئے، آپ ہمارے Android ہیلپ سنٹر کے مضامین کے ذریعے اپنی معلومات تک رسائی حاصل کرنے، ان کا انتظام کرنے،اورڈیلیٹ کرنےکا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔
اس پرائیویسی پالیسی میں نشاندہی کردہ مقاصد کیلئے جب تک ضروری ہوتا ہے ہم معلومات اسٹور کرتے ہیں، بشمول اپنی سروسز فراہم کرنے یا دیگر جائز مقاصد کیلئے، جیسے قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے، ہماری شرائط کی خلاف ورزیوں کا نفاذ اور روک تھام کرنے، یا اپنے حقوق، املاک اور صارفین کا تحفظ یا دفاع کرنے کیلئے۔ اسٹور کرنے کی مدّت کا تعین ہر ایک کیس کی مختلف بنیاد پر کیا جاتا ہے جو معلومات کی نوعیت، اس کو جمع اور پراسیس کیوں کیا گیا، متعلقہ قانونی یا آپریشنل برقراری کی ضروریات، اور قانونی ذمہ داریوں جیسے عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔
اگر آپ اپنی معلومات کا مزید نظم کرنا، اسے تبدیل، محدود یا حذف کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل ٹولز کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں:
- سروسز کی سیٹنگز۔ آپ دوسرے صارفین کو دستیاب مخصوص معلومات کا نظم کرنے کیلئے اپنی سروسز کی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے روابط، گروپس اور بروڈکاسٹ کی فہرستوں کا نظم کر سکتے ہیں، یا پھر جن صارفین سے آپ بات چیت کرتے ہیں ان کا نظم کرنے کیلئے ہمارا "بلاک" فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔
- اپنا موبائل فون نمبر، پروفائل نام اور تصویر، اور "تعارف" کی معلومات تبدیل کرنا۔ اگر آپ اپنا موبائل فون نمبر تبدیل کرتے ہیں، تو آپ کو لازمی طور پر ہمارا ان ایپ نمبر تبدیل کریں فیچر کا استعمال کرکے اسے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور اپنے اکاؤنٹ کو اپنے نئے موبائل نمبر پر منتقل کرنا ہوگا۔ آپ کسی بھی وقت اپنا پروفائل نام، پروفائل کی تصویر اور "تعارف" کی معلومات بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
- اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرنا۔ آپ ہمارا ان ایپ میرا اکاؤنٹ حذف کریں فیچر استعمال کر کے کسی بھی وقت اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں (بشمول اگر آپ قابل اطلاق قانون کے مطابق آپ کی معلومات کے ہمارے استعمال پر رضامندی کالعدم کرنا چاہیں)۔ جب آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو آپ کے غیر ڈیلیور شدہ میسجز ہمارے سرورز سے حذف ہو جاتے ہیں، نیز آپ کی وہ دوسری معلومات بھی حذف ہو جاتی ہیں جن کی ہمیں اپنی سروسز چلانے اور فراہم کرنے کیلئے مزید ضرورت نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر، اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے، آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات اور پروفائل فوٹو ڈیلیٹ ہو جائے گی، آپ کو WhatsApp کے تمام گروپس سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا، اور آپ کی WhatsApp میسج ہسٹری بھی ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اگر آپ ہمارا درون ایپ میرا اکاؤنٹ حذف کریں فیچر استعمال کیے بغیر صرف اپنے آلے سے WhatsApp کو حذف کردیتے ہیں تو، آپ کی معلومات ایک طویل مدت کیلئے ہمارے پاس محفوظ ہو جائیں گی۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ جب آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو، اس سے آپ کے بنائے ہوئے گروپس سے متعلق آپ کی معلومات یا دیگر صارفین کے پاس موجود آپ سے متعلق معلومات پر اثر نہیں پڑتا ہے، جیسے آپ کی جانب سے ان کو بھیجے گئے میسجز کی ان کی نقل۔
