نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے، لیکن کچھ خطرات سے آگاہ ہونا ضروری ہے تاکہ آپ اپنی اور اپنی کمیونٹی کی حفاظت کر سکیں۔ گروپس اور گفتگو کا انتظام کر کے اپنے ممبرز کو محفوظ رکھنے اور ان کی رازداری کی حفاظت کرنے کا طریقہ جانیں اور ممبرز کو WhatsApp کی تحفظ اور رازداری کی خصوصیات کا استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔
"گھریلو تشدد کے متاثرین کی مدد کے کیس میں، جسے بہت ہی پرائیویٹ طور پر ہینڈل کرنا پڑا، گروپ کے ایڈمن نے دیکھا کہ WhatsApp اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے اور ان تبادلہ خیالات کو ایپ پر کرنے میں زیادہ پُر اعتماد محسوس کیا۔ پرائیویسی کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے اور آپ جو بھی بات کرتے ہیں اسے غیر مطلوب ناظرین کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔"
- Givers Arena, Nigeria
جب لوگ کسی کمیونٹی میں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں تو ان کے شریک ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے اور وہ اس سے وابستگی محسوس کرتے ہیں۔ اگر ممبرز کو نقصان دہ مواد یا رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کسی گروپ میں پرائیویسی محسوس نہیں ہوتی، یا جب ذاتی معلومات بغیر رضامندی کے شیئر کی جاتی ہیں تو یہ احساس بہت جلد دور ہو جاتا ہے۔
تحفظ WhatsApp کی اولین ترجیح ہے۔ آپ کے ذاتی میسجز، تصاویر، ویڈیوز، وائس میسجز، دستاویزات، اور کالز اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن سے محفوظ ہیں۔ WhatsApp پر تحفظ اور پرائیویسی کی خصوصیات استعمال کر کے خود کو اور اپنے ممبرز کو محفوظ کریں۔ ایک کمیونٹی ایڈمن کے طور پر، آپ کیلئے یہ ضروری ہے کہ آپ گروپ ایڈمنز کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے ممبرز محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
WhatsApp کمیونٹیز کے ممبرز ضرورت پڑنے پر اپنے گروپ ایڈمن کی رابطے کی معلومات آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے کمیونٹی ایڈمنز تک براہ راست رسائی کر سکتے ہیں۔
ایسی WhatsApp کمیونٹیز سیٹ اپ نہ کریں جو:
کمیونٹی ایڈمن کی حیثیت سے، آپ نے ہماری سروس کی شرائط کے مطابق ہماری سروسز استعمال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ خلاف ورزیوں کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں کمیونٹی کو غیر فعال یا پابندی لگانا شامل ہے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر کوئی حفاظت اور پرائیویسی کی خصوصیات سے آگاہ رہیں جو WhatsApp آپ کو خراب عناصر سے بچانے کیلئے فراہم کرتا ہے۔ کمیونٹی اور گروپ ایڈمنز کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ کوئی بھی آپ کے اکاؤنٹس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اور غلط معلومات شیئر کر سکتا ہے، یا ممبرز کو شامل کر سکتا ہے یا ہٹا سکتا ہے۔ آپ کو اپنے ممبرز کو ترغیب دینی چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ بنائیں، اور انہیں یاد دہانی کرائیں کہ وہ کمیونٹی کی معلومات کو باہر کے لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کریں تاکہ کمیونٹی کو نقصان پہنچنے کے خطرے کو محدود کیا جا سکے۔ کمیونٹی ایڈمن کی حیثیت سے، کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کیلئے آپ ممبرز کو ہٹا سکتے ہیں، غیر متعلقہ میسجز (بھیجے جانے کے 2.5 دن بعد تک) حذف کر سکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل کی اہمیت کا ابلاغ کر کے اپنے آپ کو اور اپنے ممبرز کو محفوظ رکھیں:
اپنے ممبرز کو یاد دلائیں کہ جب بھی وہ گروپس میں ذاتی معلومات شیئر کرتے ہیں تو وہ پرائیویسی کی اضافی خصوصیات جیسے کہ غائب ہو جانے والے میسجز یا ایک بار نظر آنے والا میڈیا استعمال کر سکتے ہیں۔ تمام ممبرز کو ان ٹولز اور خصوصیات کا استعمال کرنے کی ترغیب دیں جو ہم نے آپ کی سیکورٹی اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیزائن کئے ہیں۔
کمیونٹی ایڈمنز کیلئے، اعلانات کے گروپ میں میسجز بھیجتے وقت خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اعلانات کے گروپ میں کسی بھی ممبر کا @تذکرہ نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے اس رابطے کا فون نمبر پوری کمیونٹی کے سامنے آ جائے گا۔
