نئی کمیونٹی شروع کرتے وقت یا WhatsApp پر کمیونٹیز میں اپنے گروپس کو شامل کرتے وقت مدنظر رکھنے والی اہم باتیں۔
کمیونٹی کا فائدہ مند تجربہ بنانے اور قائم رکھنے کیلئے اپنے ایڈمنز اور ممبرز کو بااختیار بنائیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دیکھیں کہ کس طرح مختلف شعبوں کے لوگ اپنی کمیونٹیز کو بڑھانے کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔
"میرے ایڈمنز کمیونٹی کا دل اور روح ہیں اور بہترین ٹولز روزانہ ڈویلپ ہو رہے ہیں۔ میں اس کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ 2016 سے ٹولز مسلسل اپ ڈیٹ ہوتے رہے ہیں۔"
- Sergio
جب آپ نئے نئے والد بنتے ہیں تو نیند سے محروم ہوتے ہیں اور بچہ آپ پر الٹیاں کرتا ہے، یہ ساری چیزیں آپ کو بہت مشکل لگ سکتی ہیں… لیکن آن کمیونٹی آپ کی مدد کیلئے یہاں موجود ہے۔
Soy Super Papá، یا انگریزی میں - I’m a Super Dad - ہسپانوی زبان پر مشتمل ولدیت سے متعلقہ ایک سرگرم فورم ہے۔
یہ خیال 2016 میں آیا جب Sergio Rosario Diaz کی بیوی نے انہیں خوش خبری سنائی تھی کہ وہ امید سے ہیں۔
وہ فوری طور پر اس بارے میں معلومات تلاش کرنے لگے کہ ایک اچھا باپ کس طرح بن سکتے ہیں لیکن اس موضوع پر ہسپانوی زبان میں معلومات اور انگیجمنٹ کی کمی تھی۔
انہوں نے اس خلاء کو پُر کرنے اور اپنے جیسے دیگر لوگوں کیلئے کوئی چیز تیار کرنے کا فیصلہ کیا، یہاں سے ان کی زندگیوں کے سب سے بڑے چیلنج اور ذمہ داری کی شروعات ہوئی۔
"والدوں کے اس محدود Facebook گروپ میں صرف 70 ہزار ممبر ہیں، تاہم ہمارے پیج میں 3 لاکھ 10 ہزار ممبرز ہیں اور اس میں والد، والدہ، دادا، نانا، اور چچا، ماموں شامل ہیں - ایک مکمل کمیونٹی جو بچوں کی پرورش میں مدد کیلئے فعال طور پر نئے اور متبادل طریقے تلاش کر رہی ہے۔ Sergio نے کہا کہ اس پیج پر ہی تقریبا 4.5 کروڑ صارف ہر مہینے انگیج ہوئے ہیں"۔
WhatsApp کمیونٹیز انہیں اکٹھا کرتی ہے جس میں بائیس ممالک کے والدوں کو جوڑا گیا ہے اور انہیں اپنے دل و دماغ کی باتیں کرنے کیلئے ایک محفوظ مقام فراہم کیا گیا ہے جہاں ان کی باتوں پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہوتی ہے۔
"پرائیویسی لازمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کمیونٹی کو رسوا کیا گیا ہے ہمیں ان کیلئے ایک محفوظ ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔"
کمیونٹیز وہ محفوظ مقام فراہم کرتی ہے، ساتھ ہی مؤثر طریقے سے اعلانات کرنے، کمیونٹی کی بہتر رائے اور شرکت میں اضافہ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے… اور تجربے کو مسلسل بہتر بناتی ہے۔
"میرے ایڈمنز کمیونٹی کا دل اور روح ہیں اور بہترین ٹولز روزانہ ڈویلپ ہو رہے ہیں۔ میں اس کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ 2016 سے ٹولز مسلسل اپ ڈیٹ ہوتے رہے ہیں۔"
یعنی وہ کمیونٹی ممبرز کیلئے وسائل کو بہترین بنانے اور دوسروں کو اس طرح کی کمیونٹییز بنانے اور دنیا بھر میں اس کے مواقع فراہم کرنے کا اختیار دینے کے خواب پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔
"ہر کمیونٹی مختلف ہوتی ہے اور ایک قائد یا تخلیق کار کی حیثیت سے آپ کو اپنی کمیونٹی کے بارے میں اتنی ہی معلومات رکھنی چاہیے جتنی اپنے بچے کے بارے میں رکھتے ہیں۔ ان کی ضروریات منفرد ہوتی ہیں اور بطور لیڈرز، ہماری توجہ ہمیشہ صارف کو تجربے کو بہتر بنانے پر ہونی چاہیے۔"