"ہم اپنی کمیونٹی میں ممبرز کی تعداد کو محدود رکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے ممبر گروپ کے حوصلے برقرار رکھنے کے ہمارے مقصد میں مشغول اور پُرعزم ہیں۔"
- Karlina, BTS Army
نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
شروع سے ہی واضح حدود کا تعین اور ان کے بارے میں بات چیت سے ممبرز کو محفوظ اور مثبت طریقے سے تعامل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جانیں کہ آپ اپنے ممبرز کو غلط معلومات، دھوکہ دہی، اور دھونس اور ہراساں کیے جانے کا جواب دینے کے بارے میں تعلیم دے کر ایک بہترین ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے ان کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں۔ آپ انہیں علم اور طاقت دے رہے ہیں کہ وہ ایک ایسی مہربان اور جامع کمیونٹی بنائیں جس کا وہ حصہ بننا چاہتے ہیں۔
"ہم اپنی کمیونٹی میں ممبرز کی تعداد کو محدود رکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے ممبر گروپ کے حوصلے برقرار رکھنے کے ہمارے مقصد میں مشغول اور پُرعزم ہیں۔"
- Karlina, BTS Army
کمیونٹی میں شرکت کرنا خوشگوار اور فائدہ مند ہونا چاہیے لیکن اس میں رکاوٹیں ہو سکتی ہیں اس لیے کمیونٹی اور گروپ ایڈمنز کو ایک اچھا ماحول برقرار رکھنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ایک قابل احترام کلچر بنانے میں مدد کرنے کیلئے آپ کی کمیونٹی کیلئے کچھ تجاویز یہ ہیں۔
حدود واضح طور پر محفوظ اور قابل قبول رویے کی وضاحت کرتی ہیں۔ وہ اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ ہم کس چیز کے ساتھ مطمئن یا غیر مطمئن ہیں، اور ہم چاہیں گے کہ دوسرے ہمارے ساتھ کس طرح کا سلوک کریں۔ حدود ذمہ داریوں اور توقعات کو واضح کرتی ہیں اور اعتماد پیدا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اپنی کمیونٹی کے قوائد لکھتے وقت، حدود اور قوانین کی خلاف ورزی کیے جانے پر آپ کیا اقدامات کریں گے اس بارے میں آگاہ کرنے کیلئے مثبت لہجہ استعمال کریں۔
مثبت کلچر کی حامل اور محدود تنازع کا سامنا کرنے والی کمیونٹیز اپنی کامیابی کا سہرا پہلے دن سے ہی اچھے اصولوں کو واضح طور پر بتا دینے کو دیتی ہیں۔ اپنے اصولوں کو کمیونٹی کی تفصیل میں پوسٹ کریں تاکہ وہ ممتاز اور آسانی سے قابل رسائی ہوں، اور انہیں اعلانات کے گروپ میں باقاعدگی سے نشر کریں۔ اپنی کمیونٹی کے بڑھنے اور ترقی کرنے پر یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے قوانین کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ وہ تمام ممبرز کیلئے متعلقہ رہیں۔ کوئی بھی نئی توقعات یا تبدیلیوں کو واضح اور شفاف طریقے سے بتانا یقینی بنائیں، اور اپنی کمیونٹی کو تبدیلیوں سے متعلق رد عمل ظاہر کرنے اور انہیں اختیار کرنے کی سہولت دینے کیلئے اصولوں کو بتدریج متعارف کروائیں۔
آپ کی خود کی بہتری کیلئے یہ اہم ہے کہ اپنی ذاتی حدود طے کریں اور دستیابی کے متعلق توقعات سیٹ کریں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے آن لائن اوقات پیر تا جمعہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک سیٹ کر سکتے ہیں، تاکہ اپنی ایڈمن ٹیم اور ممبرز کو بتا سکیں کہ آپ اس وقت کے علاوہ میسجز کا جواب نہیں دیں گے۔
اپنے کمیونٹی کے قوانین کی خلاف ورزیوں اور اپنے گروپس میں ممکنہ طور پر نقصان دہ معلومات اور تعاملات پر نظر رکھنے کیلئے گروپ ایڈمنز کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ان چاہی یا نقصان دہ گفتگو کو بند کرنے اور پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کریں۔ آپ کی کمیونٹی کی توقعات اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے میسجز کو فوری طور پر حذف کرنا ضروری ہے۔ خاص طور پر اگر گروپ تھریڈ کی گفتگو ناگوار ہوجائے تو آپ "میسجز بھیجیں" سیٹنگز کو عارضی طور پر "صرف ایڈمن" پر سیٹ کر کے ممبرز کو مزید میسجز بھیجنے سے روک سکتے ہیں۔
غلط معلومات اکثر وائرل ہو جاتی ہیں۔ اگر کوئی میسج بہت بار شیئر ہوا ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سچا ہے۔ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے تصاویر، آڈیو ریکارڈنگ اور ویڈیوز میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
اپنے ممبرز کو ترغیب دیں کہ وہ ہمیشہ یہ چیک کریں آیا کوئی پریشان کن یا مشکوک نظر آنے والا پیغام درست ہے، اور غلط معلومات کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے وہ یہ کام کریں:
"بہت زیادہ فارورڈ کردہ میسجز" کے لیبل والے میسجز میں حقائق کو دوبار چیک کرنا دانشمندی ہے، کیونکہ وہ اصل بھیجنے والوں سے کم از کم پانچ فارورڈز دور ہوتے ہیں۔
