اپنی کمیونٹی قائم کرنے سے پہلے، اپنے مقصد پر غور کریں - کیا یہ اسکول کی سرگرمیوں کی اپ ڈیٹس شیئر کرنا ہے، طالب علم اور عملے کی فلاح و بہبود کے لیے مدد فراہم کرنا ہے، بہترین طریقے اور نیا تدریسی مواد شیئر کرنا ہے، یا کچھ اور ہے؟ آپ کا مقصد آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا کہ کن ممبرز کو کمیونٹی میں شامل کرنا ہے اور وہ کن گروپس میں ہوں گے۔ آپ درج ذیل گروپس بنا یا شامل کر سکتے ہیں:
- گریڈ یا مضمون کے لحاظ سے اساتذہ؛
- غیر تدریسی عملہ؛
- مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے لوگ؛
- کلاس یا گریڈ کے لحاظ سے والدین؛
- گروپ ایڈمنز کے طور پر اساتذہ کے ساتھ طلباء کی کلاسز؛
- کھیلوں کی ٹیموں کے ممبر یا اسکول کی دیگر سرگرمیاں۔
کمیونٹی کے واضح مقصد سے آپ کی ایڈمن ٹیم اور ممبرز کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کیوں کچھ گروپس کو شامل کیا جاتا ہے اور کچھ کو نہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے مقصد کا حصہ اسکول سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کرنا ہے تو آپ اسکول کے فٹ بال کھلاڑیوں کے والدین کے ایک گروپ کو شامل کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، جو آلات اور تربیتی شیڈولز سے متعلق معلومات شیئر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف، مشترکہ سماجی مفاد پر منسلک ہونے والے والدین کے گروپ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
کچھ گروپس کے ممبرز - جیسے کلاس گروپس - ہر سال نمایاں طور پر تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں، گروپ کو ہٹانا اور اس کی جگہ ایک نیا شامل کرنا آسان ہوگا۔ دوسرے گروپس، جیسے کہ کھیلوں کی ٹیمیں، مطالعہ یا پروجیکٹ پر مبنی گروپس، کو زیادہ باقاعدگی سے شامل کرنے اور ہٹانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ والدین کی انجمنیں یا غیر تدریسی عملہ جیسے گروپس کے مستقل رہنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، کچھ ممبرز کو وقتاً فوقتاً شامل اور ہٹایا جاتا ہے۔ اگر ہر سال زیادہ تر گروپس کو ہٹانے کی ضرورت ہے تو کمیونٹی کو غیر فعال کرنا اور ایک نئی شروع کرنا آسان ہو سکتا ہے۔