نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
"ہم بامعنیٰ گفتگو کو یقینی بنانے کیلئے رضاکاروں کی ایک قریبی، مضبوط کمیونٹی کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ شامل ہونے والے لوگ کئی سماجی سرگرمیوں، ایونٹس اور فنڈ ریزنگ کمپینز کیلئے پُرعزم ہیں۔"
- Alin
بے حد مقبول K-Pop بوائے بینڈ، Bangtan Boys کے عقیدت مند فینز کو "The Army" کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کچھ فینز اپنے چہروں پر چار ضلعی شکل کی جوڑی پر مشتمل بینڈ کے لوگو کے چھوٹے اسٹیکرز لگاتے ہیں جو کہ مواقع کے کھلے دروازوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
BTS Army انڈونیشیا کی کوآرڈینیٹر Karlina Octaviany اس چار ضلعی شکل کی جوڑی پر مشتمل لوگو کو اپنی آنکھوں کے کناروں پر لگاتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں Army کا حصہ ہونے کا مطلب صرف فین گرل ہونا نہیں ہے بلکہ BTS کے گانے کے بولوں کے ذریعے سماجی آگاہی بڑھانا اور مثبت پیغامات پھیلانا ہے۔
Karlina کا کہنا ہے "ہم اپنی متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں سے Army کے بارے میں معلومات اور مفید کہانیاں شیئر کرتے ہیں۔"
Army میں ہر فین بیس کا مختلف مقصد ہوتا ہے: The Boys of Bangtan رقم اکٹھا کرتے ہیں، The BTS Army ہیلپ سنٹر دماغی صحت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، Purple Star خدمت خلق اور کم سن بچوں کی مفت تعلیم کا مرکز ہے۔ Army Team ID BTS ایوارڈز کیلئے ووٹنگ اور اسٹریمنگ ہینڈل کرتی ہے اور Army کی Trees مینگروو پودے لگانے جیسے ماحولیاتی اقدامات کرتی ہے۔
ہر فین بیس میں سینکڑوں ممبرز کے ساتھ، Karlina کیلئے اپنی مختلف ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔
اب WhatsApp کے نئے ٹولز کے ساتھ ان تمام گروپس کی نگرانی اور انتظام کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "فوری تعامل اور مواصلات کیلئے WhatsApp کمیونٹیز بہت مفید ہے۔ اعلانات کے فیچر کے ذریعے WhatsApp گروپس پر پوسٹ کرنا بہت آسان ہے، لہذا کوئی ممبر معلومات سے محروم نہیں رہتا"۔
چونکہ گروپس بڑے ہوتے جا رہے ہیں، لہذا تحفظ اور صارف کی حفاظت ضروری ہے، خاص طور پر اس لیے کہ زیادہ تر فینز خواتین ہیں اور ان کے ساتھ صنفی بنیاد پر بدسلوکی، اسکیم، اسپام اور ڈاکسنگ یعنی ذاتی معلومات کے انکشاف کا اندیشہ ہوتا ہے۔
Karlina کہتی ہیں، "WhatsApp کمیونٹیز کے ذریعے، ہم ان سب کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ ہم شروعات سے ہی خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔"
Army کے قابل فخر لمحات میں سے ایک کمیونٹیز کی اعلانات کی خصوصیت کا استعمال کر کے، المناک بھگدڑ کے متاثرین کیلئے ایک ہی دن میں Rp 400 ملین (US$27,500) اکٹھا کرنا تھا، اس حادثے میں مشرقی جاوا میں سو سے زیادہ فٹ بال فینز ہلاک ہو گئے تھے۔
مستقبل میں، Karlina اس بینڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے اور معاشرے میں گروپ کے تعاون کو آگے بڑھانے کی امید کرتی ہیں۔
وہ ایک Army اکیڈمک کانفرنس منعقد کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہیں، جیسا کہ جنوبی کوریا میں ان کے ساتھی فوجیوں کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