نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایک مضبوط کمیونٹی کا حصہ بننے سے ہم سے وابستگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ آئیے آپ کے کمیونٹی کے مقصد کو بیان کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں، اور ایک خوشگوار ماحول بنانے میں ایڈمنز کے کردار پر بات کریں جہاں ممبران قابل احترام ہوتے ہوں اور شرکت کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہوں۔ اچھے اصول لکھنے کا طریقہ سیکھیں، اور اپنی کمیونٹی کو کامیابی سے منظم کرنے میں مدد کرنے کیلئے ایڈمنز کی ایک معاون ٹیم تیار کریں۔
ہم بہت سی مخصوص ہدایات فراہم کریں گے لیکن یہ آپ کا عزم، جذبہ اور مقصد، ہی ہوگا جو آپ کی کمیونٹی کو جوڑے گا۔
"WhatsApp کمیونٹیز سے گروپ میں ذیلی عنوانات تیار کرنے، ممبرز کے موثر تعاون کی سہولت فراہم کرنے اور انہیں معلومات موصول کرنے میں مدد ملتی ہے۔"
- Nirveen, Moms in Prenzlauer Berg
کمیونٹی لوگوں کا ایک گروپ ہے جو مشترکہ ضروریات اور دلچسپیوں کے ساتھ اکٹھا ہوتے ہیں۔ WhatsApp پر، ایک مقصد کے تحت کمیونٹی بنائی جاتی ہے - یہ ایسے جذبات، مقاصد اور تجربات سے متاثر ہوتی ہے جو ممبرز کیلئے اہم ہوتے ہیں۔ یہ ممبرز کو شرکت کرنے، جڑنے اور اپنی دلچسپی والے نئے گروپس دریافت کرنے کیلئے ذاتی اور محفوظ مقام فراہم کرتی ہے۔
چاہے آپ نئی کمیونٹی بنا رہے ہوں یا موجودہ گروپس کو ایک ہی چھت کے نیچے لا رہے ہوں، اپنے مقصد، ناظرین اور اپنی ٹیم میں ایڈمنز کے کردار زیر غور لائیں۔
کمیونٹیز سے آپ کو تھیمز کے لحاظ سے بات چیت کا انتظام کرنے کی سہولت ملتی ہے اور اعلانات کے گروپ کے ذریعے ممبرز کو ایک ساتھ بات چیت کرنے کا آپشن فراہم کر کے معلومات کے اوورلوڈ کو محدود کرتی ہیں۔
آئیے کمیونٹی مینجمنٹ کے ان چار اہم پہلوؤں پر غور کرتے ہیں:
ہر کمیونٹی کا ایک مقصد ہوتا ہے، اکٹھے ہونے کی ایک وجہ ہوتی ہے جو اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ کمیونٹی کو کیوں اور کیسے جڑنے کی ضرورت ہے۔ کسی اسکول کیلئے یہ مقصد تازہ ترین شیڈولز شیئر کرنا، رضاکاروں کیلئے متحرک ہونے کا بہترین طریقہ تلاش کرنا، فٹ بال کے فینز کیلئے پورے سیزن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کی سپورٹ کرنا ہو سکتا ہے۔
اس بات کی نشاندہی کرنا اور بتانا ایک اچھا عمل ہے کہ آپ ایک ساتھ مل کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس سے آپ کے ممبرز کو کیا فائدہ ہو گا۔ ایک واضح مقصد سے ممبرز کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ وہ آپ کی کمیونٹی میں کس طرح تعاون کر سکتے ہیں۔
اپنے آپ سے کچھ آسان سوالات پوچھ کر شروع کریں:
اپنے مقصد کی وضاحت کے ساتھ، آگے بڑھیں اور اپنی WhatsApp کمیونٹی بنائیں۔ آپ کو ان کی ضرورت ہوگی:
ایک مضبوط اور مثبت ثقافت کی تعمیر میں، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ممبرز صحیح مقصد کے تحت کمیونٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ غور کریں:
یہاں ایک مثال ہے: ایک اسکول کی کمیونٹی میں والدین، اساتذہ اور کئی کلاسوں کے طلباء ہوتے ہیں۔ کچھ اعلانات ان تمام لوگوں کے لیے اہم ہیں - اسکول سے واپسی کے اعلانات، اسکول بند ہونے کی تاریخیں، اسمبلیاں۔ دوسری بات چیت صرف ان لوگوں میں سے کچھ سے متعلق ہے - اساتذہ کی تربیت، چوتھی جماعت کا فیلڈ ٹرپ، ساکر میچ۔
اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں اور وہ کس طرح چھوٹے اور زیادہ مرکوز گروپوں میں تقسیم ہو سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ کرنے میں مددگار ہے کہ آیا آپ کو موجودہ گروپس کو اکٹھا کرنا چاہیے، یا اپنی کمیونٹی میں مکمل طور پر نئے گروپ بنانا چاہیے۔
