"ہماری ایڈمن کمیونٹی اور ممبرز کمیونٹی کو الگ کرنے سے ہمیں بحران کے دوران بہتر تعاون میں مدد ملی۔"
- Nina, Langsung Enak
نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
تنازعات زندگی کا ایک فطری اور ناگزیر حصہ ہیں، اور جب بھی مختلف لوگ تعامل کیلئے اکٹھا ہوتے ہیں، چاہے آن لائن ہو یا آف لائن، تو ممکنہ طور پر تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔ جانیں کہ تنازعات کی عام وجوہات کیا ہیں، اور تنازعات کے پیدا ہونے پر اپنی ایڈمن ٹیم اور ممبرز کے ساتھ کیسے کام کرنا ہے۔
"ہماری ایڈمن کمیونٹی اور ممبرز کمیونٹی کو الگ کرنے سے ہمیں بحران کے دوران بہتر تعاون میں مدد ملی۔"
- Nina, Langsung Enak
لوگ کمیونٹیز میں شامل ہو کر ایک دوسرے سے جڑتے ہیں، معلومات حاصل کرتے ہیں، تجربات شیئر کرتے اور مباحثہ اور تبادلہ خیالات کرتے ہیں۔ کمیونٹی ایڈمنز قابل قبول اور ناقابل قبول رویوں کے بارے میں واضح اصول بنا کر اور باقاعدگی سے ان کے بارے میں بات چیت کرکے اور مستقل اور شفاف طریقے سے قواعد کو نافذ کرکے تنازع کو روک سکتے ہیں۔
تنازعات پیچیدہ ہوتے ہیں۔ جب شخصیات میں تصادم ہوتا ہے، یا عقائد اور آراء کو چیلنج کیا جاتا ہے تو تنازعات پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہ غلط بات چیت، غلط فہمی، یا الجھن، یا موجودہ یا متنازع مسائل پر مختلف خیالات کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ تنازعات کو مستقل اور تعمیری طور پر کم کرنے، ان کا نظم کرنے اور انہیں حل کرنے کیلئے تنازعات کی ثالثی کی حکمت عملی مرتب کرنے کی خاطر اپنی ایڈمن ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہترین عمل ہے۔ تنازعات کی ممکنہ صورت حال پر غور کریں، ثالثی کے عمل پر اتفاق کریں، اور تنازعات کے پیدا ہونے پر ان کا نظم کرنے میں اپنی ٹیم کی مدد کرنے کیلئے وقت سے پہلے واضح جوابی اقدامات تیار کریں۔
ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے ممبرز کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ایک دوسرے کو جوابدہ رکھیں، اور کسی بھی مسئلہ کے بارے میں ایڈمن ٹیم کو جلد اطلاع دیں تاکہ آپ تنازع کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے فوری کارروائی کر سکیں۔
جب تنازعات پیش آئیں تو فوری طور پر کارروائی کرکے تناؤ کو کم کریں اور مندرجہ ذیل چیزوں کو یقینی بنائیں:
اگر کوئی مخصوص گروپ تھریڈ آپ کے کنٹرول سے باہر ہو جاتا ہے تو میسجز بھیجنے کی گروپ سیٹنگز کو عارضی طور پر "صرف ایڈمنز کو اجازت دیں" پر سیٹ کرنا بھی ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ گفتگو کو موقوف کر سکیں گے، اور آپ کے اپنے اگلے اقدامات پر غور کرنے کے دوران ممبرز کو پُرسکون ہونے کا وقت ملے گا۔
جب ممبرز کو خطرہ یا الگ تھلگ محسوس ہوتا ہے تو ایک چھوٹی سی غلط فہمی تیزی سے ایک بھرپور تکرار میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ ممبرز سے نجی طور پر رابطہ کر کے آپ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کو ان کی پرواہ ہے اور آپ مدد کیلئے حاضر ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ان کے ارادے اور نقطہ نظر کو سمجھتے ہیں اور انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ وہ کس طرح مثبت طور پر تعاون کر سکتے ہیں اور تنازعات سے باہر نکل سکتے ہیں۔ لوگوں سے اس بارے میں بات کرنے سے پہلے کہ کیا مسئلہ پیش آیا ہے اور وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں، یاد رکھیں کہ بعض اوقات انہیں پُرسکون ہونے کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ مزید بات چیت کرنے سے پہلے انہیں سوچنے اور پُر سکون ہونے کا وقت دیں۔
