نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
"اب ہم کمیونٹیز کے ذریعے روابط کو فروغ دے سکتے ہیں اور گہری دوستی قائم کر سکتے ہیں۔ ممبرز ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے ایڈمنز ان سے براہ راست بات کر رہے ہیں۔"
- David
David Kachikwu کم عمری میں ہی یتیم ہو گئے تھے، انہیں نہ والدین کی راہنمائی ملی نہ ہی محبت، لیکن اپنے تجربے کو زندگی بھر کے جذبے میں بدلنے کی خواہش موجود رہی۔
انہوں نے کہا "مجھے کبھی صحیح طریقے سے پرورش پانے کا موقع نہیں ملا۔ "میں دوسرے بچوں کیلئے ایسا نہیں چاہتا۔"
اپنی بیس سال کی عمر میں انہوں نے ایک Facebook پیج بنایا جس کا نام "Raise A Genius Kid" رکھا، جس کی توجہ نوجوان خواتین کو معقول طریقے اور تعلیمی لحاظ سے بچوں کی شاندار پرورش میں مدد کرنے کیلئے عملی تجاویز فراہم کرنے پر مرکوز رکھی۔
یہ 800000 لوگوں کی مضبوط پرورش کی کمیونٹی بن چکی ہے اور Kachikwu کے آبائی ملک نائجیریا سے جنوبی افریقہ، کینیا، گھانا، کیمرون اور مصر تک پھیل چکی ہے۔
اس کمیونٹی میں جہاں سبھی کیلئے معلومات دستیاب ہیں، تجربہ کار والدین نئے والدین کی ولدیت کی پیچیدگیوں میں مدد کرتے ہیں خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں جہاں وسائل اور پرورش میں مدد تک رسائی محدود ہے۔
جیسے جیسے اصل Facebook گروپ بڑھتا گیا اور روبرو ملاقاتوں اور سماجی اثرات کے پروگرامز کے ذریعے مزید رابطے کی مانگ میں اضافہ ہوتا گیا تو WhatsApp گروپ بنانا کوئی بڑی بات نہیں تھی۔
Kachikwu نے کہا کہ "WhatsApp کے ذریعے آپ اپنے مقامی علاقے کے مزید لوگوں کے ساتھ تعامل کر کے انہیں جان سکتے ہیں اور ان کے ساتھ سیر و تفریح کا منصوبہ بنا سکتے ہیں"۔
Victoria Willie کے مطابق جو کہ ایک ایڈمن ہیں، WhatsApp کمیونٹیز بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔
ان کیلئے نائجیریا کے تجارتی شہر لاگوس میں پانچ بڑے گروپس کی نگرانی اور انتظام کرنا بہت تناؤ بھرا تھا۔ اب کمیونٹیز کے ذریعے ان پانچوں کو ایک ہی گروپ میں شامل کر دیا گیا ہے جس کا نام Lagos Chapter ہے۔
Willie کہتی ہیں "اب یہ بہت آسان ہے"۔ "میں اعلانات کے گروپ میں معلومات پوسٹ کرتی ہوں اور ذیلی ایڈمنز اسے اپنے گروپس میں پوسٹ کر دیتے ہیں۔"
وہ مزید کہتی ہیں کہ ممبرز کو "ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کے ایڈمن ان سے براہ راست بات کر رہے ہیں۔"
بانی David Kachikwu اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اگر دیگر گروپس اب تک WhatsApp کمیونٹیز کا استعمال نہیں کر رہے ہیں تو وہ رابطوں اور دوستی کو فروغ دینے کا بہت بڑا موقع ضائع کر رہے ہیں:
"میرا ماننا ہے کہ ہر کمیونٹی گروپ کو WhatsApp کمیونٹیز خصوصیت کا استعمال کرنا چاہئے۔ اگر آپ متعدد متعلقہ WhatsApp گروپس کے مالک ہیں تو یہ خصوصیت بہت مفید ہوگی۔" Kachikwu نے کہا۔