WhatsApp کمیونٹیز اضافی پرائیویسی فراہم کرتی ہیں کیونکہ صارفین عوامی طور پر آپ کی کمیونٹی کو آن لائن تلاش نہیں کر سکتے، بلکہ ان میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا جانا ضروری ہے۔ اپنی کمیونٹی اور گروپ ایڈمنز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ممبرز کو آپ کی کمیونٹی میں صحیح مقصد کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ ایسے لوگوں کی موجودگی جو کمیونٹی کے مقصد سے اتفاق نہیں رکھتے یا برے ارادوں کے ساتھ شامل ہوتے ہیں آپ کے ممبرز کیلئے کمیونٹی کی قدر میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں، یا کمیونٹی کو ہراساں، جعل سازی یا دیگر نقصان سے دوچار کر سکتے ہیں۔
آپ کیلئے یہ ضروری ہے کہ آپ سرگرمی کے ساتھ یہ انتظام اور کنٹرول کریں کہ گروپس اور ممبرز آپ کی کمیونٹی کے تحت دوسرے گروپس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں اور ان کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ ہر کمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ پچاس گروپس کے علاوہ اعلانات کے گروپ شامل ہو سکتے ہیں، لہذا نئے گروپ بنائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف متعلقہ گروپ ہی آپ کی کمیونٹی سے منسلک ہیں۔
یقینی بنائیں کہ آپ کے گروپ ایڈمنز نئے ممبرز پر نظر رکھتے ہیں اور ایسے لوگوں کو ہٹا دیتے ہیں جنہیں اس میں نہیں ہونا چاہئے۔ آپ گروپ کے شرکاء کی فہرست میں جا کر اور ممبر کے نام پر کلک کر کے انہیں ہٹا سکتے ہیں۔
آپ دعوتی لنکس کا استعمال کرکے یا صارفین کو اپنے رابطوں میں انفرادی طور پر شامل کرکے گروپس اور ممبرز کو کمیونٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ محتاط رہیں کہ آپ دعوتی لنکس کہاں شیئر کرتے ہیں۔ انہیں کبھی بھی عوامی ویب پیجز پر پوسٹ نہ کریں۔ اپنے جاننے والے لوگوں کو ہمیشہ پرائیویٹ کمیونیکیشن چینلز کے ذریعے دعوتی لنکس بھیجیں۔ آپ ان گروپس کیلئے گروپ میں شامل ہونے کی درخواست کی سیٹنگ بھی آن کر سکتے ہیں جن میں کسی بھی نئے شرکاء کے شامل ہونے کیلئے ایڈمنز کو جائزہ لینا ضروری ہوگا۔ اگر آپ کسی کو شامل کرتے ہیں اور وہ خود ہٹ جاتے ہیں تو ان کے فیصلے کا احترام کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ایڈمنز اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، اور اپنے گروپس کو محفوظ رکھنے کیلئے تربیت یافتہ ہیں۔ ممکنہ تنازعہ، ایذا رسانی، غنڈہ گردی، اور نقصان دہ مواد کی علامات پر نظر رکھیں، اور اپنے کمیونٹی کے قوانین کو مستقل طور پر نافذ کریں۔ فوری کارروائی کر کے نامناسب یا ناقابل اعتماد میسج کو حذف کرنے کیلئے دیر تک دبا کر رکھیں، اور اگر ضروری ہو تو مسائل والے گروپس اور ممبرز کو بلاک کریں، رپورٹ کریں اور انہیں ہٹا دیں۔
اپنی کمیونٹی کے اصولوں اور ممبرز کی توقعات کے تناظر میں منفی مواد کو شناخت کرنے میں ایڈمنز اور ممبرز کی مدد کریں۔ مواد آپ کی کمیونٹی میں پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے اگر یہ:
اپنے ممبرز کو یاد دلائیں کہ مشتبہ نظر آنے والے مواد کو نظر انداز کریں یا رویے کی اطلاع دیں اور میسجز کو آگے بھیجنے سے پہلے دو بار سوچیں۔
WhatsApp غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے میسج فارورڈنگ کو محدود کرتا ہے۔ آپ بیک وقت زیادہ سے زیادہ پانچ چیٹس میں میسج فارورڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی میسج پہلے ہی فارورڈ کیا جا چکا ہے تو آپ اسے زیادہ سے زیادہ ایک گروپ سمیت پانچ چیٹس میں فارورڈ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ایسا مواد یا رویہ نظر آتا ہے جو آپ کیلئے تشویش کا باعث ہے، یا اگر آپ کی کمیونٹی میں کسی کو فوری خطرہ ہے تو مدد کیلئے جلد رابطہ کریں۔ اپنی مقامی ایمرجنسی سروسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے یا خودکشی کی روک تھام کی ہاٹ لائن پر رابطہ کریں۔
WhatsApp کمیونٹیز کا انتظام اور رکھ رکھاؤ کرنے کیلئے کمیونٹی ایڈمنز ضروری ہیں۔ سمجھیں کہ ایک اچھا کمیونٹی ایڈمن بننے کیلئے کیا ضروری ہے۔