آپ ہمارے ڈیٹا کو حذف کرنے اور برقرار رکھنے کے طریقوں اور اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کے طریقوں کے بارے میں یہاں مزید سیکھ سکتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
قانون، ہمارے حقوق اور تحفظ
ہم اوپر اس پرائیویسی پالیسی کے "معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں" سیکشن میں بیان کردہ آپ کی معلومات تک رسائی حاصل کرتے ہیں، ان کا تحفظ کرتے ہیں اور انہیں شیئر کرتے ہیں اگر ہمیں نیک نیتی پر مبنی یقین ہو کہ ایسا کرنا حسب ذیل مقاصد کیلئے ضروری ہے: (a) قابل اطلاق قانون یا ضوابط، قانونی عمل، یا حکومت کی درخواستوں کے مطابق جواب دینا؛ (b) ہماری شرائط اور کسی بھی دوسری قابل اطلاق شرائط اور پالیسیوں کو نافذ کرنا، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنا؛ (c) دھوکہ دہی اور دیگر غیر قانونی سرگرمی یا سیکیورٹی اور تکنیکی مسائل کا پتہ لگانا، تحقیقات کرنا، روکنا یا ان سے نمٹنا؛ یا (d) ہمارے صارفین، WhatsApp، دیگر Meta کمپنیوں یا دوسروں کے حقوق، املاک اور تحفظ کی حفاظت کرنا، جس میں موت یا اس سے ہونے والے جسمانی نقصان کو روکنا شامل ہے۔
اوپر واپس جائیں
ہمارے عالمی آپریشنز
WhatsApp عالمی سطح پر، دونوں، اندرونی طور پر Meta کمپنیوں کے ساتھ اور بیرونی طور پر اپنے شراکت داروں اور سروس فراہم کنندگان کے ساتھ اور ان لوگوں کے ساتھ جن سے آپ دنیا بھر میں بات چیت کرتے ہیں، اس پرائیویسی پالیسی کے مطابق معلومات شیئر کرتی ہے۔ آپ کی معلومات، مثال کے طور پر، ریاستہائے متحدہ، ایسے ممالک یا خطّوں میں جہاں پر Meta کمپنیوں سے وابستہ لوگ اور شراکت دار ہیں یا ہمارے سروس کے فراہم کنندگان مقیم ہیں، یا عالمی طور پر کسی بھی دوسرے ملک یا علاقے میں جس کے باہر آپ رہتے ہیں اور جہاں ہماری سروسز فراہم کی جاتی ہیں وہاں ان مقاصد کیلئے ٹرانسفر یا منتقل کی جا سکتی ہیں جیسا کہ اس پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔ WhatsApp ریاستہائے متحدہ امریکہ سمیت، Meta کے عالمی انفراسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کا استعمال کرتی ہے۔ یہ منتقلیاں ہماری شرائط میں طے شدہ عالمی سروسز فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں۔ براہ کرم یہ یاد رکھیں کہ جن ممالک یا خطوں میں آپ کی معلومات منتقل کی جاتی ہے ان کے پرائیویسی کے قوانین اور تحفظات آپ کے ملک یا علاقے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
ہماری پالیسی میں اپ ڈیٹس
ہم اپنی پرائیویسی پالیسی میں ترمیم کر سکتے یا اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو مناسب طور پر اس پرائیویسی پالیسی میں ہونے والی ترامیم کا نوٹس فراہم کریں گے اور اس پرائیویسی پالیسی کے اوپری حصے میں "مؤثر تاریخ" کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ براہ کرم وقتاً فوقتاً ہماری پرائیویسی پالیسی کا جائزہ لیتے رہیں۔
اوپر واپس جائیں
امریکہ کے باشندوں کیلئے پرائیویسی کے حقوق
آپ یہاں امریکہ کے علاقائی پرائیویسی نوٹس کا جائزہ لے کر ممکنہ طور پر آپ کیلئے دستیاب گاہک کے پرائیویسی کے حقوق کے متعلق مزید جان سکتے ہیں۔
اوپر واپس جائیں
ہم سے رابطہ کریں
اگر ہماری پرائیویسی پالیسی کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات یا مسائل ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں ۔
WhatsApp LLC
Privacy Policy
1601 Willow Road
Menlo Park, California 94025
United States of America
اوپر واپس جائیں