نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
"کمیونٹیز کے ساتھ زندگی آسان ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن پرائیویسی کو یقینی بناتا ہے اور اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اس میں شامل تمام فریقین کا مواد محفوظ ہے۔"
- Folashade
Givers Arena WhatsApp کمیونٹیز کا استعمال کر کے نائجیریا میں ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہے۔
Adex Adebukola نے واضح طور پر اپنے چیلنجز شیئر کئے۔ یہ 41 سالہ نائجیریائی خاتون ہیں ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ اپنی فیملی کیلئے درکار خوراک کا انتظام کرنے سے قاصر تھیں۔
انہوں نے خدا سے دعا کی کہ وہ انہیں کم از کم دن میں دو وقت کے کھانے سے نوازے اور اس کے بدلے میں وہ دوسروں کی مدد کریں گی۔
2017 میں Adebukola کی مالی حالت میں غیر متوقع تبدیلی آئی جس سے انہیں نائجیریا کے سب سے بڑے تجارتی شہر لاگوس میں استعمال شدہ کپڑوں کا بزنس شروع کرنے کی سہولت ملی۔ بزنس کامیاب رہا اور خدا کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی غرض سے انہوں نے ایک Facebook پیج بنایا تاکہ بڑی تعداد میں لوگوں سے مالی امداد لی جا سکے اور ضرورت مند لوگوں سے جڑ سکے۔
انہیں یاد ہے کہ وہ "بیٹھے ہوئے میں سوچ رہی تھیں کہ گروپ کا نام کیا ہوگا؟"۔ "میں عطیہ کرنے والوں کو ایک ساتھ اکٹھا کروں گی تاکہ میں انہیں دعائیں دے سکوں، اور آپ، بدلے میں، لوگوں کو دعائیں دیں گے، اور اس طرح یہ نام "Givers Arena" وجود میں آیا۔"
Adebukola نے "Giver’s Arena" کو ایک خیراتی تنظیم کے طور پر رجسٹر کروایا اور 2017 میں "عطیہ کرنے والوں اور موصول کرنے والوں کو ساتھ لانے" کیلئے اپنے Facebook گروپ کے کئی ممبرز کو مختلف WhatsApp گروپس میں منتقل کیا۔
عملے کی کمی کی وجہ سے نائجیریا، کیمرون، گھانا، جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں تمام گروپس کا انتظام کرنا مشکل تھا لہذا انہوں نے WhatsApp کمیونٹیز کو آزمانے کا فیصلہ کیا، جس کا مطلب تھا کہ وہ تمام گروپ کا ایک ہی جگہ سے بندوبست کر سکتی ہیں۔
نائجیریا کی تین ریاستوں کے چھ حلقوں کا انتظام کرنے والی "Givers Arena" کی ایک ایڈمن Folashade Oluwatobi کہتی ہیں، "کمیونیٹیز کے ساتھ زندگی آسان ہے"۔ "میرے ایک بار پوسٹ کرنے پر سبھی چھ گروپس میں ایک ساتھ معلومات پہنچ جاتی ہیں۔"
کمیونٹیز میں میرے پاس ممبرز کو متعدد گروپس میں شامل ہونے اور ان کے قریب کسی اور لوکیشن سے مفت اشیاء سے استفادہ کرنے کی اہلیت کو محدود کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ وہ دیگر گروپس کو دیکھ سکتے ہیں لیکن ان میں شامل نہیں ہوسکتے، صرف ایڈمنز ہی انہیں اجازت دے سکتے ہیں،" Folashade نے کہا۔
WhatsApp کمیونٹیز پرائیویسی کی بھی ضمانت دیتی ہے اور منفی میسجز کو روکنے کی سہولت فراہم کرتی ہے اور گھریلو تشدد جیسے حساس مسائل سے نمٹنے کیلئے دیگر ایڈمنز کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ یہ اب مجرموں کے خلاف استعمال کئے جانے والے ثبوتوں کا غیر سرکاری گودام بن گیا ہے۔
"اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن پرائیویسی کو یقینی بناتا ہے اور اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اس میں شامل تمام فریقین کا مواد محفوظ ہے،" Folashade نے کہا۔ "آپ گروپ اور میسجز کو ہمیشہ کیلئے حذف بھی کر سکتے ہیں۔"
جن لوگوں نے اب تک WhatsApp کمیونٹیز کو نہیں آزمایا ہے ان کیلئے وہ کہتی ہیں، "وہ بہت کچھ کھو رہے ہیں۔ بجز اس کے کہ وہ متعدد گروپس کے ساتھ قریبی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔ لوگوں کی مدد کرنے والی خیراتی تنظیم کی حیثیت سے، یہ قربت ہونا ضروری ہے۔"