ممبرز کو یاد دلائیں کہ جن کہانیوں پر یقین کرنا مشکل لگتا ہے وہ اکثر جھوٹی ہوتی ہیں۔ بہت سے اسکیم والے میسجز اور لنکس میں املا یا گرامر کی غلطیاں ہوتی ہیں، یا ان میں وصول کنندہ سے ذاتی معلومات شیئر کرنے کی درخواست شامل ہوتی ہے۔ کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے پہلے اس پر "کرسر گھمائیں" اور اس کا احتیاط سے جائزہ لیں۔
اگر آپ غلط معلومات پر مشتمل میسجز دیکھتے ہیں تو فوری طور پر بھیجنے والے کو آگاہ کریں کہ بھیجی گئی معلومات غلط ہیں۔ ان سے گروپ میں میسج کو فوری طور پر درست اور واضح کرنے کو کہیں۔ اگر کوئی ممبر مسلسل جھوٹی خبریں شیئر کر رہا ہے تو ان پر یہ واضح کرنے کیلئے نجی طور پر ان سے رابطہ کریں کہ یہ کیوں نقصان دہ ہے، اور یہ سمجھنے میں ان کی مدد کریں کہ غلط معلومات کو کیسے پہچانا جائے۔ سنگین مجرموں کو گروپ یا کمیونٹی سے ہٹانے میں تاخیر نہ کریں۔
دھمکانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے یا شرمندہ کرنے کی نیت سے ہراساں کرتا ہے، دھمکی دیتا ہے، شرمندہ کرتا ہے یا اسے نشانہ بناتا ہے۔ بدسلوکی کی ان نشانیوں پر نظر رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز کے ساتھ کام کریں:
جب کوئی ممبر کسی دوسرے کو دھمکا رہا ہو یا ہراساں کر رہا ہو تو کمیونٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی میسج یا مواد کو حذف کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔ قانون شکنی کرنے والے ممبر سے رابطہ کریں تاکہ انہیں کمیونٹی کی توقعات یاد دلائیں، اور صورتحال کو واضح اور پرسکون کریں۔ سب سے پہلے آپ کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کی وجہ کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، جس سے ان کو یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ ان کے عمل سے دوسرے ممبر کو کیسا محسوس ہوتا ہے اور گروپ اور کمیونٹی پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے برتاؤ کے نتائج کو سمجھتے ہیں یا ممبر سے اس مسئلے کو حل کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھیں۔ یا آپ کو کمیونٹی میں خطا کار پر پابندی عائد کر دینی چاہئے۔
تسلی اور مدد کی پیشکش کیلئے ہدف بننے والے شخص سے رجوع کرنا بھی ضروری ہے۔ انہیں یاد دلائیں کہ وہ ایڈمنز یا ان لوگوں سے رابطہ کریں جن پر وہ مدد کیلئے بھروسہ کرتے ہیں، اور یہ کہ وہ اس ممبر کو بلاک کر کے یہ تعامل کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
جب آپ تحقیقات کر رہے ہوں اور ملوث ممبرز سے بات کر رہے ہوں تو اس دوران ممکن ہے آپ کو گروپ ایڈمنز سے سیٹنگز کو ایڈجسٹ کرکے عارضی طور پر گروپ کو خاموش کرنے کیلئے کہنا چاہئے تاکہ صرف ایڈمنز ہی میسجز بھیج سکیں۔
اگر کوئی ممبر دوسروں پر دھمکی دے کر اور دوسروں کو ہراساں کر کے مسلسل مخالفانہ رویہ اختیار کرتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اسے فوری طور پر کمیونٹی سے اور ہر اس گروپ سے نکال دینا چاہیے جس سے وہ تعلق رکھتا ہے۔
کمیونٹی کی حفاظت ہر ممبر کی ذمہ داری ہے۔ ممکنہ آن لائن نقصانات پر کھل کر بات کریں، اور ایک ایسا کلچر بنائیں جہاں ممبرز کو یہ احساس ہو کہ یہ کمیونٹی ان کی ہے اور اس کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری بھی ان پر ہے۔
آن لائن حفاظت کے بارے میں تجاویز اور معلومات کو فعال طور پر شیئر کریں تاکہ ممبرز کو یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ خود کو اور دوسروں کو خطرات سے کیسے بچایا جائے۔ یہ بھی یقینی بنائیں کہ ممبرز پرائیویسی اور حفاظتی سیٹنگز کے بارے میں جانتے ہیں جو انہیں WhatsApp استعمال کرتے وقت محفوظ رہنے میں مدد کرتی ہیں۔
ایک دوستانہ اور جامع کلچر بنانے کیلئے اپنے کمیونٹی کے قوانین کا استعمال کریں جو اختلاف رائے کا خیر مقدم اور انہیں قبول کرے، اور کمیونٹی میں دوسروں کا احترام کرنے کی ترغیب دے۔ اپنے ممبرز کی یہ سمجھنے میں مدد کرنا کہ ان کے الفاظ اور اعمال دوسرے لوگوں کو کس طرح متاثر کرتے ہیں، بدسلوکی اور تنازع کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔
ممبرز کی حوصلہ افزائی کریں کہ جب وہ کوئی نامناسب برتاؤ اور/یا مواد دیکھیں جس کا ہدف وہ خود یا کوئی دوسرا ممبر ہو تو اس بارے میں بات کریں۔ جب ممبرز مختلف نظریات اور آراء کے ساتھ دلچسپ بحث کر رہے ہوں تو اعتراف کرنے اور ایک زبردست بحث کیلئے ممبرز کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ایک میسج لکھیں۔
غلط بات چیت اور شخصیت، اقدار اور آراء میں فرق اکثر اختلاف اور تنازع کا باعث بنتے ہیں۔ جانیں کہ تنازع سے کیسے نپٹا جائے، ممبرز کے درمیان مسائل کیسے حل کیے جائیں، اور اپنی کمیونٹی میں تنوع اور شمولیت کو کیسے فروغ دیں۔