نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
آپ کے ایڈمن ٹیم کے جذبے اور عزم کا اثر آپ کی کمیونٹی کی کامیابی پر ہوگا۔ ایک اچھا ایڈمن ہمیشہ سرگرم، منظم رہتا ہے، اور اسے آن لائن تحفظ اور رازداری کا علم ہوتا ہے، اور وہ لوگوں کا احترام کرتے ہیں، صبر سے کام لیتے ہیں اور ان میں حسن سماعت کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ جانیں کہ ایک مثبت ثقافت کس طرح پیدا کرتے ہیں، ہمدردی اور مہربانی کے ساتھ بات چیت کریں، اور کشیدگی کو روکنے کیلئے بطور ٹیم مل کر کام کریں۔
پہلے سوائے مختلف گروپس کے ہمارے پاس کمیونٹی کا انتظام کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا۔ کمیونٹیز کا فیچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مینیجرز/ایڈمنز کو تمام گروپس کی رویت حاصل ہو، اپنی سرگرمی اور پیش رفت کو ٹریک کر سکیں، اور اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔"
- Maame، افریقی مائیں، ڈچس لینڈ
کمیونٹی ایڈمن کا کردار آپ کی کمیونٹی کے مقصد اور پختگی، گروپس اور ممبرز کی تعداد، اور وہ کتنے سرگرم ہیں اس پر منحصر ہے۔ ایڈمنز کمیونٹی کے تجربے کو تشکیل دیتے ہیں اور ایک بہترین ماحول بناتے ہیں جہاں ممبرز مشغول ہونا چاہیں گے۔
اپنی کمیونٹی کیلئے اصول بنانا اور گروپ ایڈمنز کے ساتھ تعاون کرنا آپ کی ذمہ داری ہے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ ممبرز انہیں فالو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ چیلنج کیلئے تیار ہیں اور ایک زبردست فریضہ سرانجام دیں گے!
نامناسب رویے اور مواد سے نمٹنے کیلئے ایڈمنز کو اپنے کمیونٹی کے اصولوں کا فوری اور سختی سے نفاذ کرنا ہوگا۔ ایک انگیجڈ ایڈمن ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں ممبرز اپنا اظہار خیال کرنے میں محفوظ اور آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ مثبت انٹریکشنز کو تسلیم کرنا ایک اچھا عمل ہے، جیسے کہ مثبت رویے کا مظاہرہ کرنے والے اور کمیونٹی کے قوانین کا احترام کرنے والے ممبرز کی تعریف کرنا۔ اپنے ممبرز کو تعلیم دینے کیلئے باقاعدگی سے وسائل شیئر کریں اور انہیں آگاہ کریں اور اس مواد کیلئے ذمہ دار بنائیں جو وہ شیئر کر رہے ہیں یا جس کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
اگر ان چاہا جارحانہ مواد میسج یا شیئر کیا جاتا ہے تو اسے فوری طور پر حذف کرنے کی کارروائی کریں اور اگر ضروری ہو تو مواد میسج کرنے والے ممبر کی رپورٹ کریں اور اسے ہٹا دیں۔ گروپ سے معذرت کریں اور سب کو یاد دلائیں کہ وہ بھی اپنے آلات پر کوئی بھی نامناسب مواد حذف کر سکتے ہیں۔ گروپ کو اس طرح کے رویے پر کمیونٹی کے قوانین کے بارے میں یاد دلانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ اچھے اصول ایک محفوظ جگہ بناتے ہیں اور واضح توقعات قائم کرتے ہیں کہ ممبرز کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔
ممبرز کو ترغیب دیں کہ وہ مثبت انداز میں مشغول ہوں اور کمیونٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے منفی رویے سے آپ کو آگاہ کریں۔ انہیں بتائیں کہ اگر ان کے کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو وہ آپ اور آپ کی ایڈمن ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ممبروں کو یاد دہانی کرائیں کہ وہ WhatsApp کا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں اور ایک دوسرے کا احترام کریں
