تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کردہ
آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم نے میسجنگ اور کالنگ کے تجربے کو بہترین سیکیورٹی کے ساتھ تیار کیا ہے، آپ کو کنٹرول فراہم کرنے کیلئے جدید ترین ٹولز بنائے ہیں، اور جب بھی آپ کو ضرورت ہوگی ہم آپ کی سپورٹ کیلئے موجود ہوں گے۔
آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم نے میسجنگ اور کالنگ کے تجربے کو بہترین سیکیورٹی کے ساتھ تیار کیا ہے، آپ کو کنٹرول فراہم کرنے کیلئے جدید ترین ٹولز بنائے ہیں، اور جب بھی آپ کو ضرورت ہوگی ہم آپ کی سپورٹ کیلئے موجود ہوں گے۔
کوئی بھی آپ کا فون نمبر تلاش نہیں کر سکتا ہے یا آپ کے ذاتی میسجز نہیں پڑھ سکتا ہے۔
ہم بہت سے اسپام اور جعل ساز اکاؤنٹس کو آپ تک پہنچنے سے پہلے یا کسی کی طرف سے ان کی رپورٹ کیے جانے سے پہلے ہی ان کی شناخت کرتے ہیں اور ہٹا دیتے ہیں۔
اگر ہمیں آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کی مشکوک یا غیر مجاز کوششوں کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ سے شناخت کی توثیق کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔
ہیکرز اور جعل سازوں کو اپنے اکاؤنٹ اور ڈیٹا چرانے سے روکنے میں مدد کیلئے اضافی تحفظ حاصل کرنے کی خاطر یہ آسان مراحل ملاحظہ کریں۔
خفیہ پن بنائیں اور اپنے اکاؤنٹ کو چوری ہونے سے بچانے کیلئے اسے کسی کے بھی ساتھ شیئر نہ کریں۔
WhatsApp کے جعلی ورژن کا استعمال کرنے سے اکاؤنٹ اور ڈیٹا کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
یہ کنٹرول کریں کہ آپ کو گروپس میں کون شامل کر سکتا ہے اور آپ کے گروپس میں کون شامل ہو سکتا ہے، اور آپ ضرورت پڑنے پر ممبرز اور میسجز ہٹا سکتے ہیں۔
اس بارے میں جانیں کہ عام طور پر جعل سازیاں کیسے ہوتی ہیں اور خود کی اور اپنے عزیز و اقارب کی حفاظت کیلئے آپ کون سے کام کر سکتے ہیں۔
میسجز، افراد یا بزنسز کی رپورٹ کرنے سے ہمیں سبھی کی WhatsApp کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ بے فکر رہیں، ہم ارسال کنندہ کو نہیں بتائیں گے۔
اگر کوئی ایسا فرد آپ کو میسج کر رہا ہو جس کے ساتھ آپ چیٹ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو بس اسے بلاک کر دیں اور ہم یقینی بنائیں گے کہ اب سے آپ کو ان کے میسجز یا کالز موصول نہ ہوں۔
اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں تو اپنا فون نمبر دوبارہ رجسٹر کریں۔ گزشتہ گفتگوئیں آپ کے فون پر محفوظ ہوتی ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والا کوئی بھی فرد انہیں نہیں پڑھ سکتا۔