جیسے جیسے نئے ممبرز شامل ہوں گے، لوگوں کے درمیان نئے موضوعات اور رابطے بڑھیں گے۔ ایک کمیونٹی ایڈمن کے طور پر، آپ کے پاس ممبرز اور گروپس کو شامل کرنے اور ہٹانے کی اہلیت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کمیونٹی کے بڑھنے پر یہ متعلقہ اور مثبت رہے۔
کمیونٹی ممبر کو مدعو کرنے کا طریقہ
کمیونٹی ممبرز کو ہٹانے کا طریقہ
کمیونٹی ایڈمنز ممبرز کے درمیان باہمی تعامل کا نظم و نسق اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے، اور اپنی کمیونٹیز کو جامع اور محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ کے کاموں میں مدد کرنے کیلئے، WhatsApp پر کمیونٹیز آپ کو ایسے ٹولز فراہم کرتی ہیں جن کا استعمال آپ اپنے گروپس اور ممبرز کو منظم کرنے کیلئے کر سکتے ہیں، اور اپنی کمیونٹی کیلئے ایک خوشگوار تجربے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
کمیونٹی ایڈمن کی حیثیت سے، کمیونٹی بنانے اور اس کا انتظام کرنے کیلئے آپ ذمہ دار ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے آپ اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھتے ہوئے گفتگوؤں کا نظم و نسق کریں گے۔ کمیونٹی کے اندر، ہر گروپ کے اپنے گروپ ایڈمن ہوتے ہیں، جو اپنے گروپ کی نگرانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ایک اچھی طرح سے منظم کمیونٹی میں، کمیونٹی اور گروپ ایڈمنز ممبرز اور ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں، اور ہر ایک کو کمیونٹی کے قوانین کا احترام کرنے کی یاد دلاتے ہیں۔
WhatsApp پر کمیونٹیز میں، آپ اعلان گروپ کے ذریعے ممبران کو کمیونٹی لیول کے اعلانات بھیج کر وقت بچا سکتے ہیں۔ گروپس کو ایک کمیونٹی چھتری تلے لانا گروپ کی سطح پر متعدد اعلانات کرنے کی ضرورت کو دور کرتا ہے۔ شروع سے ہی اچھے کلچر کی توقعات قائم کرنے کے لیے اپنے کمیونٹی کے اصولوں کو جلد بنائیں اور ان کا ابلاغ کریں۔ زبردست اصول ممبرز کو بتاتے ہیں کہ وہ کس طرح دوسروں کے ساتھ مثبت بات چیت کر سکتے ہیں اور کمیونٹی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اصول تنازعات کو روکنے اور ممبرز کے لیے تحفظ کا احساس فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اپنی کمیونٹی کی گائیڈ لائنز لکھتے وقت درج ذیل اصولوں پر غور کریں:
کمیونٹی کی تفصیل میں اصولوں کو شامل کرنا اور انہیں اعلان گروپ میں پوسٹ کرنا اچھا عمل ہے۔ ممبرز کو یاد دلائیں کہ ان اصولوں پر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں انہیں کمیونٹی سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔ اپنے گروپ ایڈمنز کے ساتھ کام کرنا بھی ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ گروپ بات چیت میں کمیونٹی کے اصولوں کی پیروی کی جائے۔
جیسے جیسے آپ کی کمیونٹی بڑھے گی، ویسے ہی آپ کی ذمہ داریاں بھی بڑھیں گی۔ متعدد گروپس والی بڑی کمیونٹیز میں، آپ کو کام کا بوجھ بانٹنے کے لیے ایڈمنز کی ٹیم کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ کام ہر شامل فرد کے لیے قابل انتظام رہیں، اور صرف ایک فرد پر ہی منحصر نہ رہیں۔
آپ دوسرے گروپ ایڈمنز یا کمیونٹی ممبرز کو 20 کمیونٹی ایڈمن کردار تفویض کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اپنی ایڈمن ٹیم میں کس کو پروموٹ کرنا ہے اس پر غور کرتے وقت، درج ذیل کے بارے میں سوچیں:
کمیونٹی اور گروپ ایڈمنز دونوں کے لیے صرف ایڈمنز والا ایک گروپ قائم کریں تاکہ ایک دوسرے سے بات چیت اور مدد فراہم کی جا سکے۔
اپنی ایڈمن ٹیم کے ممبرز کے کام کے بوجھ اور فلاح کا نظم و نسق کرنے کے لیے، شروع سے ہی اپنی شمولیت کے بارے میں سوچنا اور اس پر بحث کرنا مفید ہے:
حفاظت ہماری فلاح و بہبود کیلئے اہم ہے۔ سمجھیں کہ حفاظت، پرائیویسی اور سیکیورٹی کے مسائل آپ کی کمیونٹی کو کس طرح متاثر کرتے ہیں اور اپنے ممبرز کو کیسے محفوظ اور مربوط رکھیں۔