ایڈمنز کے طور پر، آپ کی بات چیت کا لہجہ اس بات کو متاثر کرے گا کہ آپ کے گروپس اور ممبرز کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت اور تعامل کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ جب آپ تنازعات یا خدشات سے نمٹ رہے ہوں تو آپ سمجھنے کیلئے سماعت کریں، اور راہنمائی اور تعاون کی پیشکش کریں۔ ہمدردی کے ساتھ مشغول ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کسی اور کے خیالات اور احساسات کو سمجھنے کے لیے اپنے آپ کو اس کی جگہ پر رکھ کر دیکھنا۔
ایک قابل احترام کمیونٹی بنانے کیلئے، ہمیشہ نمونہ بن کر راہنمائی کریں:
ہمدردی کرنے سے آپ کو اپنے ممبرز کی ضروریات اور محرکات پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اپنے آپ سے پوچھتے رہیں کہ وہ ممبر آپ کی کمیونٹی کا حصہ کیوں ہے، اور آپ ان کے مقاصد کو پورا کرنے میں ان کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔ ممبرز شیئر کرنے اور بات چیت کیلئے زیادہ تیار ہوں گے جب وہ محسوس کریں گے کہ آپ حقیقی ہیں اور ان کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہیں۔
WhatsApp کمیونٹیز سے ایڈمنز کو گفتگو کو زیادہ مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملتی ہے، اور ایک بڑی کمیونٹی میں متعدد ممبرز اور گروپس کا نظم و نسق کرتے وقت ایڈمن کے اوورلوڈ کو کم کرتی ہیں۔
وقت اور کام کے بوجھ کا انتظام کرنے کیلئے اپنی ایڈمن ٹیم کے ساتھ کام کریں۔ کچھ تجاویز یہ ہیں:
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ کی ٹیم کی کمیونٹی سے باہر بھی ایک زندگی ہے۔ ایک دوسرے کے ذاتی وقت کا احترام کرنے سے ہر کوئی کام اور زندگی کے درمیان ایک صحت مند توازن برقرار رکھ پائے گا۔
ایک وقت ایسا آ سکتا ہے جب آپ کمیونٹی لیڈر کے طور مزید جاری نہیں رکھنا چاہیں گے، یا جب آپ کی کمیونٹی کا مقصد پورا ہو گیا ہوگا۔ جب حالات بدل جائیں تو یہ وہ وقت ہو سکتا ہے جب کسی دوسرے ایڈمن کو کردار سونپ دیا جائے یا کمیونٹی کو غیر فعال کر دیا جائے۔
اپنی پوری ایڈمن ٹیم سے بات کرنے سے پہلے اس بات پر غور کرنا مفید ہوتا ہے کہ آپ کا کردار کس کو سونپنا سب سے زیادہ موزوں ہوگا۔
کمیونٹی کو غیر فعال کرنے کیلئے کوئی قدم اٹھانے سے پہلے اس بات پر غور کریں کہ کیا وہ اب بھی فروغ پذیر اور صحت مند ہے۔ خود سے پوچھیں:
اگر کمیونٹی کم گفتگو کر رہی ہے، اب زیادہ استعمال نہیں ہو رہی ہے، یا اس کا مقصد پورا ہو گیا ہے، تو کمیونٹی کو غیر فعال کرنا مناسب ہو سکتا ہے۔
کمیونٹی کو غیر فعال کرنے سے اعلان کا گروپ ناقابل استعمال ہو جائے گا اور گروپس کو کمیونٹی ہوم سے ہٹا دیا جائے گا۔ تاہم، گروپس قابل استعمال رہیں گے اور ممبرز رابطہ کرنا اور پیغامات بھیجنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے پہلے کمیونٹی کو غیر فعال کرنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک حتمی پیغام نشر کریں۔
نئے اور موجودہ ممبرز کیلئے ایک مثبت اور خوش آئند ماحول پیدا کر کے اپنی کمیونٹی کو مشغول کرنے اور بڑھانے کا طریقہ سیکھیں۔