اگر آپ اوتارز کی ان خصوصیات کو منتخب کرتے ہیں تو WhatsApp اوتارز کی خصوصیات سے متعلق پرائیویسی نوٹس کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ ہم کس طرح تجویز کردہ اوتار بنانے اور اوتار کالنگ کو سپورٹ کرنے کیلئے آپ کی معلومات کا استعمال اور ان کی حفاظت کرتے ہیں اور
WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی کی تکمیل کرتے ہیں۔
تجویز کردہ اوتارز
تجویز کردہ اوتارز کی خصوصیت سے WhatsApp, LLC کو آپ کی اُس تصویر کا استعمال کر کے اوتارز کی فوری تجویز کرنے کی سہولت ملتی ہے جو آپ نے اوتار بناتے وقت نکالی اور جمع کرائی ہے۔ اگر آپ تجویز کردہ اوتارز کی خصوصیت کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو اس پرائیویسی نوٹس سے اتفاق کرنا ہوگا۔
تجویز کردہ اوتار کی خصوصیت فراہم کرنے کیلئے استعمال ہونے والی معلومات
WhatsApp کو آپ کے حلیہ کے لحاظ سے اوتارز تجویز کرنے کی خاطر، ہم آپ کی تصویر کا جائزہ لیتے ہیں اور آپ کے چہرے کے مختلف حصوں جیسے آپ کی آنکھیں، ناک، منہ اور آپ کے چہرے کے ان حصوں کے خاکوں کے مخصوص نکات ("چہرے کے تخمینی نکات") کا تخمینہ لگاتی ہے۔ ہم آپ کی تصویر کا جائزہ بھی لیتے ہیں اور آپ کے چہرے کے کچھ حصوں کے تخمینی سائز، شکل اور رنگ ("چہرے کی تخمینی خصوصیات") کا پتا لگاتے ہیں۔ اس کے بعد ہماری ٹیکنالوجی آپ کے چہرے کے تخمینی نکات اور چہرے کی تخمینی خصوصیات کا استعمال کر کے آپ کے مشابہ اوتارز بناتی ہیں، پھر WhatsApp آپ کو اس کی تجویز کرتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو حتمی اوتار منتخب کرنے سے پہلے تجویز کردہ اوتارز کو حسب ضرورت بنانے کیلئے اوتار ایڈیٹر ٹول کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی معلومات کا استعمال آپ کی شناخت کیلئے نہیں کیا جاتا ہے اور ان کا استعمال صرف آپ سے متاثر اوتارز کی تجویز کرنے کیلئے کیا جائے گا۔
اپنا حتمی اوتار منتخب کرنے کے بعد، آپ کی تصویر، چہرے کے تخمینی نکات، چہرے کی تخمینی خصوصیات اور تجویز کردہ اوتارز کو ڈیلیٹ کرنے کا پراسس فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔ ڈیلیٹ کرنے کا پراسس مکمل ہونے میں تقریباً 14 دن لگ سکتے ہیں۔
WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی کے تحت، آپ کا حتمی اوتار بذریعہ WhatsApp اور آپ کی ڈیوائس پر محفوظ کر لیا جائے گا تاکہ آپ اسے WhatsApp پر انٹرایکٹو ڈیجیٹل تجربات کیلئے استعمال کر سکیں۔ آپ کے حتمی اوتار کی تخلیق کے بعد، آپ اپنی WhatsApp اوتار سیٹنگز میں "اوتار ڈیلیٹ کریں" پر کلک کر کے اسے کسی بھی وقت ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو آپ کا حتمی اوتار بھی خودکار طور پر حذف ہو جائے گا۔
اوتار کالنگ
اوتار کالنگ کی خصوصیت آپ کو بطور ذاتی اوتار WhatsApp ویڈیو کالز میں شریک ہونے کے قابل بناتی ہے۔ اوتار کالنگ ایک آگمنٹڈ ریئلٹی خصوصیت ہے جو آپ کی ویڈیو کو آپ کے لائیو اوتار سے بدل دیتی ہے۔