ان اصولوں کی وضاحت کریں جن کو ممکنہ طور پر انہوں نے توڑا ہو، اور انہیں غور سے سنیں تاکہ انہیں محسوس ہو کہ ان کی بات سنی گئی ہے اور ان کا احترام کیا گیا ہے۔ مسئلے کی اصل وجہ تک پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ آپ ان کے جذبات کو سمجھ سکیں اور یہ کہ مسئلہ کیوں پیدا ہوا۔ یاد رکھیں کہ جارحانہ لوگوں کو بھی اکثر یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ انہیں نظر انداز کیا گیا ہے یا ان کی کم قدر کی گئی ہے، لہذا قوانین کو نافذ کرتے وقت بھی فراخ دل اور ہمدرد رہیں۔
تاہم، اگر ثالثی کام نہیں کر رہی ہے اور ممبرز مسلسل جارحانہ برتاؤ کر رہے ہیں تو انہیں اپنے گروپ یا کمیونٹی سے ہٹانے پر غور کریں۔
ایک صحت مند اور فروغ پذیر کمیونٹی متنوع آراء اور مختلف نقطہ نظر کی حمایت کرتی ہے۔ اپنے ممبرز کو یہ بتانے کیلئے اپنے کمیونٹی کے اصولوں کا استعمال کریں کہ ان سے دوسروں کے ساتھ کس طرح تعامل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ اس سے کسی ایسی قابل احترام، جامع کمیونٹی کی راہ ہموار ہوتی ہے جو اختلاف کا خیرمقدم اور قدر کرتی ہے۔
ان رویوں کا نمونہ بن کر دکھانا ضروری ہے جو آپ اپنی کمیونٹی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنا کر کہ آپ کی ایڈمن ٹیم میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممبرز ہیں جو مختلف قوتوں، خیالات اور نقطہ نظر کے حامل ہیں، آپ تنوع اور اشتمالیت کیلئے ایک مضبوط بنیاد بنا سکتے ہیں۔
آپ مختلف پس منظر اور خیالات والے ممبرز کیلئے افہام و تفہیم اور احترام کی ترغیب دیتے ہوئے احترام پر مبنی اختلاف اور بحث کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔ ممبرز کیلئے اپنے تجربات کے متعلق بات کرنے اور اپنی سٹوریز شیئر کرنے کیلئے مواقع پیدا کریں۔ اپنی کمیونٹی کے بارے میں مزید جاننا میل جول بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے، اور اس سے ممبرز کو اپنے ہم خیال لوگوں کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تنازعات سے نمٹنا پریشان کن کام ہے اور ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دینے والا ہو سکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی خود کی دماغی صحت کی نگرانی کریں، اور اپنے آپ کو منفیت سے بچائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ پرسکون ہیں اور آپ کی سوچ واضح ہے تاکہ آپ مسائل کو بہترین طریقے سے حل کرنے میں مدد کر سکیں۔ اگر ضروری ہو تو ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں اور اپنے ساتھی ایڈمنز سے مدد طلب کریں۔
یہ ایک اچھا خیال ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کیلئے آپ اپنی ایڈمن ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں، اور کمیونٹی میں تنازعات کا مشاہدہ اور ان کا نظم کرنے کی ذمہ داری کو شیئر کریں۔ اگر آپ چیلنجنگ اور پریشان کُن ممبران کا سامنا کر رہے ہوں تو اپنی ٹیم کو الرٹ کریں اور ان کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے دیگر رائے جانیں، ممکنہ حل کے بارے میں بات کریں اور متعلقہ کارروائی کرنے پر اتفاق کریں۔ اگر آپ کو ضرورت ہو تو کسی ساتھی ایڈمن سے کہیں کہ ملوث ممبرز سے رابطہ کریں۔
آپ حکمت عملیوں اور کیس اسٹڈیز کی تحقیق سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ ایسے دوسرے لوگوں سے سیکھ سکیں جو اسی طرح کے تنازعات سے کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہوئے ہیں۔
اچھے تحریر شدہ اصول کا قیام آپ کی کمیونٹی کا نظم کرنے کیلئے ایک اہم پہلا قدم ہے۔ اپنی کمیونٹی کو چیمپیئن بنانے، ممبرز کو محفوظ رکھنے اور مثبت کلچر کو برقرار رکھنے کیلئے قوانین کو نافذ کرنے کا طریقہ سیکھیں۔