اوتار کالنگ کی خصوصیت فراہم کرنے کیلئے استعمال ہونے والی معلومات
اگر آپ اوتار کالنگ استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کا اوتار وہیں ظاہر ہو جہاں آپ ویڈیو میں موجود ہوں اور یہ آپ کے چہرے کے تاثرات اور حرکات و سکنات کو بر وقت دکھاتا ہے (کیمرا کے اثرات)۔
اوتار کالنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے، WhatsApp آپ کے چہرے کے کچھ حصوں (جیسے آپ کی آنکھیں، ناک یا منہ) کے محل وقوع اور آپ کے چہرے کے ان حصوں ("چہرے کے اندازے کے پوائنٹس") پر مخصوص پوائنٹس کا اندازہ لگائے گا۔ ہم چہرے کے ان تخمینے والے پوائنٹس کو چہرے کے عام ماڈل پر لاگو کریں گے اور آپ کے چہرے کے تاثرات اور حرکات و سکنات کی نقل کرنے کیلئے اسے ایڈجسٹ کریں گے۔
یہ معلومات آپ کی شناخت کرنے کیلئے استعمال نہیں کی جاتی ہیں۔ یہ صرف آپ کی ویڈیو کالز کے دوران اوتار کالنگ کی خصوصیت فراہم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔ جب آپ اس خصوصیت کو استعمال کرنا بند کر دیں گے یا ویڈیو کال ختم ہو جائے گی تو ہم اس معلومات کے پراسس کو بند کر دیں گے۔ ہم اس معلومات کو نہ تو اسٹور کرتے ہیں اور نہ ہی اسے فریق ثالث کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی کے تحت، آپ کا حتمی اوتار بذریعہ WhatsApp آپ کی ڈیوائس پر محفوظ کر لیا جائے گا تاکہ اسے WhatsApp پر انٹرایکٹو ڈیجیٹل تجربات کیلئے استعمال کیا جا سکے۔ آپ اپنی WhatsApp اوتار سیٹنگز میں "اوتار ڈیلیٹ کریں" پر کلک کر کے اسے کسی بھی وقت ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتے ہیں تو آپ کا اوتار بھی خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
امریکہ کے باشندوں کیلئے اضافی معلومات
اوتار کالنگ کی خصوصیت کیمرا کے اثرات کی سیٹنگ سے کنٹرول کی جاتی ہے۔ قابل اطلاق قوانین کے مطابق، اوتار کالنگ آن کرنے کیلئے آپ کو اس پرائیویسی نوٹس سے اتفاق کرنا ہوگا جو کیمرا کے اثرات کی سیٹنگ کو آن کر دے گا۔ آپ کسی بھی وقت اپنی WhatsApp کی پرائیویسی سیٹنگز میں اپنے کیمرا کے اثرات کی سیٹنگ کو آف کر سکتے ہیں۔ اگر سیٹنگ آف ہے تو اوتار کالنگ دستیاب نہیں ہوگی، لیکن پھر بھی آپ کو WhatsApp کی دیگر تمام خصوصیات تک رسائی حاصل ہوگی۔
جب آپ اوتار کالنگ استعمال کرتے ہیں تو ہم دوسرے ان لوگوں کی تصاویر سے ملنے والی معلومات کو پراسس کر سکتے ہیں جو آپ کی ویڈیو کال کے اختتام پر نظر آتے ہیں۔ اوتار کالنگ اور کیمرا کے اثرات کی سیٹنگ کو آن کر کے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ اس خصوصیت کو صرف اس صورت میں استعمال کریں گے جب آپ کی ویڈیو میں نظر آنے والے تمام لوگوں نے بھی اپنے WhatsApp اکاؤنٹس میں کیمرا کے اثرات کی سیٹنگ کو آن کیا ہوا ہو، یا آپ ان کے قانونی طور پر مجاز نمائندے ہوں اور آپ ان کی طرف سے اس نوٹس کی شرائط پر رضامندی دیتے ہوں۔